{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreial5lit5b2bt5c5tcrpnw62kws3nwjqwxrw2hkytjyvrhxxezf57q",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mok32p6tvk72"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif6hljs3kg5winhxjedfaki2yddtszhmktmoh5yie4lm4yaramnpu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 174960
  },
  "path": "/node/186382",
  "publishedAt": "2026-06-18T04:00:14.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "جنیوا",
    "سوئٹزرلینڈ",
    "امن معاہدہ",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "علیزہ ارشد",
    "یورپ",
    "video"
  ],
  "textContent": "**جنیوا طویل عرصے سے بین الاقوامی سفارت کاری، امن مذاکرات اور تاریخی معاہدوں کا مرکز رہا ہے۔ یہاں طے پانے والے کئی معاہدوں نے نہ صرف جنگوں اور تنازعات پر اثر ڈالا بلکہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔**\n\nآج جب امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور کسی نئے معاہدے کی تیاریاں جاری ہیں، تو ایک بار پھر نظریں جنیوا پر جمی ہوئی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب اس شہر میں ہونے والے مذاکرات نے عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کیے ہوں۔\n\nجنیوا میں ہونے والے اہم معاہدوں پر نظر ڈالتے ہیں۔\n\n**جنیوا پروٹوکول: کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف پہلا بڑا قدم**\n\nپہلی عالمی جنگ کے دوران زہریلی گیسوں کے استعمال نے دنیا کو جنگ کی ہولناکی کا ایک نیا رخ دکھایا۔ اسی پس منظر میں 1925 میں جنیوا پروٹوکول طے پایا۔\n\nاس معاہدے نے جنگوں میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اصول وضع کیے اور بعد میں ان ہتھیاروں پر پابندیوں کی بنیاد فراہم کی۔\n\nیہ معاہدہ اس بات کا اعتراف تھا کہ بعض ہتھیار ایسے ہیں جن کے استعمال کے نتائج صرف فوجیوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ وسیع پیمانے پر انسانی جانوں اور ماحول کو متاثر کرتے ہیں۔\n\n**جنیوا کنونشنز: جنگ میں انسانیت کے تحفظ کے اصول**\n\nجنیوا سے وابستہ سب سے معروف معاہدے جنیوا کنونشنز ہیں، جنہیں جدید بین الاقوامی انسانی قانون کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔\n\nان معاہدوں کا آغاز 1864 میں ہوا، جب کہ 1949 میں انہیں موجودہ شکل دی گئی۔ جنیوا کنونشنز کے تحت جنگ کے دوران زخمی فوجیوں، جنگی قیدیوں اور تنازعات میں پھنسے عام شہریوں کے تحفظ کے لیے واضح قواعد وضع کیے گئے۔\n\nآج بھی دنیا کے تقریباً تمام ممالک ان اصولوں کو تسلیم کرتے ہیں اور بین الاقوامی تنازعات میں ان کی پابندی کے پابند سمجھے جاتے ہیں۔\n\n**1988 کے جنیوا معاہدے اور افغانستان کی جنگ**\n\nجنیوا نے صرف انسانی حقوق کے قوانین کی تشکیل میں ہی کردار ادا نہیں کیا بلکہ سرد جنگ کے دور کے ایک اہم تنازعے میں بھی مرکزی حیثیت اختیار کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n1988 میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان جنیوا معاہدے طے پائے۔ ان معاہدوں نے افغانستان سے سوویت افواج کے انخلا کے لیے ایک فریم ورک فراہم کیا اور کئی برسوں سے جاری جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئے۔\n\nان معاہدوں کو سرد جنگ کے آخری اہم سفارتی اقدامات میں شمار کیا جاتا ہے۔\n\n**ایران کی جوہری ڈیل کی بنیاد**\n\nجنیوا ایک بار پھر 2013 میں عالمی توجہ کا مرکز بنا جب ایران اور دنیا کی چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ایک اہم جوہری معاہدہ طے پایا۔\n\nاس معاہدے کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر بعض پابندیاں قبول کیں اور بین الاقوامی معائنہ کاروں کو زیادہ رسائی دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس کے بدلے میں ایران پر عائد بعض اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی گئی۔\n\nماہرین کے مطابق یہی معاہدہ بعد میں 2015 میں طے پانے والی بڑی ایرانی جوہری ڈیل کی بنیاد بنا۔\n\nافغان وزیر خارجہ محمد عبدالوکیل 14 اپریل، 1988 کو جینیوا میں سوویت فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کے جینیوا معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری برائے خارجہ امور ڈیاگو کورڈوویز اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل جاویر پیریز ڈی کوئیار دیکھ رہے ہیں (جیرارڈ مالی/اے ایف پی)\n\n\n\n\n**ایک بار پھر جنیوا عالمی توجہ کا مرکز**\n\nمشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سفارتی سرگرمیوں پر دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور جنیوا ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گیا ہے۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور کسی نئی مفاہمت کی توقعات نے اس شہر کو دوبارہ عالمی توجہ کا محور بنا دیا ہے۔\n\nتاریخ پر نظر ڈالی جائے تو جنیوا میں ہونے والے مذاکرات محض سفارتی ملاقاتیں نہیں رہے۔ کئی مواقع پر یہاں طے پانے والے معاہدوں نے جنگوں کا رخ بدلا، بین الاقوامی قوانین کو شکل دی اور عالمی سیاست کے مستقبل پر دیرپا اثرات چھوڑے۔\n\nاسی لیے جب بھی دنیا کسی بڑے سفارتی حل یا تاریخی معاہدے کی امید لگاتی ہے تو جنیوا کا نام ایک بار پھر سامنے آ جاتا ہے۔\n\nجنیوا\n\nسوئٹزرلینڈ\n\nامن معاہدہ\n\nامریکہ\n\nایران\n\nدنیا کی نظریں اس وقت جنیوا پر ہیں، لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب عالمی توجہ اس سوئس شہر پر مرکوز ہوئی ہو۔\n\nعلیزہ ارشد\n\nجمعرات, جون 18, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">14 مئی 2016 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جھیل لیمان اور دریائے رون پر واقع مونٹ بلانک پل کی فضا سے لی گئی تصویر (روئٹرز)</p>\n\nیورپ\n\njw id:\n\nyiXrW5Mr\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nجنیوا: امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کی میزبانی پاکستان کرے گا\n\nجنیوا معاہدے کے 38 سال، جب پاکستان افغانوں سے روبرو بات کو تیار نہیں تھا\n\nجنیوا معاہدہ: تاریخی کارنامہ یا تباہی کا پیش خیمہ؟\n\nکیا سوئٹزرلینڈ اپنی آبادی محدود کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا؟\n\nSEO Title:\n\nجنیوا: وہ شہر جہاں ہونے والے معاہدوں نے دنیا کا رخ بدل دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "جنیوا: وہ شہر جہاں ہونے والے معاہدوں نے دنیا کا رخ بدل دیا"
}