{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicikgqoastdgwloskp56yq3pgs7q5dbpwhqo7q73nwmxps7gocmtu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moqyg4nlum62"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie7tleindy7isq6hsezdhqin7b33ciruumkkenihucoxcamhaut7m"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 43519
},
"path": "/node/186425",
"publishedAt": "2026-06-20T18:19:19.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"صحافی",
"الجزیرہ",
"غزہ",
"اسرائیل",
"غزہ پر اسرائیلی حملہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ میں ہفتے کو ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں صحافی أحمد وشاح جان سے چلے گئے۔**\n\nان کا تعلق الجزیرہ ٹی وی سے تھا، جس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ الجزیرہ مباشر کے نامہ نگار کو ’نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کے گھناؤنے جرم‘ کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا ’یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی ایک نئی اور کھلی خلاف ورزی ہے اور صحافیوں کو نشانہ بنانے اور سچ کی آواز کو خاموش کرنے کی مسلسل منظم پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔‘\n\nاحمد وشاح کے بھائی محمد وشاح، جو الجزیرہ کے نامہ نگار تھے، اپریل میں ایک اسرائیلی حملے میں جان سے گئے تھے۔\n\nفلسطینی محکمہ صحت کے مطابق آج غزہ میں اسرائیلی حملوں میں دو بچوں اور وشاح سمیت کم از کم چھ افراد جان سے گئے۔\n\nگذشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں تقریباً روزانہ اسرائیلی حملے جاری ہیں، جن میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ایک ہزار سے زائد فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزارت صحت کے مطابق ہفتے کی صبح تقریباً دو بجے پہلا حملہ غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر کیا گیا۔\n\nجائے وقوعہ پر موجود ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک صحافی نے ملبہ اور خون آلود کنکریٹ کے ٹکڑے دیکھے۔\n\nچار سالہ زینا اور 14 سالہ لانا نامی دو بہنوں کی لاشیں الشفا ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کی گئیں۔\n\nان کے کزن محمد صفدی نے، جن کی پیشانی پر زخم آیا، کہا ’میں گھر میں بیٹھا ہوا تھا۔ راکٹ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے ہم پر آ گرا۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئی ہیں۔\n\nاسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہفتے کی شام اسرائیل کے تین مزید حملوں میں مزید چار افراد جان سے گئے اور کم از کم ایک درجن زخمی ہو گئے۔\n\nصحافی\n\nالجزیرہ\n\nغزہ\n\nاسرائیل\n\nغزہ پر اسرائیلی حملہ\n\nالجزیرہ ٹی وی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ الجزیرہ مباشر کے نامہ نگار کو ’نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کے گھناؤنے جرم‘ کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 20, 2026 - 23:15\n\nMain image:\n\n> <p>صحافی أحمد وشاح (أحمد وشاح/انسٹاگرام)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nالجزیرہ کے انس الشریف کا قتل، سچ پر حملہ\n\nاقوام متحدہ، صحافتی تنظیموں کی الجزیرہ صحافیوں کے قتل کی مذمت\n\nخستہ عمارت میں قائم جم اور غزہ کے نوجوان کے حوصلے کی کہانی\n\nاسرائیلی فورسز کا الجزیرہ کے دفاتر پر دھاوا\n\nSEO Title:\n\nغزہ: اسرائیلی ٹارگٹڈ فضائی حملے میں صحافی أحمد وشاح جان سے گئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "غزہ: اسرائیلی ٹارگٹڈ فضائی حملے میں صحافی أحمد وشاح جان سے گئے"
}