{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiclja3ob2z3umo4exqhdwmw2qz7tyruhovs5hp7epojeljg4yxf4i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moobb7eahkl2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidezewpmh5dbg562ckwgmatstv7ew7vkabadzdgyi5ckdbto4ye34"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 100900
  },
  "path": "/node/186409",
  "publishedAt": "2026-06-19T09:17:36.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/pL0SP0MV1t",
    "June 19, 2026",
    "pic.twitter.com/xyzutM6O3A",
    "افغانستان کا بحران",
    "افغان طالبان",
    "ڈرون حملہ",
    "خیبر",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news",
    "@MoDAfghanistan2",
    "@FactCheckerMoIB"
  ],
  "textContent": "**پاکستان نے جمعے کو افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار دو صوبوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’جھوٹ‘ اور پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔**\n\nافغان وزارت دفاع نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ افغان فورسز نے پاکستان کے دو صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔\n\nافغان وزارت نے مزید کہا کہ یہ مراکز افغان سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی اور تنظیم کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔\n\n> Last night, Islamic Emirate of Afghanistan Defense Ministry’s Air Force, by the grace of Almighty Allah, conducted a series of airstrikes against ISIS hideouts in Pakistan's Balochistan and Khyber Pakhtunkhwa provinces. These locations had reportedly been used, with the… pic.twitter.com/pL0SP0MV1t\n>\n> — دفاع وزارت - وزارت دفاع (@MoDAfghanistan2) June 19, 2026\n\nمصبرین کے مطابق ان کا اشارہ شاید داعش خراسان یا آئی ایس کے کی جانب تھا۔\n\nماضی میں افغان حکام پاکستان پر شدت پسند تنظیم داعش کی مدد کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد افغانستان پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کا الزام عائد کرتا ہے، جسے کابل مسترد کرتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان الزامات کے تبادلے کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات گذشتہ نو ماہ سے شدید کشیدہ ہیں اور مشترکہ سرحد اور تجارت بھی بند ہے۔\n\nافغان وزارت دفاع کے دعوے کے ردعمل میں پاکستانی وزارت اطلاعات نے ایکس پر فیکٹ چیک پوسٹ میں کہا کہ ’افغان طالبان حکومت اپنے مختلف پروپیگنڈا ذرائع اور سرکاری بیانات کے ذریعے دعویٰ کر رہی ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے کچھ مبینہ آئی ایس کے پی کیمپوں کو نشانہ بنایا۔‘\n\nوزارت اطلاعات کے مطابق: ’یہ دعوے ہمیشہ کی طرح غلط ہیں۔ دہشت گرد کیمپ، جن میں داعش اور دو درجن سے زائد دیگر دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں، افغان طالبان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر چلائے جاتے ہیں اور ان کی سرپرستی کی جاتی ہے۔\n\n> &\n>  The Afghan Taliban regime through their various propaganda mouthpieces and official statements are claiming to have targeted some alleged ISKP camps in border areas of Khyber… pic.twitter.com/xyzutM6O3A\n>\n> — Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) June 19, 2026\n\nمزید کہا گیا کہ ’ہمسایہ ممالک اور خطے میں جاری دہشت گردی کی حمایت کو چھپانے کے لیے، جن میں داعش، فتنۃ الہندوستان، فتۃ الخوارج اور دیگر شامل ہیں، طالبان حکومت کو ایسے جعلی اور بدنیتی پر مبنی بیانات جاری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔‘\n\nتاہم پاکستان نے تسلیم کیا کہ طالبان حکومت کا ایک ڈرون ضلع خیبر میں شنکو کے قریب پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا جسے فوری طور پر پاکستان ایئر فورس کے الرٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے شناخت کر کے غیر فعال کر دیا۔ حکام نے اس کی تصویر بھی جاری کی ہے۔\n\nضلع خیبر کے ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ ڈرون باڑہ تحصیل کے بر قمبر خیل کے ایک دور دراز علاقے میں گرا، جس سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ جس جگہ پر ڈرون گرا، وہ آبادی سے دور ایک کھلا میدان ہے۔\n\nافغانستان کا بحران\n\nافغان طالبان\n\nڈرون حملہ\n\nخیبر\n\nافغان وزارت دفاع نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے دو صوبوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کا دعویٰ کیا تھا، جسے اسلام آباد نے مسترد کر دیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جون 19, 2026 - 14:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستانی وزارت اطلاعات کی جانب سے 19 جون 2026 کو جاری کی گئی تصویر، جس میں افغان طالبان حکومت کا ایک ڈرون دیکھا جا سکتا ہے، جسے شنکو، خیبر کے قریب پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر پاکستان ایئر فورس کے الرٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے شناخت کر کے غیر فعال کر دیا (وزارت اطلاعات پاکستان)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nافغانستان ٹی ٹی پی پر تحریری ضمانت دینے پر تیار نہیں: پاکستان\n\nپاکستان کے خلاف القاعدہ کا حالیہ بیان اور افغان طالبان کی حمایت\n\n’ افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا: پاکستان\n\nافغانستان ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف اقدامات اٹھائیں: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nدو صوبوں میں افغان طالبان کے حملے جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "دو صوبوں میں افغان طالبان کے حملے جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں: پاکستان"
}