{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicqid3jryguz2ukphodqftvhxoiprnvsohdu5h74ccu32ty2ny2n4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mogvuknl2ch2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihb6xyhtfjhzlufmzmbbpxu7jtvnn65invp3lydi57n6nojp3njbm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 67734
  },
  "path": "/node/186352",
  "publishedAt": "2026-06-16T05:22:11.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "تائیوان",
    "چینی شہری",
    "جاسوسی",
    "ارپن رائے",
    "ایشیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**تائیوان نے ان چینی شہریوں کے لیے ایک ویب سائٹ کھولی ہے، جو ملک کی صورت حال سے ناخوش ہیں تاکہ وہ مشورے اور ذاتی معلومات فراہم کر سکیں۔**\n\nتائیوان کی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل سکیورٹی بیورو نے کہا کہ اس ویب سائٹ کا آغاز مغربی انٹیلی جنس اداروں کی پیروی میں کیا گیا ہے۔\n\nانہوں نے اتوار کو اعلان کیا: ’نیشنل انٹیلی جنس سروسز ایکٹ کے تحت اور امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے طریقۂ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیشنل سکیورٹی بیورو نے چینی شہریوں کے لیے معلومات رپورٹ کرنے کا ایک چینل قائم کیا ہے۔‘\n\nاس کا مقصد ان کے مطابق: ’چین کی سیاسی، فوجی، معاشی اور سماجی ترقیات سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کے حصول کو وسعت دینا ہے۔‘\n\nچین اور تائیوان کے درمیان خودمختاری اور سفارتی سطح پر کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ چین اس خود مختار جزیرے کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے اور اسے دوبارہ اپنے ساتھ ملانے کے لیے طاقت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیتا، جبکہ تائی پے بیجنگ کے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتائیوان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ حالیہ عرصے میں کئی چینی شہری پہلے ہی ان سے رابطہ کر چکے ہیں جو شی جن پنگ کی حکومت سے ناخوش ہیں۔\n\nایجنسی نے بیان میں کہا: ’گذشتہ برسوں میں چین کی معیشت کو بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سیاسی کنٹرول سخت سے سخت تر ہوتا جا رہا ہے۔\n\n’اس کے ساتھ سماجی اور روزگار سے متعلق مسائل کے بڑھتے ہوئے دائرے نے عوامی بے چینی کو جنم دیا ہے۔‘\n\nیہ معلوماتی جنگی مہم ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اگر مسئلہ درست طریقے سے حل نہ کیا گیا تو امریکہ اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر تصادم ہو سکتا ہے۔\n\nتائیوانی ایجنسی نے اس نئے جاسوسی رابطہ نظام کے کام کرنے سے متعلق وضاحت کچھ یوں کی کہ جب ممکنہ مخبر ویب سائٹ تک رسائی حاصل کریں گے تو انہیں رپورٹنگ کا عمل مکمل کرنے کے لیے چھ سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔\n\nتائیوانی فوجی 9 جون 2026 کو تائیچونگ میں لائیو فائر تربیتی مشق کے دوران خودکار توپ (سیلف پروپیلڈ ہووٹزر) M109A2 کے لیے توپ کے گولے لے جا رہے ہیں (چنگ یو-چن / اے ایف پی)\n\n\n\n\nایجنسی نے کہا کہ وہ ’چینی شہریوں کے لیے انٹیلی جنس سے متعلق اپنی حکمتِ عملیوں کا مسلسل جائزہ اور بہتری جاری رکھے گی جو جمہوری اقدار کے ساتھ ہم خیال ہیں اور ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔‘ اس کا مقصد ’تائیوان کی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ‘ ہے۔\n\nویب سائٹ پر موجود مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک پروموشنل ویڈیو میں ایک چینی سرکاری ملازم کو دکھایا گیا ہے جو اپنے ساتھیوں کو بغیر کسی وضاحت کے تحقیقات اور نوکری سے برطرف ہوتے دیکھتا ہے۔\n\nتائیوانی ایجنسی کے دعوے کے مطابق اس میں ’ایسا ماحول دکھایا گیا ہے جس میں چین کے آمرانہ نظام کے تحت ہر شخص شدید دباؤ اور خوف کا شکار ہے۔‘\n\nتائیوان کا یہ اقدام امریکی مرکزی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ایک مشابہ کوشش سے ملتا جلتا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس ادارے نے گذشتہ سال مینڈارن زبان میں ویڈیوز جاری کی تھیں، جن میں ناراض چینی اہلکاروں کو معلومات فراہم کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔\n\nاس کے برعکس امریکی ایف بی آئی کے مطابق چینی فوجی انٹیلی جنس کے جاسوس نجی کمپنیوں یا تھنک ٹینکس کے نمائندوں کے طور پر کام کرتے ہیں، جعلی نوکریوں جیسے خارجہ پالیسی یا دفاعی تجزیہ کاروں کے اشتہارات دیتے ہیں اور امیدواروں پر ’غیر عوامی‘ معلومات فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔\n\nاسی ماہ کے آغاز میں فائیو آئیز انٹیلی جنس اتحاد (آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ) نے ایک وارننگ جاری کی تھی کہ چین ان ممالک کے اہلکاروں کو ملازمت کی ویب سائٹس کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے تاکہ خفیہ یا حساس معلومات حاصل کی جا سکیں۔\n\nتائیوان\n\nچینی شہری\n\nجاسوسی\n\nیہ ویب سائٹ ان چینی شہریوں کے لیے کھولی گئی ہے، جو ملک کی صورت حال سے ناخوش ہیں تاکہ وہ مشورے اور ذاتی معلومات فراہم کر سکیں۔\n\nارپن رائے\n\nمنگل, جون 16, 2026 - 10:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">تائیوانی فوجی 10 جون 2026 کو تائیچونگ میں ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم M142 کی لائیو فائر تربیتی مشق کے دوران ویڈیو بناتے اور مشاہدہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں (چنگ یو-چن / اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nتائیوان پر امریکہ چین تنازع ایٹمی بحران کا سبب بن سکتا ہے: تحقیق\n\n’چین غصے میں ہے‘: جنگ کے خدشات سے تائیوانی خوف زدہ\n\nتائیوان حکومت کی لبنان میں پھٹنے والے پیجرز کی تحقیق\n\nتائیوان: انتخابی تحفے میں شامل صابن کھانے کے بعد ووٹرز ہسپتال منتقل\n\nSEO Title:\n\nچین کی جاسوسی کے لیے تائیوان نے ویب سائٹ کھول لی\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/asia/china/taiwan-chinese-nationals-intelligence-spy-agency-website-b2995877.html\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "چین کی جاسوسی کے لیے تائیوان نے ویب سائٹ کھول لی"
}