{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiasxiaplbxoud2a7e5b2yofd53dfu3c7rdtqi2vqutemwmmnciue4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moe6osazdad2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihsysorllsqwsjss72evqnvcdwrbcecfa5iuam4wrcro35duayvoi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 91798
  },
  "path": "/node/186338",
  "publishedAt": "2026-06-15T07:45:42.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "ایران جنگ",
    "امن معاہدہ",
    "اسلام آباد مذاکرات",
    "ثالثی",
    "شہباز شریف",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "video"
  ],
  "textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو کہا کہ پاکستان جمعے کو جنیوا میں ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کا میزبان ہو گا۔**\n\nقومی اسمبلی سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا ’جنگ کی تاریک کے بعد امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے کیوں کہ ایران اور امریکہ نے تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کر دی ہے۔‘\n\nانہوں نے کہا امن معاہدے پر پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کی۔\n\nوزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس معاہدے کی کاوشوں میں قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے شکر گزار ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ چینی صدر نے ابھی اس معاہدے کی پیش رفت میں اہم تعاون کیا۔\n\nشہباز شریف نے کہا پاکستان کو خطے میں امن قائم کرانے میں جو عزت ملی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔\n\nان کے بقول یہ صرف دو ممالک کا معاہدہ نہیں بلکہ امن اور مکالمے کی فتح ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ مذاکرات کے پورے عمل کے دوران امریکہ اور ایران کی قیادت نے مشکل حالات میں صبر اور دانش مندی کا مظاہرہ کیا۔\n\nانہوں نے کہا ’اس کے نتیجے میں آج پوری دنیا اس عظیم دن کی گواہ بن رہی ہے۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nاس سے قبل شہباز شریف نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایکس پر اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔\n\nوزیراعظم نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ’طویل اور نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ ’معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون بروز جمعہ سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہو گی۔‘\n\nانہوں نے تنازعے کے سفارتی حل کے عزم کا اظہار کرنے پر امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر مبارک باد دیتے ہوئے معاہدے کی تصدیق کی۔\n\n’سب کو مبارک ہو!‘ تاہم انہوں نے معاہدے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔\n\nٹرمپ نے لکھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا ’دنیا کے جہازو، اپنے انجن اسٹارٹ کرو۔ تیل کو بہنے دو!‘\n\nتسنیم خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طویل مذاکراتی عمل میں پاکستان اور قطر کی ثالثی شامل رہی اور گذشتہ روز قطری وفد ایران آیا جہاں تقریباً 15 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے۔\n\nانہوں نے کہا کہ جب تک آخری نکات اور مطالبات کو متن میں شامل نہیں کیا گیا، اس وقت تک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق نہیں کیا گیا۔ مذاکرات ایک گھنٹے قبل تک جاری رہے۔\n\nسعودی عرب، یورپی یونین، چین، برطانیہ، اٹلی، قطر، فن لینڈ، نیدرلینڈ، مصر اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے پیر کو ایران امریکہ امن معاہدے کے لیے پاکستانی کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کی تعریف کی۔\n\nایران جنگ\n\nامن معاہدہ\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nثالثی\n\nشہباز شریف\n\nشہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو امن قائم کرانے میں جو عزت ملی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 15, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p>شہباز شریف 12 نومبر 2025 کو قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n>\n> <p> </p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nfrgVqCbw\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ ایران معاہدہ طے، جنگ بند، دستخط 19 جون کو: پاکستان\n\nپاکستان، ایران اور امریکہ کے درمیان مخلص ثالثی کر رہا ہے: شہباز شریف\n\nآیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات جولائی میں\n\nامریکہ ایران معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہو چکا: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nپاکستان جنیوا میں امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کی میزبانی کرے گا: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "جنیوا میں امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کی میزبانی کریں گے: پاکستان"
}