{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidraurmlmvlxr4iqidgd6vwwl3rpilikjrgsvnovoucvnv4olizly",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mogvtflx2s52"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic7qvzxfvwqcb6mo6yhuxj45g5r5yvgabpwccnxjtuito3lvlr4pu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 176104
},
"path": "/node/186362",
"publishedAt": "2026-06-16T16:12:43.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"اسرائیل",
"لبنان",
"ایران",
"امریکہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**لبنان کی قومی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں منگل کو اسرائیلی ڈرون حملوں میں کم از کم چار افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔**\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دو افراد ’ڈبل ٹیپ‘ حملے میں جان سے گئے، جہاں پہلے ڈرون نے میفدون گاؤں میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دوسرا حملہ اس وقت ہوا جب لوگ موقعے پر جمع ہو گئے۔\n\nایک اور ڈرون حملہ شوکین کے قصبے میں کیا گیا، جس میں مزید دو افراد جان سے گئے۔ ان حملوں کے بارے میں اسرائیلی فوج کا فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔\n\nادھر حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے آج ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان کے خلاف ’اسرائیلی۔امریکی جارحیت‘ کو رکوانے میں مدد دی۔\n\nیہ بیان امریکہ اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے کے اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایرانی پارلیمان کے سپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کے نام اپنے پیغام میں نعیم قاسم نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر ’اسرائیلی ریاست کو فوری اور مستقل طور پر فوجی کارروائیاں بند کرنے پر مجبور کرنے‘ کی ایرانی کوششوں پر ’گہری قدردانی‘ کا اظہار کیا۔\n\nحزب اللہ کے پیغام کے مطابق انہوں نے کہا ’آپ نے لبنان کے خلاف اسرائیلی۔امریکی جارحیت کے خاتمے کی واحد مؤثر امید کو حقیقت میں بدل دیا، جس سے دنیا پر ثابت ہوا کہ ایران حق اور مزاحمت کا علم بردار ہے۔‘\n\nحالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے وسیع فضائی حملوں اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں لبنانی حکام کے مطابق اب تک 3,800 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔\n\nاسرائیل\n\nلبنان\n\nایران\n\nامریکہ\n\nلبنان کے جنوبی علاقوں میں منگل کو اسرائیلی ڈرون حملوں میں کم از کم چار افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 16, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>15 جون، 2026 کو جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں ایک شخص تباہ شدہ علاقے کا جائزہ لے رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nلبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت: شہریوں کا انخلا، میئر کی موت\n\nپاکستان اور لبنان کا دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم\n\nجنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے\n\nجنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں سات اموات\n\nSEO Title:\n\nامن معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، چار اموات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "امن معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، چار اموات"
}