{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibmk5zp5c6vax6r7p4ionabcra4as56qqny4hfkkk6xwh43tnpjnq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3motplovah2z2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifrkkk4b4jrvlxpr46w236bgpdfhkr3hs7mc67fdfbgeo4w6iow3e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 146702
  },
  "path": "/node/186434",
  "publishedAt": "2026-06-21T15:28:34.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "@MIshaqDar50",
    "pic.twitter.com/PL9nKLz6US",
    "June 21, 2026",
    "ایران جنگ",
    "اسلام آباد امن معاہدہ",
    "سوئٹزرلینڈ",
    "مذاکرات",
    "پاکستان",
    "سعودی عرب",
    "ترکی",
    "مصر",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@ForeignOfficePk"
  ],
  "textContent": "**پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی نے اتوار کو امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ’پائیدار، قابل تصدیق اور باہمی طور پر قابل قبول‘ حل تک پہنچا جا سکے۔**\n\nقاہرہ میں ہونے والا اجلاس ’آر-4‘ کا تازہ ترین اجلاس تھا جسے خطے کے بحرانوں پر مشترکہ مؤقف اپنانے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ گروپ مارچ سے مسلسل ملاقاتیں کر رہا ہے۔\n\nچار ممالک کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کار اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات میں مصروف رہے، جس کا مقصد ان کی جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے۔\n\nپاکستانی، سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ملاقات میں ایران امریکہ معاہدے کے نفاذ پر بات چیت کی تاکہ خطے کے استحکام، توانائی منڈیوں، بین الاقوامی بحری راستوں، عالمی سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت کو بحال رکھا جا سکے۔\n\n> Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 participated in the 4th Meeting of the Regional Four (R-4) Foreign Ministers (of Pakistan, Saudi Arabia, Türkiye, Egypt) in Cairo, Egypt today.\n>\n>  The Ministers reviewed progress on the Islamabad MoU,… pic.twitter.com/PL9nKLz6US\n>\n> — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 21, 2026\n\nپاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اس مثبت پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کو جلد اور کامیابی سے مکمل کیا جائے تاکہ باقی مسائل کا پائیدار، قابل تصدیق اور باہمی طور پر قابل قبول حل حاصل کیا جا سکے۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کوششوں میں خطے کے ممالک کے خدشات کو بھی شامل کیا جائے، خاص طور پر خلیجی عرب ممالک کی سلامتی اور استحکام کو مدنظر رکھا جائے، اسی طرح پورے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بھی تاکہ مشترکہ سلامتی مضبوط اور خطے میں طویل مدت کے لیے استحکام قائم کیا جا سکے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n**فلسطین کا مسئلہ**\n\nمشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطین کے مسئلے کی مرکزی حیثیت کو دہراتے ہوئے سعودی، پاکستانی، مصری اور ترک وزرائے خارجہ نے کہا کہ ’فلسطینی مسئلہ خطے میں منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کی کوششوں کے مرکز میں ہے اور ایک محفوظ اور مستحکم علاقائی نظام کے قیام کے لیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔‘\n\nپاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق: ’اس حوالے سے غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صورت حال پر خصوصی توجہ دی گئی۔‘\n\nوزرا نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کا اعادہ کیا، جن میں خود ارادیت کا حق اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے، جسے منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔\n\nایران جنگ\n\nاسلام آباد امن معاہدہ\n\nسوئٹزرلینڈ\n\nمذاکرات\n\nپاکستان\n\nسعودی عرب\n\nترکی\n\nمصر\n\nچاروں ممالک نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ایک پائیدار، قابل تصدیق اور باہمی طور پر قابل قبول معاہدے تک پہنچیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 21, 2026 - 20:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرا خارجہ 21 جون 2026 کو قائرہ میں ملاقات کر رہے ہیں (دفتر خارجہ پاکستان)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی مشترکہ تعاون پر مشاورت\n\nایران کا ترکی، مصر اور پاکستان پر علاقائی ہم آہنگی پر زور\n\nچار فریقی اجلاس: مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے\n\nسعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ اتوار کو اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار\n\nSEO Title:\n\nپاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کا مشرق وسطیٰ میں ’قابل قبول‘ حل پر زور\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کا مشرق وسطیٰ میں ’قابل قبول‘ حل پر زور"
}