{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicl7tq3tp2dbpya7ygu2v75mwtujhwepbtbdxat2bpdvehtrxhvqu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moqygito7xe2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidq6qngu3lbpj53o4j7rhakovmc7pi6skrvaoqmsbv7ylyrqywzfq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 66274
  },
  "path": "/node/186421",
  "publishedAt": "2026-06-20T09:30:38.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فیفا ورلڈ کپ 2026",
    "فیفا",
    "فٹ بال",
    "کھیل",
    "کھلاڑی",
    "اے پی",
    "news"
  ],
  "textContent": "**جمعے کی رات ترکی کے خلاف پہلے ہاف کے آخری لمحات میں جھگڑے کے دوران اپنا منہ ڈھانپنے پر پیراگوئے کے مڈ فیلڈر میگوئل المیرون ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔**\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026 کے ضابطے کی یہ خلاف ورزی گروپ ڈی کے میچ میں پہلے ہاف کے سٹاپیج ٹائم کے دوران اس وقت ہوئی جب مڈ فیلڈ کے قریب ایک فاؤل کے بعد میگوئل المیرون اور میرٹ ملڈر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔\n\nالمیرون نے ملڈر کو کچھ کہتے ہوئے اپنا منہ ڈھانپ لیا، جس نے فوری طور پر ریفری ایوان بارٹن سے سزا کی اپیل کی۔\n\nبارٹن نے ویڈیو ریویو کا سہارا لیا اور فوری طور پر فیصلہ دیا کہ اس سال کے ورلڈ کپ کے لیے لاگو کیے گئے ایک نئے قانون کے تحت المیرون کو ریڈ کارڈ دے کر میدان سے باہر نکال دیا جائے گا۔\n\nکوچ گسٹاوو الفارو نے کہا کہ ’قانون کے مطابق، اگر آپ اپنا منہ ڈھانپتے ہیں تو آپ کو باہر نکال دیا جاتا ہے یعنی ریڈ کارڈ۔ اس حوالے سے میں کچھ نہیں کر سکتا۔ بدقسمتی سے ہم اس بارے میں کوئی نئی رائے نہیں دے سکتے۔‘\n\nاس وقت پیراگوئے کو 1-0 کی برتری حاصل تھی اور پورے دوسرے ہاف میں ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی جیت برقرار رکھی۔\n\nالفارو نے کہا کہ انہوں نے میچ کے بعد المیرون کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی اور انہیں بتایا کہ ان کی غیر موجودگی نے ٹیم کے ’لڑنے کے جذبے‘ کو اجاگر کیا۔\n\nالفارو نے مزید کہا کہ ’انہوں نے اپنی غلطی پر کھلاڑیوں سے معافی مانگی۔ انہیں احساس تھا کہ ان کی اس حرکت کی وجہ سے ان کے ساتھی کھلاڑی کس مشکل صورت حال سے دوچار ہوئے تھے۔ جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔‘\n\nفیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اس نئے قانون پر اس وقت زور دیا تھا جب ایک چیمپیئنز لیگ میچ میں بینفیکا کے گیانلوکا پریسٹیانی نے ریئل میڈرڈ کے وینیسیئس جونیئر کو زبانی گالیاں دیتے ہوئے اسے چھپانے کی کوشش کی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nالفارو نے کہا کہ ٹیم اس قانون سے بخوبی آگاہ تھی، چاہے یہ بہت زیادہ سخت ہی کیوں نہ ہو۔\n\nالفارو نے کہا: ’مجھے ڈر ہے کہ ہم بہت زیادہ سختی کر رہے ہیں اور فٹ بال اپنی اصل روح کھو رہا ہے۔ فٹ بال میں کھینچا تانی، لڑائیاں اور ٹکراؤ ہوتے رہتے ہیں۔‘\n\nاس ریڈ کارڈ کا مطلب یہ ہے کہ المیرون آسٹریلیا کے خلاف گروپ مرحلے کا آخری میچ نہیں کھیل پائیں گے، جس میں گروپ ڈی میں دوسری پوزیشن کا فیصلہ ہونا ہے۔ فیفا المیرون کی معطلی کی مدت بڑھا کر انہیں ناک آؤٹ راؤنڈ کے کسی میچ سے بھی باہر رکھنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔\n\nالفارو نے کہا: ’مجھے امید ہے کہ سزا کے طور پر وہ کم سے کم میچز سے باہر رہیں گے۔ وہ بہت شرمندہ تھے اور ان پر اس کا گہرا اثر ہوا تھا۔‘\n\nاس سال کے ورلڈ کپ کے دو میچوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب المیرون کو ایک نئے قانون کے تحت کارڈ دکھایا گیا ہے۔ امریکہ کے خلاف افتتاحی میچ میں انہیں اس وقت یلو کارڈ ملا تھا، جب ویڈیو ریویو کے بعد ٹم ریم کو دیا گیا یلو کارڈ واپس لے کر، ڈائیو مارنے (جان بوجھ کر گرنے) پر اس کے بجائے المیرون کو دے دیا گیا تھا۔\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026\n\nفیفا\n\nفٹ بال\n\nکھیل\n\nکھلاڑی\n\nترکی کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں جھگڑے کے دوران اپنا منہ ڈھانپنے پر پیراگوئے کے مڈ فیلڈر میگوئل المیرون کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔\n\nاے پی\n\nہفتہ, جون 20, 2026 - 14:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">19 جون 2026 کو کیلی فورنیا کے شہر سانتا کلارا میں ورلڈ کپ کے ترکی سے میچ میں  پیراگوئے کھلاڑی میگوئل المیرون ریڈ کارڈ ملنے پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nلامین یامال فِٹ لیکن فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے: ہسپانوی کوچ\n\nفیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پہلی بار تین ریڈ کارڈز\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026: ٹاپ 10 ٹیموں کی جرسیوں پر ایک نظر\n\nفیفا ورلڈ کپ کا جنون، کراچی کے بازاروں میں خریداروں کا رش\n\nSEO Title:\n\nفیفا ورلڈ کپ: میگوئل المیرون منہ ڈھانپنے پر ریڈ کارڈ پانے والے پہلے کھلاڑی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ورلڈ کپ: المیرون منہ ڈھانپنے پر ریڈ کارڈ پانے والے پہلے فٹ بالر"
}