{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreif7pmi25j6d47snrlfarg2geif6csh5vg7k3xohxevapeikfvqrma",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moobaizvdu42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifs42tc3zzpgeddfouwsxi43phqakwvj3kr5tmm3yf5dhl5k5wsaq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 162541
  },
  "path": "/node/186415",
  "publishedAt": "2026-06-19T15:45:16.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "لبنان",
    "اسرائیلی جارحیت",
    "اموات",
    "جنگ بندی",
    "روئٹرز",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**لبنان میں گذشتہ رات سے شدید جھڑپوں اور اسرائیلی حملوں میں کم از کم 47 افراد کی اموات کے بعد اسرائیل اور نے لبنان میں جمعے کو سیز فائر پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔**\n\nروئٹرز کو ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ سیز فائر کا آغاز جمعے کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے ہونا تھا۔\n\nایک سینیئر اسرائیلی عہدے دار اور حزب اللہ کے دو ذرائع نے بھی سیز فائر کی تصدیق کی ہے۔\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ عبوری معاہدے کو شدید آزمائش سے دوچار کر دیا تھا۔\n\nامریکی عہدے دار نے بتایا کہ سیز فائر کے لیے مذاکرات امریکہ اور قطر کے نمائندوں نے ایران کی معاونت سے مکمل کیے۔\n\nان کے بقول ’حزب اللہ اور اسرائیل سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں۔ آج فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب دونوں فریق جنگ بندی کی حالت میں ہیں۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nاسرائیلی عہدے دار نے کہا کہ ’اگر حزب اللہ ہم پر حملہ نہیں کرتی تو ہمارے لیے یہ جنگ کا وقت نہیں ہے۔‘ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گی۔\n\nسیز فائر کے اعلان کے باوجود روئٹرز کے ایک صحافی نے بتایا کہ سیز فائر نافذ ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد بھی شمالی اسرائیل سے لبنان کے اندر اسرائیلی حملے ہوتے دیکھے گئے جبکہ سرحدی علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔\n\nلبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ نصف شب کے بعد سے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 47 افراد جان سے گئے۔\n\nدوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک حملے میں اس کے چار فوجیوں کی موت ہوئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے حالیہ معاہدے کے تحت امریکہ، ایران اور ان کے اتحادیوں کو لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر روکنا تھیں۔ تاہم معاہدے کے ابتدائی اعلان کے بعد وقتی کمی آنے کے باوجود گذشتہ ہفتے کے دوران تشدد میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔\n\nاس سے قبل حزب اللہ کے رکن پارلیمان حسن فضل اللہ نے کہا تھا کہ ایران نے تنظیم کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک ایک جامع جنگ بندی نہ ہو۔\n\nحزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہری مارے گئے، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور زمینی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔\n\nلبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا گذشتہ رات دریائے لیطانی کے شمال میں واقع علی الطاہر پہاڑی کے علاقے پر اسرائیلی حملے ہوئے، جو حزب اللہ کے لیے ایک اہم عسکری مقام سمجھا جاتا ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اس علاقے میں پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی فورس پر گھات لگا کر حملہ کیا، تین میرکاوا ٹینک تباہ کیے اور راکٹوں و توپ خانے سے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا۔\n\nلبنان کی وزارت صحت کے مطابق دو مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 3,912 افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں 746 طبی کارکن، خواتین اور بچے شامل ہیں۔\n\nلبنان\n\nاسرائیلی جارحیت\n\nاموات\n\nجنگ بندی\n\nلبنان کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ رات سے جمعے کو اس وقت تک اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 47 افراد جان سے گئے۔\n\nروئٹرز\n\nجمعہ, جون 19, 2026 - 20:45\n\nMain image:\n\n> <p>18 جون 2026 کو لی گئی اس تصویر میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے بعد لوگ ملبے کے قریب سے گزر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجنوبی لبنان میں لیفٹننٹ کرنل سمیت چار فوجی مارے گئے: اسرائیلی فوج\n\nامن معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، چار اموات\n\nلبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت: شہریوں کا انخلا، میئر کی موت\n\nجنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے\n\nSEO Title:\n\nلبنان میں متعدد حملوں اور 47 شہری اموات کے بعد اسرائیل کا سیزفائر پر اتفاق: روئٹرز\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "لبنان میں متعدد حملوں اور 47 شہری اموات کے بعد اسرائیل کا سیزفائر پر اتفاق: روئٹرز"
}