{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreie7m6ff7vswgpq3ksygapylbr7h3kfjkpzj43zdclmabpriqi42bm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moe6op5i3362"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiciecojolct3yruo2ewnkbkdhhh6iyyyhbjt7d4ynxnape7lod5pi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 87698
  },
  "path": "/node/186340",
  "publishedAt": "2026-06-15T07:53:25.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "Statement",
    "pic.twitter.com/5tEgn3qxQm",
    "June 15, 2026",
    "June 14, 2026",
    "سعودی عرب",
    "ایران",
    "آبنائے ہرمز",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@KSAmofaEN",
    "@antonioguterres",
    "@GiorgiaMeloni",
    "@narendramodi"
  ],
  "textContent": "**سعودی عرب، اقوام متحدہ، یورپی یونین، چین، برطانیہ، اٹلی، ترکی، قطر، فن لینڈ، نیدرلینڈ، مصر، فرانس، بیلجیم، آسٹریا اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے پیر کو ایران امریکہ امن معاہدے کے لیے پاکستانی کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کی تعریف اور اس کے لیے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔**\n\nسعودی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت ’امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور 60 دن کے اندر تفصیلی مذاکرات شروع کرنے کے معاہدے‘ کا خیرمقدم کرتی ہے تاکہ ایک مستقل معاہدے تک پہنچا جا سکے۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ ایک پائیدار امن معاہدہ وہ ہو گا ’جو علاقائی ریاستوں کے سکیورٹی مفادات کو مدنظر رکھے اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر قائم رہے۔‘\n\n> #Statement | The Foreign Ministry expresses the Kingdom of Saudi Arabia’s welcome of the agreement reached between the United States of America and the Islamic Republic of Iran to end military operations and commence detailed negotiations over a 60-day period with the aim of… pic.twitter.com/5tEgn3qxQm\n>\n> — Foreign Ministry (@KSAmofaEN) June 15, 2026\n\nاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا: میں امریکہ اور ایران کو اس امن معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس میں فوری اور مستقل جنگ بندی، آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے اور مزید مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک شامل ہے۔ یہ اقدام اس تنازعے کے پرامن حل کی طرف ایک انتہائی اہم قدم ہے۔\n\n> I warmly congratulate the US & Iran for having reached a peace deal that provides for an immediate & permanent ceasefire, the reopening of the Strait of Hormuz, as well as a framework for further negotiations. This represents a critical step towards the peaceful settlement of the…\n>\n> — António Guterres (@antonioguterres) June 14, 2026\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، ترکی اور دیگر علاقائی ممالک کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کیا اور اس امن معاہدے تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔‘\n\nچین نے پیر کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔\n\nچینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا کہ چین اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ طے شدہ وقت کے مطابق دستخط ہو جائے گا۔\n\nبرطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا: ’میں صدر ٹرمپ، پاکستان اور قطر کے ثالثوں، اور اس عمل میں شامل تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘\n\n\n\n\nوزیراعظم سٹارمر نے مزید کہا: ’یہ ایک انتہائی اہم لمحہ ہے۔ ہم طویل عرصے سے کشیدگی میں کمی کے لیے مطالبہ کرتے رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ تمام فریق اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ خطے میں استحکام قائم ہو اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی بحال ہو سکے۔‘\n\nآسٹریلوی وزیراعظم انتھنی البانیز نے بھی اس مفاہمی یاداشت کا خیر مقدم کیا ہے۔\n\nکینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا: ’کینیڈا امریکہ اور ایران کے درمیان نئے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم پاکستان، قطر اور دیگر علاقائی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مذاکرات میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ کینیڈا واضح طور پر سمجھتا ہے کہ ایک پائیدار جنگ بندی کے لیے ضروری ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنائی جائے، اور ساتھ ہی ایران کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والے مستقل خطرے کو بھی حل کیا جائے۔\n\n> Nella notte abbiamo già espresso, insieme a Francia, Germania e Regno Unito, il nostro forte apprezzamento per il memorandum d’intesa siglato da Stati Uniti e Iran nelle scorse ore.