{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiffchlfrmcr7kn4nkjai45f5jzs7dhmx3cd7jbh4b6hvlk6ehqei4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3motpmcux4u42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie3xytqueqvbnsgq3vio6v4rrndpqvcjoyqccyeutrtd5y4l4fwwa"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 77117
  },
  "path": "/node/186428",
  "publishedAt": "2026-06-21T03:54:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "برازیل",
    "اے ایف پی",
    "فٹ بال",
    "news"
  ],
  "textContent": "**اطالوی اخبار گازیٹا دیلو سپورٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق بیلون ڈی اور اور ورلڈ کپ فاتح رونالڈینیو 46 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ ختم کر کے اٹلی کے تیسرے درجے کے کلب ریوینا کے لیے کھیلنے والے ہیں۔**\n\nاخبار کے مطابق رونالڈینیو منگل کو میامی میں معاہدے پر دستخط کرنے والے تھے اور وہ پہلے ہی کلب ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکہ میں موجود ہیں۔\n\nاے ایف پی نے جب اس معاملے پر رابطہ کیا تو معاہدے سے واقف ایک ذریعے نے اس خبر کی تصدیق کی۔\n\nگازیٹا نے رونالڈینیو کے حوالے سے لکھا ’میں دوبارہ گیند کے ساتھ اپنا جادو دکھانے اور اگنازیو چپریانی (ریوینا کے اطالوی-امریکی مالک) اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک نئی کہانی رقم کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’فٹ بال ہمیشہ میرے لیے خوشی کا ذریعہ رہی ہے۔ میں یہی جذبہ ریوینا میں بھی لے کر آنا چاہتا ہوں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتاہم ریوینا کے نائب صدر آریڈو بریدا نے اطالوی میڈیا کو بتایا کہ رونالڈینیو کی شمولیت ٹیم کو مضبوط بنانے سے زیادہ ایک مارکیٹنگ حکمتِ عملی ہے اور ممکن ہے کہ وہ کبھی عملی طور پر میدان میں نہ اتریں۔\n\nانہوں نے کہا ’وہ ایک جادوئی کھلاڑی ہیں اور ان کی رجسٹریشن ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔‘\n\nبریدا نے مزید کہا ’کیا وہ 46 سال کی عمر میں کھیلیں گے؟ یہ حالات پر منحصر ہے، لیکن وہ کلب کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہوں گے۔‘\n\nرونالڈینیو نے آخری بار 2015 میں برازیلین کلب فلومینینسے کے لیے دو ماہ کے مختصر دورانیے میں پیشہ ورانہ فٹ بال کھیلی تھی۔\n\nبرازیل\n\nمیڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ورلڈ کپ فاتح رونالڈینیو ریٹائرمنٹ ختم کر کے اطالوی کلب ریوینا کے لیے کھیلنے والے ہیں۔\n\nاے ایف پی\n\nاتوار, جون 21, 2026 - 08:45\n\nMain image:\n\n> <p>رونالڈینیو 19 جون، 2026 کو فیلیڈیلفیا میں برازیل اور ہیٹی کے درمیان ورلڈ کپ میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nورلڈ کپ: المیرون منہ ڈھانپنے پر ریڈ کارڈ پانے والے پہلے فٹ بالر\n\nپشاور: سماجی دباؤ سے لڑتی خواتین فٹ بالرز ایکشن میں\n\nفیفا ورلڈ کپ: بنگلہ دیش میں برازیل اور ارجنٹائن کے فینز کیوں لڑ رہے ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nریٹائرمنٹ ختم، رونالڈینیو 46 سال کی عمر میں پھر فٹ بال کھیلنے کو تیار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ریٹائرمنٹ ختم، رونالڈینیو 46 سال کی عمر میں پھر فٹ بال کھیلنے کو تیار"
}