{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiamijupl7ug3xkjw6bhgs4ew2hi46ix5yhfwfhc72brui3m3xsk2q",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mouarilfwtq2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihban2z2gjhjo4hhu35mqqs5zxtxecobaqzgnvvepythcur3vcbyy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 32318
},
"path": "/node/186436",
"publishedAt": "2026-06-22T04:00:38.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"قطر گیس",
"ایل این جی کیس",
"پاور پلانٹ",
"دھماکہ",
"روئٹرز",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**قطر میں حکام نے کہا ہے کہ مرکزی ایل این جی (قدرتی گیس) پروسیسنگ مرکز راس لفان میں اتوار کو ایک دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی جبکہ 18 لاپتہ ہو گئے۔**\n\nقطر انرجی کے بیان کے مطابق راس لفان انڈسٹریل سٹی میں آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کے دوران ایک واقعہ پیش آیا، جس کے باعث برزان مقامی گیس سپلائی پلانٹ میں دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ہنگامی ٹیموں کو آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر موقع پر بھیجا گیا، اور اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔\n\nقطر کی وزارت داخلہ کے مطابق 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزارت نے دھماکے کی وجہ ایک ’تکنیکی حادثہ‘ قرار دی اور کہا کہ کوئی ایسا رساؤ نہیں ہوا جو عوامی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہو۔\n\nوزارت داخلہ کے مطابق قطری انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو گروپ، سول ڈیفنس ٹیموں کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔\n\nقطر انرجی نے یہ نہیں بتایا کہ اس دھماکے سے پلانٹ کو کتنا نقصان پہنچا، یہ پلانٹ مقامی مارکیٹ کو گیس فراہم کرتا ہے۔\n\nایک عینی شاہد کے مطابق دارالحکومت دوحہ میں، جو راس لفان کے جنوب میں واقع ہے، زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔\n\nقطر میں پاکستانی سفارت خانے نے راس لفان انڈسٹریل ایریا میں پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔\n\nقطر گیس\n\nایل این جی کیس\n\nپاور پلانٹ\n\nدھماکہ\n\nقطر کی وزارت داخلہ نے دھماکے کی وجہ ایک ’تکنیکی حادثہ‘ قرار دی اور کہا کہ کوئی ایسا رساؤ نہیں ہوا جو عوامی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہو۔\n\nروئٹرز\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">21 جون، 2026 کو قطر کے مرکزی ایل این جی (قدرتی گیس) پروسیسنگ مرکز راس لفان میں دھماکے کے بعد شعلہ دکھائی دے رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان جانے والا قطر کا دوسرا ایل این جی بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گیا\n\n’گیس پلانٹ پر حملے توانائی کی فراہمی پر اثر انداز ہوں گے‘، قطری وزیراعظم\n\nتوانائی کی تنصیبات پر حملے خطرناک روایت ہے: قطر\n\nقطری ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے پاکستان کی جانب گامزن\n\nSEO Title:\n\nقطر میں ایل این جی پلانٹ میں دھماکہ، 54 زخمی اور 18 لاپتہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "قطر میں ایل این جی پلانٹ میں دھماکہ، 54 زخمی اور 18 لاپتہ"
}