{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreift5aprzxzwco7cqpieumqotutaekp7qdraiwfudgmgb5yfsjainm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mojtpx3mvjj2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigfksy7frssiiqalt3wtz7lqecwmrjmsp2yhh5g5ormpevnhopj44"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 66107
  },
  "path": "/node/186381",
  "publishedAt": "2026-06-18T01:15:55.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "June 18, 2026",
    "شہباز حکومت",
    "امریکہ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "ایران",
    "ایران جنگ",
    "امن",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@CMShehbaz"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔**\n\nایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ آج امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ پر الیکٹرانک طور پر دستخط ہو گئے ہیں۔\n\n’اس یادداشت پر دونوں ممالک کے معزز صدور نے دستخط کیے ہیں اور ایک ثالث کے طور پر میں نے بھی اس کی توثیق کی ہے۔ متعلقہ حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر اس معاہدے پر دستخط تنازعے کے سفارتی حل کے لیے دونوں فریقین کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔\n\n’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور پہلے قدم کے طور پر ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اورامریکہ فوری طور پر بحری محاصرہ ختم کر دے گا۔‘\n\n> I am honoured to announce that the historic ‘Islamabad Memorandum of Understanding’ has been electronically signed today between the United States of America and the Islamic Republic of Iran. The Memorandum has been signed by honourable Presidents of both the countries and also…\n>\n> — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026\n\nشہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دلی مبارکباد اور مخلصانہ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی سفارت کاری سے غیر متزلزل وابستگی اور پرامن حل کی ترجیح نے ایک بار پھر ایک ایسے تنازع کو ختم کرنے میں مدد کی ہے جس کے خطے اور اس سے باہر تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے تھے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ وہ امن کے مقصد کو اپنانے پر ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کی دانشمندی، دور اندیشی اور تدبر کے لیے انہیں اپنا گہرا احترام اور تحسین پیش کرتے ہیں\n\nانہوں نے کہا: ’میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کا بھی اعتراف کرنا چاہتا ہوں جن میں محمد باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی شامل ہیں، جن کے صبر، استقامت اور تعمیری بات چیت سے وابستگی نے اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔‘\n\nوزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر اس مقام تک پہنچنے میں مدد کرنے پر ریاست قطر کی قیادت کی مخلصانہ کوششوں اور تعمیری کردار کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں سعودی عرب، ترکی اور مصر کی قیادت کو بھی ان کے ناگزیر کردار اور گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھی خصوصی ذکر کرنا چاہیں گے جن کی انتھک کوششیں، بے لوث لگن اور کلیدی کردار اس اہم پیش رفت کو ممکن بنانے اور امن اور علاقائی استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم رہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستان، قطر کے تعاون سے، جمعے کو سوئٹزرلینڈ میں ایک تقریب کی میزبانی کرے گا تاکہ ’اس تاریخی واقعے کی یاد منائی جا سکے اور تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔‘\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر نے بدھ کو مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لیے معاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت تہران نے بڑے پیمانے پر معاشی ریلیف کے بدلے اپنے افزودہ یورینیم کی سطح کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔\n\nٹرمپ کے ایک معاون کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ نے جی سیون سربراہی اجلاس کے بعد پیلس آف ورسائی میں کینڈل لائٹ ڈنر کے دوران مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جب کہ میزبان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور دیگر مہمانوں نے تالیاں بجائیں۔\n\nمحل سے باہر آتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا، ’ابھی اس پر دستخط کیے ہیں۔‘\n\nایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ دستاویز ’صدور کے دستخطوں سے حتمی شکل پا گئی ہے۔‘\n\nشہباز حکومت\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران\n\nایران جنگ\n\nامن\n\nوزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے گا اورامریکہ فوری طور پر بحری محاصرہ ختم کر دے گا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, جون 18, 2026 - 06:15\n\nMain image:\n\n> <p>وزیر اعظم شہباز شریف 24 اپریل، 2025 کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (وزیر اعظم آفس/ اے ایف پی)</p>\n>\n> <p class=\"rteright\"> </p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nنئے اسلامی سال کا آغاز ایران امریکہ تنازع کے حل سے: شہباز شریف\n\nپاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مخلص ثالثی کر رہا ہے: شہباز شریف\n\nایران معاہدے پر دستخط بہت جلد، شاید جمعرات یا جمعے کو: ٹرمپ\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے 14نکات کیا ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nایران اور امریکہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران اور امریکہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے: شہباز شریف"
}