{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidyb2l5r635sd2an7o6epi5cg4bh4553g2v7lqn7xom2slyx47mnq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moe6oio47oj2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreia3shhpmy7kfompr2zg37lknyeybsdqkilvavhvczwsuiu43tqb7a"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 45485
  },
  "path": "/node/186341",
  "publishedAt": "2026-06-15T10:06:48.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "عمران خان",
    "پاکستان تحریک انصاف",
    "پمز",
    "اسلام آباد",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے پیر کو کہا ہے کہ 74 سالہ سابق وزیراعظم عمران خان کو 15 جون 2026 کو آنکھوں کے فالو اَپ علاج، یعنی پانچویں اِنٹرا ویٹریئل انجیکشن کے لیے پمز لایا گیا۔**\n\nبیان کے مطابق طریقہ کار سے قبل ماہر امراضِ چشم نے معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔ ان کا آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی ٹیسٹ کیا گیا جس میں طبی بہتری ظاہر ہوئی۔\n\nہسپتال انتظامیہ نہ بتایا کہ ’رضامندی حاصل کرنے کے بعد اور معیاری نگرانی میں، آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے سرجنز نے مائیکروسکوپی کی رہنمائی میں انہیں اِنٹرا ویٹریئل انجیکشن کی پانچویں ڈوز دی۔‘\n\nپمز انتظامیہ کے مطابق ’یہ طریقہ کار ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔ قیام کے دوران، طریقہ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں ان کی حالت مستحکم رہی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج اور فالو اَپ کے لیے ضروری ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔‘\n\nعمران خان 2023 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں متعدد مقدمات میں قید ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس سے قبل عمران خان کے رواں سال اپریل میں اسلام آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں آنکھ کے چوتھے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔\n\nسابق وزیر اعظم کی صحت اور جیل کی صورت حال پر ان کی جماعت، حامیوں اور انسانی حقوق کے مبصرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔\n\nپاکستان تحریک انصاف بارہا ان کو دی جانے والی طبی سہولیات اور دورانِ قید علاج تک رسائی پر تشویش ظاہر کر چکی ہے۔\n\nرواں سال 23 مارچ کو بھی عمران خان کو تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انٹراویٹریئل انجیکشن دیا گیا تھا۔\n\nان کی آنکھ کی بیماری دائیں مرکزی ریٹینل وین اوکلوژن (CRVO) جنوری کے آخر میں سامنے آئی تھی۔ ان کا پہلا طبی معائنہ 24 جنوری کو کیا گیا تھا، جبکہ دوسری بار انہیں 24 فروری کو ہسپتال لے جایا گیا۔\n\nپہلے انجیکشن کے بعد اس وقت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ: ’طبی کارروائی کے دوران بھی وہ بالکل ٹھیک تھے۔‘\n\nوزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ’تمام قیدیوں کو جب کوئی ایسا مسئلہ ہو تو ڈاکٹرز تک رسائی دستیاب ہوتی ہے اور یہ بالکل قواعد کے مطابق ہے۔‘\n\nعمران خان\n\nپاکستان تحریک انصاف\n\nپمز\n\nاسلام آباد\n\nپمز ہسپتال کی انتظامیہ نے پیر کو کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو 15 جون 2026 کو آنکھوں کے فالو اَپ علاج، یعنی پانچویں اِنٹرا ویٹریئل انجیکشن کے لیے پمزلایا گیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 15, 2026 - 15:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">4 نومبر، 2022 کی اس تصویر میں سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کی آنکھ کا چوتھا پروسیجر، سرکاری ڈاکٹر ’مطمئن‘\n\nعمران خان کا اسلام آباد کے ہسپتال میں آنکھ کا تیسرا پروسیجر\n\nعمران خان کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا، دوسرا انجیکشن لگایا گیا: پمز\n\nعمران خان کو علاج کے لیے گذشتہ ہفتے پمز لایا گیا: حکومت\n\nSEO Title:\n\nعمران خان کو فالو اپ علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا، طبی طور پر مستحکم: پمز انتظامیہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "عمران خان کو فالو اپ علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا، طبی طور پر مستحکم: پمز انتظامیہ"
}