{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigaazr2qcxswdqw4vgfmnrray6xh6cd7eezqfr5lrntf3of54nebu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3molde7kdyng2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigwa7bc7h4b3op4boqzvdydtvwd5gua6agcy2jfdjfagsgjm6ynee"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 94352
},
"path": "/node/186398",
"publishedAt": "2026-06-18T16:11:08.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"مردان",
"قتل",
"سکھ برادری",
"خیبر پختونخوا",
"اظہار اللہ",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔**\n\nپولیس کے مطابق گرفتار ملزم خود ایک پولیس اہلکار ہے۔ مردان کے ضلعی پولیس افسر مسعود بنگش نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شیر شاہ 2011 میں پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوا تھا۔\n\nانہوں نے بتایا کہ ملزم تقریباً تین سال قبل اسی گوردوارے پر 15 ماہ تک سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہ چکا ہے۔\n\nڈی پی او کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا گیا اور اسی لباس میں گرفتار کیا گیا جس میں وہ واردات کے وقت موجود تھا۔\n\nانہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے ذاتی سوچ اور سخت نظریات کی بنیاد پر یہ اقدام کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمسعود بنگش نے مزید بتایا کہ ملزم کے والد بھی پولیس میں ملازم ہیں۔\n\nان کے مطابق واقعے کے روز ملزم نے گوردوارے کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اندر داخل ہو کر بالائی منزل پر جا کر سکھ جوڑے پر فائرنگ کر دی۔\n\nپولیس کے مطابق بدھ کو نامعلوم افراد نے گوردوارے کے اندر فائرنگ کر کے 70 سالہ جگنات سنگھ اور ان کی 69 سالہ اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔\n\nپولیس ترجمان محمد فہیم کے مطابق مقتول میاں بیوی گوردوارے کی دوسری منزل پر رہائش پذیر اور اس کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتے تھے۔\n\nیہ گوردوارہ مردان میں واقع ایک تاریخی عمارت ہے جو تقریباً 150 سال پرانی ہے اور ڈیرہ ہوتی والا بابا کرم سنگھ کے نام سے معروف ہے۔\n\nمردان\n\nقتل\n\nسکھ برادری\n\nخیبر پختونخوا\n\nمردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔\n\nاظہار اللہ\n\nجمعرات, جون 18, 2026 - 21:00\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">ڈی پی او مسعود بنگش 18 جون، 2026 کو ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات بتا رہے ہیں (مردان پولیس)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکوئٹہ: سرکاری ملازم نے بیوی، 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی\n\nمظفر آباد میں قتل کیے گئے کالج پرنسپل حمزہ برہان کون تھے؟\n\nثنا یوسف قتل کیس کے مجرم کو موت کی سزا\n\n’باپ کی لاج' رکھنے کے لیے دارلامان کے بجائے گھر جانے والی بیوی قتل\n\nSEO Title:\n\nگردوارے کے نگران سکھ جوڑے کو مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار: مردان پولیس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "مردان: پولیس اہلکار نے ’سخت عقائد‘ پر گردوارے کے نگران سکھ جوڑے کو قتل کیا"
}