{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih4vzg63uadgxqkum7zhhvmdg6utlqk7kphfjsooieoh23qtlxsyy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moqygoolueo2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihgnel4vwml4dwxw647qcfztdnvwwmf6bsxq7fw536xfq7flmxk3q"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 83277
},
"path": "/node/186420",
"publishedAt": "2026-06-20T09:00:57.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"محسن نقوی",
"وزیر داخلہ",
"تہران",
"ایران جنگ",
"امریکہ",
"امن معاہدہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**ایران کی خاتم الانبیا فوجی کمانڈ نے ہفتے کو آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔**\n\nخبر رساں ایجنسی ارنا نے کمانڈ کے ایک بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ فیصلہ ’امریکہ کی جنگ بندی معاہدے کی پہلی شق کی کھلی خلاف ورزی‘ اور جنوبی لبنان میں ’اسرائیلی حکومت کی مسلسل اور بلا تعطل جنگ بندی خلاف ورزیوں‘ کے ردعمل میں کیا گیا۔‘\n\nبیان کے مطابق جنوبی لبنان میں ’لاکھوں مظلوم افراد کے بے رحمانہ قتل اور بے دخلی اور اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنوبی لبنان سے انخلا میں ناکامی کو بھی اس فیصلے کی وجوہات میں شامل کیا گیا ہے۔‘\n\nخاتم الانبیا فوجی کمانڈ نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر آبنائے ہرمز کو تمام بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔\n\n**’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل کے لیے کسر نہیں چھوڑیں گے‘**\n\nایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق ’ایران کا مذاکراتی وفد چند لمحوں میں سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گا۔‘\n\nبقائی نے ایک بیان میں کہا ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔\n\nانہوں نے کہا کہ یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے ایران کا اصول ’عہد کے بدلے عہد‘ ہے اور اگر دوسرا فریق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا تو ایران ضروری اقدامات کرے گا۔\n\nاسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بعض شقوں پر دوسرے فریق کی جانب سے عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ایران کے ردعمل سے متعلق سوال پر اسماعیل بقائی نے کہا ’ہم نے یہ معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو۔\n\n’یہ مفاہمت کئی ہفتوں پر محیط انتہائی گہرے مذاکرات، ثالث ممالک کی کوششوں، ایران کی نیک نیتی اور سب سے بڑھ کر قومی طاقت اور یکجہتی کی حمایت کے نتیجے میں طے پائی ہے۔‘\n\n**تکنیکی مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں: پاکستان**\n\nپاکستان کے دفتر خارجہ نے آج ایک بیان میں بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان فنی سطح کے مذاکرات 21 جون کو برگن سٹاک، سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔\n\n18 جنوری، 2024 کی اس تصویر میں ایک سکیورٹی اہلکار اسلام آباد میں واقع دفتر خارجہ کے باہر پہرہ دے رہا ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nبیان کے مطابق امریکہ اور ایران کے نمائندوں کے علاوہ پاکستان اور قطر کے ثالث بھی ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان اپنی ثالثی کے کردار میں اس عمل کو سہولت فراہم کرتا رہے گا تاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی تفہیم کو آگے بڑھایا جا سکے۔\n\n**پاکستانی وزیر داخلہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات**\n\nاس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران پہنچے جہاں انہوں نے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے دوطرفہ امور اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nپاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی 20 جون، 2026 کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر رہے ہیں (ارنا)\n\n\n\n\nارنا کے مطابق یہ ملاقات ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور ان سے متعلق پاکستانی حکام کی سفارتی مشاورتوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔\n\nمحسن نقوی اس سے قبل 17 جون کو بھی تہران کے دورے کے دوران عراقچی سے ملاقات کر چکے ہیں۔\n\n**پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ ایران**\n\nاس سے قبل پاکستانی وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدے دار نے نامہ نگار قرہ العین شیرازی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محسن نقوی ’کچھ دیر قبل مشہد پہنچے ہیں۔ وہ یہاں سے تہران کے لیے روانہ ہوں گے۔‘\n\nایرانی نیوز ایجسنی ارنا کے مطابق ’محسن نقوی کے دورہ مشہد کے دوران روضہ امام رضا پر حاضری بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے۔‘\n\nاس سے قبل ارنا نے رپورٹ کیا تھا کہ محسن نقوی ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔\n\nارنا نے اس حوالے سے مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔\n\n28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں اور تہران کی جوابی کاررائیوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ پر چھائے جنگ کے بادلوں اور آبنائے ہرمز کی بندش نے پوری دنیا کو متاثر کیا تھا۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nپاکستان نے اس سلسلے میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی اور اس کے بعد بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں۔\n\nپاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس دوران ایران کے متعدد دورے کیے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان کا یہ حالیہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب 18 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کیے تھے اور بعدازاں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اس معاہدے پر بطور ثالث دستخط کیے۔\n\nاس پیش رفت کے بعد مشرق وسطیٰ پر چھائے جنگ کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہوئی۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان اس معاہدے کو فوری طور پر نافذ العمل ہونا ہے اور اس سے جنگ بندی میں توسیع ہوتی ہے جب کہ دونوں فریقوں کو بڑے مسائل پر وسیع تر معاہدے طے کرنے کے لیے 60 دن دیے گئے ہیں۔\n\nاس سلسلے میں 20 جون کو وسطی سوئٹزرلینڈ کے برگن سٹاک ریزورٹ میں مذاکرات ہونے تھے، تاہم انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ لبنان میں اسرائیلی حملے بتایا گیا۔\n\nایران امریکہ سے جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں بند کی جائیں۔ بعدازاں جمعے کو اسرائیل اور لبنان میں سرگرم تنظیم حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔\n\nجمعے کو امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے رپورٹ کیا کہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے سے موجود ہیں، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ہفتے کو وہاں جائیں گے۔\n\nمحسن نقوی\n\nوزیر داخلہ\n\nتہران\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nامن معاہدہ\n\nدفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور قطر کے ثالث بھی شرکت کریں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 20, 2026 - 20:00\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم سے حاصل کردہ تصویر میں پاسدران انقلاب مبینہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کو قبضے میں لینے کی کارروائی کر رہی ہے۔ یہ واقعہ 21 اپریل، 2026 کو پیش آیا</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nوزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات\n\nمحسن نقوی اور ایرانی ہم منصب میں ملاقات، سرحدی تجارت اور دیگر امور پر گفتگو\n\nبیرونِ ملک بھیک مانگنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا: محسن نقوی\n\nمحسن نقوی کا شنگھائی اجلاس میں خطے میں مشترکہ سکیورٹی حکمت عملی پر زور\n\nSEO Title:\n\nآبنائے ہرمز پھر بند، امریکہ - ایران مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "آبنائے ہرمز پھر بند، امریکہ - ایران مذاکرات 21 جون کو سوئٹزرلینڈ میں"
}