{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaqzlayxhbcl7rdsxgaidfpwtj7n6xr356ynnvmhxrak4squtzraq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moqyga2hnfq2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifa6tjso4gqwyakhujcnnehx4fpapbsukep2lxtsvf3zwbnkpqfzy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 91428
},
"path": "/node/186423",
"publishedAt": "2026-06-20T12:32:15.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"اٹلی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں ٹرمپ کی تازہ تنقید کے جواب میں میلونی نے کہا کہ اٹلی ایک خودمختار ملک ہے اور ان کی مقبولیت کا دارومدار کسی غیر ملکی رہنما سے تعلقات پر نہیں بلکہ قومی مفادات کے دفاع پر ہے۔**\n\nصدر ٹرمپ نے جمعے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دعویٰ کیا تھا کہ فرانس میں ہونے والے جی-7 سربراہی اجلاس کے دوران جارجیا میلونی نے ’بار بار‘ ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی۔\n\nٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میلونی اٹلی میں مقبولیت کھو رہی ہیں، جس کی ایک وجہ ان کا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے معاملے پر امریکہ کا ساتھ نہ دینا ہے۔\n\nانہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اٹلی نے امریکہ کو اپنی فضائی پٹیوں اور رن ویز استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، حالانکہ امریکہ ہر سال اٹلی اور دیگر نیٹو اتحادیوں کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔\n\nٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ’اب جبکہ امریکہ نے ایران کو عسکری طور پر شکست دے دی ہے، وہ دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں تاکہ اپنی مقبولیت کے اعداد و شمار بہتر بنا سکیں۔ نہیں شکریہ۔‘\n\n\n\n\nیہی نہیں، این بی سی نیوز کے گیب گوٹیریز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ’وہ میری بہت بڑی مداح تھیں، لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ میری مداح ہوں کیونکہ وہ وہاں موجود نہیں تھیں — نیٹو گروپ کے ساتھ بھی نہیں — اس معاملے میں جو آبنائے سے متعلق تھا۔‘\n\nتاہم اطالوی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک نئے بیان میں ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’صدر ٹرمپ، یہ مسلسل اور بلااشتعال حملے بے معنی ہیں۔‘\n\nمیلونی نے کہا ’جہاں تک میری مقبولیت کا تعلق ہے، آپ کا دوست ہونا یقیناً اس میں مددگار ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی میری مقبولیت کا انحصار آپ کے ساتھ تعلقات پر ہے۔\n\n’میری مقبولیت کا دارومدار اٹلی کے قومی مفادات کے دفاع کی صلاحیت پر ہے اور میں نے ہمیشہ یہی کیا ہے۔‘\n\nانہوں نے امریکی فوجی اڈوں کے حوالے سے ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ’اٹلی میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال سے متعلق معاہدے موجود ہیں جن کا ہم نے ہمیشہ احترام کیا ہے، لیکن جب تک میں وزیراعظم ہوں ان کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ اٹلی ایک خودمختار ملک ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمیلونی نے اپنے بیان کے اختتام پر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی صورت میں میری مقبولیت آپ کا مسئلہ نہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔‘\n\nیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میلونی جی-7 اجلاس میں ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے بے حد بے تاب تھیں اور انہوں نے ’ترس کھا کر‘ تصویر بنوائی۔\n\nاس کے جواب میں میلونی پہلے ہی ان دعوؤں کو ’مکمل طور پر من گھڑت‘ قرار دے چکی ہیں اور کہا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ امریکہ کا صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کرتا ہے۔\n\nدریں اثنا اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی بھی ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل دے چکے ہیں اور انہوں نے امریکی صدر کے تبصروں کو پورے اٹلی کی توہین قرار دیتے ہوئے اپنا طے شدہ دورۂ امریکہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔\n\nٹرمپ اور میلونی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی رواں سال اس وقت بڑھنا شروع ہوئی تھی جب اطالوی وزیراعظم نے پوپ لیو کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان عوامی سطح پر تنقیدی بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nاٹلی\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 20, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ٹرمپ 17 اپریل، 2025 کو اوول آفس میں اطالوی وزیراعظم میلونی سے ملاقات کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nQr9Q6YC2\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمیں اور مودی انسٹا گرام کی سب سے مشہور جوڑی: جارجیا میلونی\n\nٹرمپ کی ’خیالی دنیا‘ اور امریکہ کا مستقبل\n\nSEO Title:\n\n’میری مقبولیت کی بجائے اپنی مقبولیت کی فکر کریں:‘ اطالوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو مشورہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "’میری مقبولیت کی بجائے اپنی کی فکر کریں:‘ اطالوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو مشورہ"
}