{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiegv6wp3t3wwhlypstxg43e63si6plu35ya4u6waz7bdvkhzby56m",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mogvuaahoqp2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiaz5y5olc6x6up7wpinhzatxfwjaha6ct3a22mkvlxyqw3mlnizbm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 96745
},
"path": "/node/186353",
"publishedAt": "2026-06-16T06:45:40.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"ایران",
"امریکہ",
"امن معاہدہ",
"ایران جنگ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ملک ایران میں کسی طرح کی سرمایہ کاری نہیں کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ منصفانہ ہے۔**\n\nفرانس میں جی سیون اجلاس کے مو قع پر صدر ٹرمپ نے منگل کو قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ہم نے ’اپنا معاہدہ مکمل کر لیا ہے، اور امید ہے یہ کامیاب رہے گا۔ اب یہ دوسرے مرحلے میں جا رہا ہے، جو میرے خیال میں نسبتاً آسان ہوگا۔‘\n\nصدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس پر قیامت ڈھا دی جائے گی۔\n\nاس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور اس معاہدے کا متن جمعے کو باضابطہ دستخط کے بعد جاری کیا جائے گا۔\n\nانہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز بھی مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔\n\nجبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعے (19 جون) سے قبل ہی واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے معاہدے کو جاری کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔\n\nیہ بات انہوں نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nفرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ اس ہفتے ہونے والے جی 7 اجلاس سے قبل بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ جمعے کو جنیوا میں متوقع تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں، تاہم نائب صدر وینس اس میں موجود ہوں گے۔\n\nٹرمپ نے فرانس کے شہر ایویان پہنچنے کے فوراً بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’معاہدہ مکمل طور پر سائن ہو چکا ہے اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، آبنائے پہلے ہی جزوی طور پر کھول دی گئی ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’جمعے تک یہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔‘\n\nانہوں نے آبنائے ہرمز کھولنے کے معاہدے کو سراہا، جہاں خلیجی تیل کی ترسیل کی تین ماہ کی ناکہ بندی نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا تھا۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو کہا تھا کہ پاکستان جمعے کو جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کا میزبان ہو گا۔\n\nقومی اسمبلی سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا: ’جنگ کی تاریک کے بعد امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے کیوں کہ ایران اور امریکہ نے تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کر دی ہے۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nانہوں نے امن معاہدے تک پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کی۔\n\nوزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس معاہدے کی کاوشوں میں قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے شکر گزار ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ چینی صدر نے ابھی اس معاہدے کی پیش رفت میں اہم تعاون کیا۔\n\nشہباز شریف نے اس معاہدے کو ’صرف دو ممالک کا معاہدہ نہیں بلکہ امن اور مکالمے کی فتح‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے پورے عمل کے دوران امریکہ اور ایران کی قیادت نے مشکل حالات میں صبر اور دانش مندی کا مظاہرہ کیا۔\n\nبقول وزیراعظم: ’اس کے نتیجے میں آج پوری دنیا اس عظیم دن کی گواہ بن رہی ہے۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nامن معاہدہ\n\nایران جنگ\n\nقطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 16, 2026 - 15:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 16 جون 2026 کو فرانس میں ہونے والے جی سیون سربراہ اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ (تصویر: اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ-ایران معاہدے کی سب سے تشویشناک شق\n\nجنیوا: امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کی میزبانی پاکستان کرے گا\n\nایران معاہدے کے بعد بجٹ اہداف میں بہتری کی امید: پاکستان\n\nعالمی برادری کی امریکہ ایران معاہدے پر پاکستان کی ستائش\n\nSEO Title:\n\nایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہے ہیں، معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہے: صدر ٹرمپ"
}