{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaopykf7k463j4vgxxawxab2z7qg6mbe2gmlrzcgqpuzsbdizuppe",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mol4obtc7ha2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibzxugm3m3lhg7xnbialqgjthgsrk3le3wmshkrp3krbutpib2fgi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 84505
},
"path": "/node/186396",
"publishedAt": "2026-06-18T14:08:19.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"pic.twitter.com/ukkFWYy975",
"June 18, 2026",
"ایران جنگ",
"اسلام آباد مذاکرات",
"اسلام آباد امن معاہدہ",
"جنیوا",
"شہباز شریف",
"قرۃ العین شیرازی",
"پاکستان",
"video",
"@PakPMO"
],
"textContent": "**وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا جمعے کو جنیوا کا مجوزہ دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔**\n\nاسحاق ڈار نے انڈپینڈنٹ اردو کو مزید بتایا کہ ’امریکہ اور ایران کے صدور کے دستخط کے بعد، اور پھر بطور ثالث وزیر اعظم شہباز شریف کے دستخط کے ساتھ، آج صبح معاہدے پر ریموٹ طریقے سے دستخط مکمل ہو گئے ہیں، جس کے باعث کل کی طے شدہ تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔‘\n\nاس سے قبل شہباز شریف کو آج ایران اور امریکہ کے درمیاں ’اسلام آباد مفاہمت کی داشت‘ پر دستخط کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا۔\n\nتاہم جمعرات کو ہی وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے۔\n\nاس مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقعے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جبکہ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تصویر میں صدر مسعود پزشکیان کو مفاہمت کی یادداشت کی دستخط شدہ دستاویز تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا۔\n\n**پاکستان آئندہ مرحلے میں بھی’تکنیکی‘ معاملات میں بھی تعاون جاری رکھے گا: مشرف زیدی**\n\nدوسری جانب وزیر اعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان تقریب میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کا اپنا دورہ مؤخر کر دیا ہے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ پہلے ہی ریموٹ طریقے سے دستخط ہو چکا تھا۔\n\nمشرف زیدی نے کا کہنا تھا: ’مجوزہ دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے کیونکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پہلے ہی الیکٹرانک دستخط ہو چکے ہیں، یہ نافذ العمل ہو چکی ہے اور اب اس پر عمل درآمد جاری ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ مرحلے میں مختلف ’تکنیکی سطح‘ کے معاملات میں بھی اپنا تعاون جاری رکھے گا۔\n\n**شہباز شریف اور مسعود پزشکیان کا رابطہ**\n\nبعد ازاں جمعرات کو ہی وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ اسلام آباد امن معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nوزیراعظم آفس کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق یہ رابطہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا، جو تیس منٹ سے زائد جاری رہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر، قیادت اور عوام کو تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن کے قیام اور ایران کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔\n\n> Islamabad :18 June 2026.\n>\n> Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Excellency Dr. Masoud Pezeshkian, President of the Islamic Republic of Iran, this afternoon, that lasted over thirty minutes.\n>\n> This was the first contact between the two leaders… pic.twitter.com/ukkFWYy975\n\n> — Prime Minister's Office (@PakPMO) June 18, 2026\n\nانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنے گا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\n\nوزیراعظم نے ایران کے امن معاہدے پر دستخط کے فیصلے کو سراہتے ہوئے آئندہ مذاکراتی مرحلے میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان بطور برادر اور ہمسایہ ملک ہر سطح پر ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔\n\nدوسری جانب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کے عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا، جسے ایران ہمیشہ یاد رکھے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایرانی صدر نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت قابلِ قدر ہے اور ایران پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔\n\nدونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ جلد ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے تاکہ دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے، جبکہ آئندہ دنوں میں مسلسل رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔\n\nخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس معاہدے میں مستقل طور پر دشمنی کے خاتمے کی شق شامل ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل پر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 دن کی مذاکراتی مدت کا آغاز کیا گیا ہے، تاہم ٹرمپ نے حملے دوبارہ شروع کرنے کے امکان کو بھی کھلا رکھا ہے۔\n\nدونوں ملکوں کے درمیان ابتدائی مذاکرات جمعے (19 جون) کو سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی سیاحتی مقام بورگن سٹاک میں ہونے جا رہے ہیں۔\n\nسوئس وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا: ’فی الحال منصوبہ یہی ہے کہ امریکہ اور ایران، ثالثی کا کردار ادا کرنے والے پاکستان اور قطر سمیت دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ، معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات کے لیے کل بورگن سٹاک میں ملاقات کریں گے۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ اس ملاقات کے شیڈول اور دیگر تفصیلات کے بارے میں فی الحال مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔\n\nایران جنگ\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nاسلام آباد امن معاہدہ\n\nجنیوا\n\nشہباز شریف\n\nوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ایران امریکہ ایم او یو پر ریموٹ دستخط کے بعد جنیوا تقریب اور شہباز شریف کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعرات, جون 18, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\n> <p>بطور ثالث وزیر اعظم شہباز شریف 18 جون 2026 کو دستخط ایران امریکہ ایم او یو پر دستخط کر رہے ہیں (شہباز شریف/ایکس)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nVTJTaKpD\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیے\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے 14نکات کیا ہیں؟\n\nنئے اسلامی سال کا آغاز ایران امریکہ تنازع کے حل سے: شہباز شریف\n\nSEO Title:\n\nایران - امریکہ معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران - امریکہ معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ"
}