{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifhgbdxzu6oayvybssojfyvtccxp4ifjofono72fpi574gvnrrbf4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moobbodgfct2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreieokunixm4bz3yal75blhu4rg5i6zfz326ga6q4t3y6lcflilmfxu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 234817
},
"path": "/node/186403",
"publishedAt": "2026-06-19T06:45:42.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"لبنان",
"اسرائیل",
"حملہ",
"بیروت",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**اسرائیلی فوج نے جمعے کو کہا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے شدید لڑائی کے دوران چار فوجی مارے گئے۔**\n\nخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فوج نے مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر کی اور کہا کہ باقی تین کی شناخت بعد میں ظاہر کی جائے گی۔\n\nدوسری جانب لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 16 افراد جان سے گئے۔\n\nیہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایران جنگ کے مستقل خاتمے کی کوششوں پر امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں جمعے کو طے شدہ مذاکرات تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔\n\nجنوبی لبنان پر اسرائیل کا قبضہ اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر اس کے مسلسل حملے ان مذاکرات میں ایک اہم مسئلہ رہے ہیں۔\n\nایک خاتون 18 جون 2026 کو جنوبی لبنان کے گاؤں کفر رمان واپسی پر اپنے گھر کے ملبے میں قابل استعمال سامان تلاش کر رہی ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nاسرائیل کا مؤقف ہے کہ اسے اس علاقے پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے اور حزب اللہ سے لڑنے کے لیے اسے کھلی چھوٹ ملنی چاہیے کیوں کہ وہ شمالی اسرائیل پر حملے کرتی رہی ہے۔\n\nمذاکرات کے التوا کی یہ خبر المیادین کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے، جو حزب اللہ کا سیاسی اتحادی پین عرب سیٹلائٹ چینل ہے، کہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی مہم کی وجہ سے ایران اپنا وفد سوئٹزرلینڈ بھیجنے میں تاخیر کر رہا ہے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nاے ایف پی کے مطابق دوسری جانب حزب اللہ نے جمعے کو کہا کہ اس کے عسکریت پسندوں نے تین اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے ہیں اور جھڑپیں جاری ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nحزب اللہ کے مطابق اس کے جنگجوؤں نے ’گائیڈڈ میزائلوں سے تین مرکاوہ ٹینکوں کو نشانہ بنایا، جس سے وہ تباہ ہو گئے اور ان میں آگ لگ گئی۔‘\n\nیہ ایسے وقت میں ہوا، جب اسرائیلی فورسز نے، ’جو ایک بکتر بند اور ایک انفنٹری پلاٹون پر مشتمل تھیں، علی الطاہر کی پہاڑیوں کے شمالی حصے کی طرف دراندازی کی (کوشش کی)‘ جو اہم قصبے نبطیہ کے سامنے واقع ایک سٹریٹیجک مقام ہے۔\n\nعلی الصبح جاری ہونے والے ایک بیان میں حزب اللہ کا کہنا تھا کہ ’جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔‘\n\nحزب اللہ نے جمعرات کو کہا کہ وہ ’دشمن اسرائیلی فوج کی ایک ایسی فورس سے لڑ رہی ہے جس نے ارنون قصبے سے نبطیہ کے قریب کفر تبنیت کے مضافات کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی۔‘\n\nلبنان\n\nاسرائیل\n\nحملہ\n\nبیروت\n\nلبنانی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے تین اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے ہیں اور جھڑپیں جاری ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جون 19, 2026 - 11:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">اسرائیلی فوج کی ایک ہموی گاڑی 18 جون 2026 کو لبنان کی سرحد سے متصل بالائی گلیلی کے شمالی علاقے میں گشت کر رہی ہے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامن معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، چار اموات\n\nلبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت: شہریوں کا انخلا، میئر کی موت\n\nجنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں سات اموات\n\nجنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے\n\nSEO Title:\n\nجنوبی لبنان میں لیفٹننٹ کرنل سمیت چار فوجی مارے گئے: اسرائیلی فوج\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "جنوبی لبنان میں لیفٹننٹ کرنل سمیت چار فوجی مارے گئے: اسرائیلی فوج"
}