{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidbwmdjhmppmnevqzwjng3rg7ocb6kp65743itqx54zxksqqtfhom",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moobbex2kbp2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifx7xor5hf5rap5v36bbmivqypriyufhqkmkwpmpexgjru6d2dcx4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 111284
},
"path": "/node/186408",
"publishedAt": "2026-06-19T08:28:37.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"قومی اسمبلی",
"قرارداد",
"ایران",
"امریکہ",
"قرۃ العین شیرازی",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر قوم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمعے کو متفقہ طور پر منظور کر لی۔**\n\nوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔\n\nقرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی ’امریکہ اور ایران کے درمیان دشمنی کے باضابطہ خاتمے اور امن و استحکام کے فریم ورک سے متعلق معاہدے پر دستخط کے ذریعے حاصل ہونے والی تاریخی سفارتی پیش رفت کو اطمینان اور فخر کے ساتھ نوٹ کرتی ہے۔‘\n\nگذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کیے تھے اور بعدازاں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اس معاہدے پر بطور ثالث دستخط کیے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nاس پیش رفت کے بعد مشرق وسطیٰ پر چھائے جنگ کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہوئی۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان اس معاہدے کو فوری طور پر نافذ العمل ہونا ہے اور اس سے جنگ بندی میں توسیع ہوتی ہے جب کہ دونوں فریقوں کو بڑے مسائل پر وسیع تر معاہدے طے کرنے کے لیے 60 دن دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں آج وسطی سوئٹزرلینڈ کے برگن سٹاک ریزورٹ میں مذاکرات ہونے تھے، تاہم انہیں بغیر کوئی وجہ بتائے ملتوی کر دیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستانی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان اس تنازعے کے علاقائی امن و استحکام، بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے معاشی استحکام اور توانائی کے تحفظ پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو تسلیم کرتا ہے۔ لہذا ’پاکستان کی قومی اسمبلی متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کرتی ہے کہ ایوان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین کے ساتھ سرکاری ریکارڈ کا حصہ بناتا ہے۔‘\n\nیہ قرارداد قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔\n\nمنظور کردہ قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مذاکراتی عمل میں شریک پوری ٹیم کی خدمات کو سرکاری ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ ان افراد کی ’مخلصانہ اور انتھک کاوشوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر نمایاں کیا۔‘\n\nقرارداد میں ایران اور امریکہ کی قیادت کو بھی اس تاریخی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل اور دستخط پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔\n\nقومی اسمبلی\n\nقرارداد\n\nایران\n\nامریکہ\n\nوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعہ, جون 19, 2026 - 13:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">19 جون 2026 کی اس تصویر میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپی نشستوں پر موجود ہیں (نیشنل اسمبلی آف پاکستان فیس بک اکاؤنٹ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے\n\nامریکہ ایران ثالثی سے پاکستان کو کیا حاصل ہوا؟\n\nپاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مخلص ثالثی کر رہا ہے: شہباز شریف\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے 14نکات کیا ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nامریکہ ایران معاہدہ: پاکستان کی سفارتی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ ایران معاہدہ: پاکستان کی سفارتی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور"
}