\n>\n>  Un grazie sentito va a tutti i mediatori, e in particolare al Qatar e al Pakistan, che hanno reso…\n>\n> — Giorgia Meloni (@GiorgiaMeloni) June 15, 2026\n\nاٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا: ’گذشتہ رات ہی ہم نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ مل کر امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ گھنٹوں میں دستخط کیے گئے مفاہمتی یادداشت پر اپنی بھرپور تعریف اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ تمام ثالثوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے، خاص طور پر قطر اور پاکستان کا جنہوں نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔\n\nفن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے کہا: ’میں امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں پاکستان، قطر اور اس میں شامل دیگر ثالثوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔\n\nیورپی یونین، فرانس، قطر، بیلجیم، آسٹریا،**** نیدرلینڈز، مصر اور دیگر ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ نے بھی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔\n\nانڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کیا تاہم انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں پاکستان کی کاوشوں کا ذکر نہیں کیا۔\n\n> I welcome the understanding reached between the United States and Iran on ending the conflict in West Asia, which has caused serious economic disruption across the world and led to loss of life in many countries.\n>\n>  India hopes that the implementation of this understanding will…\n>\n> — Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026\n\nامریکہ اور ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو لبنان سمیت تمام محاذوں پر ختم کرنے اور اہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔\n\nتاہم تہران کے جوہری پروگرام جیسے پیچیدہ مسئلے پر انہوں نے بہت کم تفصیلات فراہم کی ہیں۔\n\nواشنگٹن اور اسلام آباد نے کہا ہے کہ معاہدے پر جمعے کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط کیے جائیں گے۔\n\nکئی ماہ سے جاری اس جنگ میں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور توانائی کی عالمی منڈیوں میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے۔\n\nمعاہدے کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جمعے کو معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز، جو عالمی تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے، دوبارہ کھول دی جائے گی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاتوار کو اپنی 80ویں سالگرہ کے موقعے پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے لکھا ’اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا ’دنیا کے جہازوں، اپنے انجن سٹارٹ کرو۔ تیل کو بہنے دو!‘\n\nاس کے کچھ ہی دیر بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا ’فوری خاتمہ‘ ہو گیا ہے اور وہ دو ماہ کے اندر ایک ’حتمی معاہدے‘ تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کریں گے۔\n\nادھر ایک سفارت کار نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا کہ معاہدے پر باضابطہ دستخط سے قبل امریکہ اور ایران اس ہفتے دوحہ میں بالواسطہ ملاقاتیں کریں گے۔\n\nسفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا ’اس ہفتے دوحہ میں دونوں فریقوں کے ساتھ الگ الگ تیاری پر مبنی ملاقاتیں ہوں گی، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ میں معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جائیں گے اور تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہو گا۔‘\n\nذرائع نے مزید بتایا کہ قطری ثالث ’17 گھنٹے کی مسلسل اور انتہائی اہم مذاکراتی نشستوں‘ کے بعد تہران سے روانہ ہوئے۔\n\nسعودی عرب\n\nایران\n\nآبنائے ہرمز\n\nامریکہ\n\nسعودی عرب، یورپی یونین، چین، برطانیہ، اٹلی، قطر، فن لینڈ، نیدرلینڈ، مصر اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے پیر کو ایران امریکہ امن معاہدے کے لیے پاکستانی کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کی تعریف کی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 15, 2026 - 12:45\n\nMain image:\n\n> <p>10 اپریل 2026 کو اسلام آباد کی ایک سڑک پر لگائی گئی امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی خبریں دکھانے والی ایک ڈیجیٹل سکرین (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ ایران معاہدہ طے، جنگ بند، دستخط 19 جون کو: پاکستان\n\nجنیوا میں امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کی میزبانی کریں گے: پاکستان\n\nمعاہدہ طے پا چکا، آبنائے ہرمز جزوی طور پر کھل چکی ہے: ٹرمپ\n\nامریکہ ایران معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہو چکا: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nعالمی برادری کا امریکہ ایران معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان کی ستائش\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "عالمی برادری کا امریکہ ایران معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان کی ستائش"
}