{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifc4ktevqsyu3wzhvr25mpeapxqekpulj7qatokowr4louzcqxqda",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mouq24gtozx2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifddr5bhzcwdspdapasw6a7hwrdzdjxi2ygyilhb6lysijcr3bega"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 118903
},
"path": "/node/186447",
"publishedAt": "2026-06-22T10:13:40.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"امریکہ",
"مسعود پزشکیان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے پیر کو بتایا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔**\n\nیہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گذشتہ روز سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن کا مقصد کشیدگی میں کمی، علاقائی سلامتی اور جوہری پروگرام سمیت دیگر متنازع امور پر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔\n\nان مذاکرات میں پاکستان اور قطر نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔\n\nایرانی حکومت کے ایک عہدے دار نے کہا صدر پزشکیان مختصر دورے میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔\n\nصدر پزشکیان کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔\n\nاس سے قبل پیر کی سہ پہر وزیراعظم شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں بتایا کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے فریم ورک کے تحت اعلیٰ سطحی کمیٹی کا پہلا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔\n\nانہوں نے کہا مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے، جن میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی۔\n\n’اس کے اہم نکات میں 60 روز کے اندر حتمی معاہدے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی سطح پر نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز شامل ہیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’میں امریکہ اور ایران دونوں کی قیادت کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے تعمیری بات چیت کے لیے اپنی مسلسل وابستگی کا مظاہرہ کیا۔\n\n’اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں تمام برادر اور دوست ممالک کے قیمتی تعاون پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔\n\nانہوں نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری سازگار ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر قطر اور میزبانی پر سوئس حکومت شکریہ بھی ادا کیا۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ’پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں اپنا مخلصانہ اور مثبت کردار جاری رکھے گا۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nمسعود پزشکیان\n\nپاکستانی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دارنے بتایا کہ صدر پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد آ رہے ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 15:00\n\nMain image:\n\n> <p>ایرانی ایوان صدر سے جاری تصویر میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا 26 مئی، 2025 کو تہران میں استقبال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ،ایران مذاکرات میں ’حوصلہ افزا پیش رفت‘، فریقین کا 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق\n\nامریکہ-ایران معاہدہ اور پاکستان کا اصل کردار\n\nامریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دی\n\nپاکستان، ایران کو پزشکیان کے دورے سے کیا حاصل ہوا؟\n\nSEO Title:\n\nایرانی صدر منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے: حکام\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایرانی صدر منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے: حکام"
}