{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreih5xwgvfzwkdcizz366ggznrr6toigls6shlc2aynbsyzum5xvq5e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mogvtsyxvgi2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreigg4neyczgznttvoop6zmtpdyxk4ewuga7iytswtmlnhi5gaqtk6q"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 90870
  },
  "path": "/node/186359",
  "publishedAt": "2026-06-16T12:35:43.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ٹی ٹی پی",
    "افغان طالبان",
    "افغانستان",
    "خواجہ آصف",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**وزیر دفاع خواجہ آصف نے منگل کو کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ متعدد بار رابطے کیا لیکن وہ اس بات کی ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے اندر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔**\n\nپاکستان بار ہر الزام عائد کرتا آیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسند افغان سرحد عبور کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔\n\nتاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ سال سرحدی جھڑپوں کے بعد سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں اور چین کی سربراہی میں دنوں ملکوں کے درمیان متعدد بار بات چیت ہو چکی ہے۔\n\nخواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ اعلیٰ سیاسی، عسکری اور انٹیلی جنس حکام نے کئی برسوں تک طالبان حکام کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی مذاکرات کیے۔\n\n’بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ ہمیں ان سے بات چیت کرنی چاہیے اور شاید ہمارا رویہ غیر شخصی ہے کہ ہم براہ راست ان سے رابطہ نہیں کرتے۔\n\n’لیکن افغانستان کا مسئلہ براہ راست دہشت گردی سے جڑا ہوا ہے۔ چاہے بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا دہشت گردی کا منبہ افغانستان ہے۔‘\n\nانہوں نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی کوشش نہ کرنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود دو مرتبہ اعلیٰ سطحی وفود کے ساتھ افغانستان گئے۔\n\n’یہ شکایت کہ ہم نے بات نہیں کی، میں خود دو بار گیا۔ دونوں بار سینیئر وفد موجود تھا اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی میرے ساتھ تھے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’وہ ہر بات مان لیتے تھے لیکن تحریری طور پر کسی چیز پر آمادہ نہیں ہوتے تھے۔‘\n\nخواجہ آصف کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان حکام نے پاکستان سے مالی معاونت بھی طلب کی۔\n\nافغان طالبان نے ’ہم سے 10 ارب روپے مانگے جو ہم دینے کو تیار تھے لیکن ساتھ ہم ضمانت چاہتے تھے کہ یہ لوگ اگر افغانستان کے کسی دور دراز علاقے میں آباد کیے جاتے ہیں تو یہ 10 ارب روپے کھا پی کر دوبارہ ہماری سرحد پر آکر کر نہ بیٹھ جائیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’کابل کے علاوہ میں ترکی اور قطر میں بھی ان سے ملا۔ دن رات مذاکرات ہوتے رہے، اعلیٰ سطحی وفود شریک ہوتے رہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا ’ہم ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار تھے لیکن ہم صرف یہ ضمانت چاہتے تھے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ بس یہی ہماری خواہش تھی۔‘\n\nان کا مزید کہنا تھا کہ 2022 سے آج تک پاکستان میں 4317 لوگ اپنی جانیں کھو چکے ہیں جن میں فوجی، قانون نافذ کرنے والے اہلکار اور شہری شامل ہیں اور یہ ان کے ہاتھوں جان سے گئے جن کی ہم نے دہائیوں مہمان نوازی کی۔\n\nانہوں نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ ان سے بات کریں، ہم نے ان سے کئی بار اعلیٰ سطح پر بات چیت کی لیکن وہ کسی بات کی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔\n\nانہوں نے کہا ’میں یہ نہیں کہتا کہ 1980 کی دہائی اور اس صدی کی پہلی دو دہائیوں میں، جب ہم امریکی پراکسی تھے، ہماری پالیسیاں درست تھیں۔\n\n’ہم نے سمجھا تھا کہ امریکی پراکسی بن کر کوئی لاٹری جیت لیں گے لیکن پاکستان میدان جنگ بن گیا۔‘\n\nوزیر نے مزید کہا کہ وہ امریکی جو یہاں آئے، ہمیں استعمال کیا اور پھر اپنے ملک واپس چلے گئے۔ ’ہم آج بھی اس کے نتائج بھگت رہے ہیں اور خدا جانے کب تک بھگتتے رہیں گے۔‘\n\nانہوں نے کہا ’میرے ساتھی بات چیت کریں اور وہاں جائیں، ہم تیار ہیں لیکن نتائج کے بغیر واپس نہ آئیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’دو نسلیں پہلے ہی متاثر ہو چکی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آنے والی نسلیں بھی متاثر ہوں گی۔‘\n\nٹی ٹی پی\n\nافغان طالبان\n\nافغانستان\n\nخواجہ آصف\n\nپاکستانی وزیر دفاع نے قومی اسمبلی میں کہا کہ افغان طالبان نے ہم سے 10 ارب روپے مانگے جو ہم دینے کو تیار تھے بشرط کہ ٹی ٹی پی دوبارہ ہماری سرحدوں پر نہ آ بیٹھیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 16, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p>وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 16 دسمبر، 2024 کو اسلام آباد میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کر رہے ہیں</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nKPE2ZCFj\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا رکن گرفتار: سندھ پولیس\n\nافغانستان ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف اقدامات اٹھائیں: پاکستان\n\nٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے، کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی\n\nٹی ٹی پی ’خطے سے باہر بھی خطرہ‘ بن سکتی ہے: سلامتی کونسل\n\nSEO Title:\n\nافغانستان ٹی ٹی پی کے معاملے پر کوئی تحریری ضمانت دینے پر تیار نہیں: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "افغانستان ٹی ٹی پی پر تحریری ضمانت دینے پر تیار نہیں: پاکستان"
}