{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaj4k5sncnxz2vpuvcsm5mrjjo3joafsov3ki4ci2hqnmlrx46tfm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moobasc6hxt2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigelqmnxhvhtk3jm5xcojtwbkoqi7723ezrgr6csiworcy7ixgfxe"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 80190
},
"path": "/node/186413",
"publishedAt": "2026-06-19T12:29:59.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"June 19, 2026",
"ایران جنگ",
"اسلام آباد امن معاہدہ",
"آبنائے ہرمز",
"بحری جہاز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس",
"@CMShehbaz"
],
"textContent": "**امن کوششوں میں سعودی عرب کی حمایت پر ولی عہد کا شکریہ: وزیر اعظم پاکستان**\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کی رات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں تاریخی اسلام آباد امن معاہدے، علاقائی امن اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\n> Held a warm and most cordial telephone conversation with my dear brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, this evening.\n>\n> I thanked His Royal Highness for the Kingdom of Saudi Arabia’s steadfast support for Pakistan’s peace efforts and congratulated him on the…\n>\n> — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 19, 2026\n\nوزیراعظم نے ایکس پوسٹ میں پاکستان کی امن کوششوں میں سعودی عرب کی حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں سفارت کاری اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔\n\nوزیراعظم نے پاکستان سعودی تعلقات کی موجودہ بہترین صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔\n\n* * *\n\n**امید ہے مذاکرات کا اگلا مرحلہ کامیابی سے آگے بڑھے گا: اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے گفتگو**\n\nنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان جمعے کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nدفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے اس موقو پر ایران کی قیادت اور عوام کو امریکہ کے ساتھ تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کرنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ کامیابی سے آگے بڑھے گا۔\n\nایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی مسلسل اور مثبت ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کردار پر شکریہ ادا کیا۔\n\nگفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔\n\nاس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں پاکستان کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔\n\nگفتگو میں دونوں ممالک نے باہمی روابط جاری رکھنے اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔\n\n* * *\n\n**اسرائیل کا لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق: روئٹرز**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جمعے کی شام سے شروع ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔\n\nایک سینیئر امریکی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ’حزب اللہ اور اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘\n\nجمعے کو ہی اس سیز فائر کی رپورٹ سے پہلے لبنان کے شہر بعلبک کے مضافاتی علاقوں پر اسرائیل نے متعدد حملے کیے جن میں 18 افراد جان سے گئے نیز اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایکس پر یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج لبنان میں ساحلی علاقے سے لے کر قلعہ شقیف تک قائم سکیورٹی زون میں موجود رہے گی۔\n\n* * *\n\n**وزیر اعظم کا پیٹرول کی قیمتوں میں 74 اور ڈیزل 67 روپے کمی کا اعلان**\n\nحکومت نے جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر بڑی کمی کا اعلان کر دیا جس کے بعد نئی قیمتیں بالترتیب 299 اور 311 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہیں۔\n\nوزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں معاشی بہتری اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔\n\nوزیراعظم کے مطابق مشکل حالات میں عوام نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جس پر حکومت ان کی شکر گزار ہے۔\n\nبیان کے مطابق حکومت نے بحران کے دوران ترقیاتی بجٹ میں کفایت شعاری اور دیگر بچتوں سے 129 ارب روپے استعمال کر کے عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔\n\nوزیراعظم نے کہا کہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں نہ تو ایندھن کی قلت پیدا ہوئی اور نہ ہی طویل قطاریں لگیں، جو حکومتی حکمت عملی کی کامیابی ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور پاکستان کی ثالثی کے باعث خطے میں امن قائم ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت طے پائی۔\n\nوزیراعظم نے معاشی ٹیم اور حکومتی عہدیداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ بھی مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔\n\n* * *\n\n**آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں کو اسلام آباد معاہدے کے تحت 60 دن تک مفت رسائی**\n\nایران نے جمعے کو کہا ہے کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 60 دن تک رسائی حاصل ہو گی تاہم جہازوں کو اس کے لیے کم از کم 48 گھنٹے قبل ایرانی اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔\n\nاسلام آباد کے بعد ایران کی پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی (پی جی ایس اے) کی جانب سے ایکس پر جاری نوٹس کے مطابق یہ اقدام اسلام آباد ایم او یو کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ اور منظم آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے۔\n\nنوٹس میں کہا گیا ہے کہ جو جہاز مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرائیں گے، انہیں فوری طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ اور ای میل کو ہی مستند ذرائع قرار دیا گیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاتھارٹی نے واضح کیا کہ تمام جہاز مالکان کو اپنی مکمل اور درست معلومات فراہم کرنا ہوں گی، بصورت دیگر تاخیر یا دیگر مسائل کی ذمہ داری خود ان پر عائد ہوگی۔\n\nمزید برآں، نوٹس میں بتایا گیا کہ آئندہ 60 دنوں کے دوران سکیورٹی، سیفٹی اور ماحولیاتی خدمات کی فیس کے ساتھ ایرانی انشورنس چارجز بھی جہاز مالکان سے وصول نہیں کیے جائیں گے بلکہ یہ اخراجات ایرانی حکومت خود برداشت کرے گی۔\n\nاتھارٹی نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کے بعض علاقوں میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کے باعث جہازوں کے لیے مقررہ راستوں اور شیڈول کی پابندی لازمی ہوگی تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔\n\nبیان کے مطابق مقررہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کسی بھی نقصان یا تاخیر کی ذمہ داری جہاز کے مالک پر عائد ہوگی۔\n\nایران جنگ\n\nاسلام آباد امن معاہدہ\n\nآبنائے ہرمز\n\nبحری جہاز\n\nشہباز شریف نے کہا کہ وہ ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جون 19, 2026 - 17:15\n\nMain image:\n\n> <p>سعودی شاہی محل سے جاری اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 30 اپریل، 2022 کو پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا جدہ میں استقبال کر رہے ہیں (اے ایف پی/ سعودی شاہی محل/ بندر الجلود)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nکیا آبنائے ہرمز کھلتے ہی سب کچھ فوراً معمول پر آ جائے گا؟\n\nسوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے مجوزہ مذاکرات ملتوی\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے\n\nSEO Title:\n\nامن کوششوں میں سعودی عرب کی حمایت پر ولی عہد کا شکریہ: وزیر اعظم پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امن کوششوں میں سعودی عرب کی حمایت پر ولی عہد کا شکریہ: وزیر اعظم پاکستان"
}