{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifl3jiwcnirszh66kvtgirptsgl4psycskn7pwoeyuremobqoilji",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mogvtwivwvn2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidassi2lcwymh4pfo76sjwrq7n3kdasbei7mpkdpkknfcegjndiqa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 66937
},
"path": "/node/186358",
"publishedAt": "2026-06-16T12:31:14.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"ایف بی آئی",
"اے ایف پی",
"news"
],
"textContent": "**امریکی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے منگل کو بتایا ہے کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ویک اینڈ پر وائٹ ہاؤس میں مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کے دوران حملے کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کاش پٹیل نے ایکس پر لکھا کہ ’ایف بی آئی، ہمارے شراکت دار اداروں اور محکمہ انصاف کی متعدد ریاستوں میں کارروائی کے نتیجے میں فوری اقدام کی بدولت کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مبینہ حملے کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔‘\n\nانہوں نے اپنی پوسٹ میں فاکس نیوز کی ایک خبر کا حوالہ بھی دیا، جس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والے یو ایف سی (مکسڈ مارشل آرٹس) ایونٹ کو دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی سازش کو ناکام بنایا گیا۔\n\nفاکس نیوز کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تحقیقات میں 23 افراد پر مشتمل ایک ممکنہ نیٹ ورک کی نشاندہی ہوئی ہے۔\n\nرپورٹ کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب عمارتوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جائے، جس سے بڑے پیمانے پر انخلا ہو اور ہجوم کو پہلے سے تیار سنائپر ٹیم کی جانب بھیجا جا سکے۔\n\nاس کے علاوہ ایک ’دوسری لہر‘ کے تحت وائٹ ہاؤس کے گیٹس پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایف بی آئی نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال بیان سے زیادہ کچھ بتانے کو نہیں ہے۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان پر منعقدہ یو ایف سی ایونٹ میں شرکت کی تھی، جس میں ہزاروں افراد موجود تھے۔\n\n’یو ایف سی فریڈم 250‘ کے نام سے ہونے والا یہ ایونٹ امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ تھا جو ٹرمپ کی سالگرہ کے دن منعقد کی گئیں۔\n\nٹرمپ حالیہ برسوں میں متعدد حملوں کی کوششوں کا سامنا کر چکے ہیں، جن میں اپریل میں وائٹ ہاؤس کے ایک پروگرام پر حملے کی کوشش بھی شامل ہے۔\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایف بی آئی\n\nایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے منگل کو بتایا ہے کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ویک اینڈ پر وائٹ ہاؤس میں مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کے دوران حملے کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔\n\nاے ایف پی\n\nمنگل, جون 16, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایک ایف بی آئی اہلکار 26 اپریل 2026 کی صبح کیلی فورنیا کے شہر ٹورنس میں اُس گھر کے قریب نگرانی کر رہا ہے جو مشتبہ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر حملہ آور سے منسوب تفتیشی مقام کے طور پر استعمال ہو رہا تھا(اے ایف پی)</p>\n\nامریکہ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n’ذاتی زندگی گزارنے کا حق ہے‘:سرکاری طیارے کے استعمال پر ایف بی آئی سربراہ کا ردعمل\n\nامریکی ماں ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل\n\nٹرمپ کا کاش پٹیل کو ایف بی آئی سربراہ نامزد کرنے کا عندیہ\n\nایف بی آئی نے لاکھوں بار انٹیلی جنس ڈیٹا کا غلط استعمال کیا: عدالت\n\nSEO Title:\n\nوائٹ ہاؤس فائٹ نائٹ پر حملے کی سازش ناکام بنا دی: ایف بی آئی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "وائٹ ہاؤس فائٹ نائٹ پر حملے کی سازش ناکام بنا دی: ایف بی آئی"
}