{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreif22z2sfpjc6p7plts6eddyqbjtp2lbaiap5jfbqniiavz5faqwke",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mouq2ay4puq2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicovn23ikgtx74fcrf5o3tfi2seqom27xpfnhycmpvgw6hki3lze4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 125557
},
"path": "/node/186446",
"publishedAt": "2026-06-22T09:00:46.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کیئر سٹارمر",
"برطانیہ",
"برطانوی وزیراعظم",
"لیبر پارٹی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"یورپ",
"news"
],
"textContent": "**برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ لیبر پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے وزارت عظمٰی سے رخصتی کا ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا ہے۔**\n\nوزیراعظم نے، جنہوں نے ویک اینڈ پر چیكرز میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنے سیاسی مستقبل پر مشاورت کی، بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد پیر صبح ڈاؤننگ اسٹریٹ نمبر 10 کے باہر خطاب کے دوران اپنے استعفے کا منصوبہ پیش کیا۔\n\nوہ 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے صرف دو سال بعد اس عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔\n\nسٹارمر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں نیا لیبر لیڈر منتخب ہونے تک وزیراعظم کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے یہ اعلان اس وقت کیا جب ان پر بڑھتا ہوا دباؤ تھا کہ وہ اقتدار کسی نئے رہنما کے حوالے کریں جو حکومت کی گرتی ہوئی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے۔\n\nوہ جولائی 2024 کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کے بعد سے اقتدار میں تھے، مگر ان دو برسوں میں ان کی اور پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔\n\nان کے مستعفی ہونے کی ایک بڑی وجہ گزشتہ ہفتے کے خصوصی انتخاب میں اینڈی برنم کی کامیابی بھی بنی۔ گریٹر مانچسٹر کے مقبول سابق میئر نے لیبر قیادت کے لیے سٹارمر کو چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔\n\nکیئر سٹارمر\n\nبرطانیہ\n\nبرطانوی وزیراعظم\n\nلیبر پارٹی\n\nکیئر سٹارمر نے کہا کہ وہ لیبر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب ہونے تک وزیراعظم کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 14:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">22 جون 2026 کو لندن میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر اپنے مستقبل کے حوالے سے بیان دینے سے قبل اپنی اہلیہ وکٹوریہ کے ہمراہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ سے باہر آ رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nیورپ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکیئر سٹارمر کی سربراہی میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کا 'نیا دور'\n\nبرطانیہ کے اگلے وزیراعظم کیئر سٹارمر کون ہیں؟\n\nکیئر سٹارمر کی سربراہی میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کا 'نیا دور'\n\nSEO Title:\n\nبرطانیوی وزیراعظم سٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "برطانیوی وزیراعظم سٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان"
}