{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidagkgsuzdiyxtpvpdmrwu73muduyfc76oaq2idd4le34qljgfd6e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mouargsbaj32"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreih7sjrirg2yforoqcmjpzggzgdiccg7aurarqeptdnhnyhorzrnl4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 97387
  },
  "path": "/node/186439",
  "publishedAt": "2026-06-22T05:30:25.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "جاپان",
    "ویزا",
    "ویزا فیس",
    "گولڈن ویزا",
    "ٹوکیو",
    "معروشہ مظفر",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**حکام نے بتایا کہ جاپان اگلے مہینے سے غیر ملکی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں اضافہ کرے گا، جو تقریباً 50 سال میں پہلا اضافہ ہے۔**\n\nکابینہ نے جمعے کو اس تبدیلی کی منظوری دی، اور اس کا اطلاق یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد جمع کرائی جانے والی ویزا درخواستوں پر ہوگا۔\n\nفیس کے نئے ڈھانچے کے تحت، سنگل انٹری ویزا کی فیس 3,000 جاپانی ین سے بڑھ کر 15,000 جاپانی ین ہو جائے گی، جب کہ ملٹیپل انٹری ویزا کی فیس 6,000 جاپانی ین سے بڑھ کر 30,000 جاپانی ین ہو جائے گی۔\n\nوزیر خارجہ توشیمتسو موتیگی نے جمعے کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا، ’موجودہ ویزا فیس 1978 میں مقرر کی گئی تھی، اور ہم نے حال ہی میں اس کے بعد سے ہونے والی مہنگائی اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر اس پر نظر ثانی کی ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے مختلف عوامل کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے، اور ہمیں توقع نہیں کہ اس کا ملک میں آنے والی سیاحت پر فوری اثر پڑے گا۔‘\n\n19 جون 2024 کی اس تصویر میں فیوجی سبارو سٹیشن کے ریستورانوں اور شاپنگ ایریا کے سامنے سیاح نظر آ رہے ہیں۔ لائن ماؤنٹ فیوجی پر چڑھنے والوں کے لیے ٹریل کی طرف جاتی ہے (فلپ فونگ / اے ایف پی)\n\n\n\n\nفیسوں میں یہ اضافہ گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کی گئی اس قانون سازی کے بعد کیا گیا ہے جو حکومت کو امیگریشن سے متعلق مختلف چارجز بڑھانے کی اجازت دیتی ہے۔\n\nاخبار دا جاپان ٹائمز کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ اضافی آمدنی سے جاپان میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے انتظام اور امیگریشن خدمات کو بہتر بنانے سے وابستہ بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی۔\n\nاس وسیع تر ردوبدل کے حصے کے طور پر، رہائشی سٹیٹس میں تبدیلیوں اور ویزے کی توسیع سے متعلق فیسوں کی قانونی حد میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، جب کہ مستقل رہائش کی درخواستوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چارجز بھی بڑھیں گے۔ حکومت نے درخواست کی قسم کے لحاظ سے، رہائشی سٹیٹس میں تبدیلی اور قیام میں توسیع کی فیس بڑھا کر 10000 جاپانی ین اور 70000 جاپانی ین کے درمیان کرنے کی تجویز دی ہے۔\n\nمستقل رہائش کی درخواستوں کے چارجز 10000 جاپانی ین سے بڑھ کر 200000 جاپانی ین ہونے کی توقع ہے۔ نپون کی رپورٹ کے مطابق، حکام کا مقصد یہ تبدیلیاں مارچ 2027 میں مالی سال کے اختتام سے قبل متعارف کرانا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحکام کا کہنا ہے کہ اضافی فنڈز امیگریشن کی کارروائی میں معاونت کریں گے، جاپانی زبان کی تعلیم کے پروگراموں کو وسعت دیں گے اور ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے والوں سے نمٹنے کی کوششوں کو مضبوط بنائیں گے۔\n\nحکومتی اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے اختتام تک جاپان میں غیر ملکی رہائشیوں کی آبادی 41 لاکھ 30 ہزار افراد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔\n\nحکومت کا استدلال ہے کہ نظر ثانی شدہ فیسیں جاپان کے امیگریشن سے متعلق چارجز کو دیگر ترقی یافتہ معیشتوں کے قریب لے آئیں گی، جہاں ویزا اور رہائش کی درخواستوں کے اخراجات عموماً کافی زیادہ ہوتے ہیں۔\n\nجاپان\n\nویزا\n\nویزا فیس\n\nگولڈن ویزا\n\nٹوکیو\n\nنئی فیسوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر ہوگا۔\n\nمعروشہ مظفر\n\nسوموار, جون 22, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">11 اکتوبر، 2022 کو ٹوکیو کے ہنیدا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہچنے والے غیر ملکی سیاح (روئٹرز)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجاپان: رہائشی علاقے میں نظر آنے والا سیاہ ریچھ بالآخر پکڑا گیا\n\nجاپان میں بچوں کی تعداد کم ترین سطح پر آ گئی\n\nبیوی کی لاش کو چڑیا گھر میں جلانے والا جاپانی شوہر گرفتار\n\nجاپان: پانی کے نظام کے لیے نامعلوم شخص کا سونے کی اینٹوں کا عطیہ\n\nSEO Title:\n\nجاپان نے 50 سال میں پہلی بار ویزا فیس بڑھا دی\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/asia/japan/japan-visa-fees-foreign-nationals-b2999575.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "جاپان نے 50 سال میں پہلی بار ویزا فیس بڑھا دی"
}