{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreica25wvutnvflelqhhgfr7elgjka7mugv66ojj4zl7xrsjrsgam4m",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mojmzynj4kt2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiabbmdxdewdd4pdaugxxw5z5vu5ly2ltgpzdikssvpssyrehdl2xu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 72661
},
"path": "/node/186370",
"publishedAt": "2026-06-17T07:18:37.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"June 17, 2026",
"اسحاق ڈار",
"ایران",
"ایرانی شہری",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@MIshaqDar50"
],
"textContent": "**پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کو کہا ہے کہ اسلام آباد نے 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔**\n\nانہوں نے کہا کہ ان میں 8 ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنہیں برطانوی جہاز ایم ایم اے ویئلر نے سمندر میں اس وقت ریسکیو کیا، جب ان کی کشتی ریت میں پھنس گئی، جبکہ باقی 22 ایرانی لنیور/ ڈوینا نامی جہاز سے وابستہ ہیں، جسے حال ہی میں امریکی حکام نے تحویل میں لیا تھا۔\n\nاسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر خوشی محسوس کرتا ہے۔ ’دونوں گروہوں کی آئندہ چند دنوں میں کراچی کے راستے واپسی متوقع ہے۔ ہم ایرانی، امریکی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ہمارے ایرانی بھائیوں کی محفوظ منتقلی اور جلد از جلد وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘\n\nبیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان انسانی ہمدردی کے تحت تعاون کے عزم پر قائم ہے اور اپنے ایرانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔‘\n\n> Pakistan is pleased to facilitate the repatriation of 30 Iranian nationals.\n>\n> This includes 8 Iranian fishermen rescued at sea by the British vessel MMA Valour after their boat ran aground, and 22 Iranian crew members from the vessel Lenore/Davina, recently interdicted by US…\n>\n> — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 17, 2026\n\nسمندری حدود میں مختلف ممالک کے جہازوں اور عملے سے متعلق واقعات اکثر بین الاقوامی تعاون کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں۔\n\nایسے معاملات میں ریسکیو آپریشنز، قانونی کارروائی اور قونصلر رابطہ کاری اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اس معاملے میں انسانی ہمدردی اور علاقائی تعاون کی بنیاد پر کردار ادا کیا جا رہا ہے۔\n\nاس سے قبل 15 مئی کو اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے امریکی کارروائیوں کے دوران سمندر سے تحویل میں لیے گئے 11 پاکستانیوں کے علاوہ ایران کے 20 شہریوں کو سنگاپور کے تعاون سے وطن واپس بھجوایا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاگرچہ بیان یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ایرانی شہریوں کو کب تحویل میں لیا گیا تھا، تاہم 28 فروری کو امریکہ و اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد جب تہران نے جوابی کارروائیوں کے سلسلے میں آبنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا تو امریکہ نے ایران کے کئی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔\n\n4 مارچ کو ایک امریکی آبدوز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب ایک ایرانی جنگی بحری جہاز کو ٹارپیڈو سے نشانہ بنا کر غرق کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں سری لنکن حکام کے مطابق کم از کم 87 افراد مارے گئے جب کہ درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔\n\nبعدازاں پانچ مارچ کو سری لنکن حکام نے کہا تھا کہ حملے کا نشانہ بننے والے ایک اور ایرانی بحری جہاز سے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔\n\nسری لنکن حکام نے 17 اپریل کو بتایا تھا کہ ایرانی بحریہ کے 238 ارکان کو واپس ایران بھیج دیا گیا ہے۔ ان میں 32 ایسے ایرانی سیلرز بھی شامل تھے، جو اس ایرانی بحری جہاز کے عملے میں شامل تھے، جسے امریکہ نے بحر ہند میں حملہ کر کے ڈبو دیا تھا۔\n\nاسحاق ڈار\n\nایران\n\nایرانی شہری\n\nپاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تمام افراد آئندہ چند روز میں کراچی کے راستے ایران روانہ کیے جائیں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 17, 2026 - 12:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وزیر خارجہ اسحاق ڈار 7 مارچ 2025 کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے موقعے پر (عامر ہلابی / اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسنگاپور کے تعاون سے 11 پاکستانیوں، 20 ایرانیوں کی واپسی میں کامیابی: اسحاق ڈار\n\nکوئی بھی ایرانی جہاز ناکہ بندی کے قریب آیا تو سخت کارروائی ہو گی: صدر ٹرمپ\n\nمشقوں کے دوران ایرانی جہاز اپنی ہی بحریہ کے ہدف پر، 19 اہلکار ہلاک\n\nعالمی برادری کی امریکہ ایران معاہدے پر پاکستان کی ستائش\n\nSEO Title:\n\nپاکستان 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں سہولت فراہم کر رہا ہے: اسحاق ڈار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "30 ایرانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کر رہے ہیں: پاکستان"
}