{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih57uzrt5fqmk6e23oieiadxhrk7ksas6wgxmf4bll6ocktlpxkeu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moe6o2ahx7b2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihtuaeoj3ezrowoqni5g435lipwccmfmdbfvgzzk2eowd67f6dy7e"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 59639
},
"path": "/node/186345",
"publishedAt": "2026-06-15T11:57:14.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"فیفا ورلڈ کپ 2026",
"سپین",
"فٹ بال",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**سپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوینتے نے تصدیق کی ہے کہ لامین یامال فٹ ہیں، تاہم وہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں کیپ وردے کے خلاف بینچ پر بیٹھیں گے۔**\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بارسلونا کے نوجوان سٹار یامال 22 اپریل کو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد سے میدان سے باہر تھے۔\n\nخدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 18 سالہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل پائیں گے، تاہم وہ پورا ہفتہ ٹریننگ کرتے رہے اور پیر کو اٹلانٹا میں میچ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔\n\nڈی لا فوینتے نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا، ’وہ دستیاب ہیں لیکن ابتدا سے کھیلنے کے لیے نہیں۔ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کچھ منٹس کھیل سکتے ہیں۔‘\n\nوِنگرز نیکو ولیمز اور وکٹر میونوز بھی مکمل فٹ نہیں اور صرف بینچ پر ہوں گے، جس سے کوچ کے پاس وِنگ پوزیشنز پر محدود آپشنز رہ گئے ہیں۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nکوچ نے کہا کہ ’وہ کل کھیل سکتے ہیں اور اس سے ان کی حالت مزید خراب نہیں ہوگی، ورنہ انہیں بینچ پر بھی نہ بٹھایا جاتا۔‘\n\nپہلی بار سپین ورلڈ کپ میں بغیر کسی ریال میڈرڈ کھلاڑی کے اتر رہا ہے تاہم رپورٹس کے مطابق جلد ہی یہ صورت حال تبدیل ہو سکتی ہے کیونکہ ریال میڈرڈ چیلسی کے مارک کوکوریلا کے ساتھ معاہدے کے قریب ہے۔\n\nڈی لا فوینتے نے اس خیال کو مسترد کیا کہ ٹرانسفر کی افواہیں کھلاڑیوں کی توجہ متاثر کریں گی۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ کھلاڑیوں میں پیشہ ورانہ جذبہ اور عزم موجود ہے۔ یورو کے دوران بھی ایسا ہوا تھا اور اس سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے کہا کہ ’میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی اجتماعی مفاد کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔ اگر کسی کے لیے ٹورنامنٹ کے دوران اچھی خبر آئے گی تو ہم اس کا جشن منائیں گے۔‘\n\nسپین نے یورو 2024 میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے جرمنی، فرانس اور انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔\n\nاس بار بھی سپین کو ورلڈ کپ جیتنے کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔\n\nڈی لا فوینتے نے اپنی ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے، مکمل احترام کے ساتھ، یہ دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ ہمارے پاس بہترین کھلاڑی ہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شدید مقابلہ ہے اور وہ کھلاڑی جو ٹیم سے باہر رہ جاتے ہیں، وہ اس معیار کا ثبوت ہیں۔\n\nسپین گروپ ایچ میں کیپ وردے کے علاوہ سعودی عرب اور یوراگوئے کے خلاف بھی اپنے میچز کھیلے گا۔\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026\n\nسپین\n\nفٹ بال\n\nسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوینتے کے مطابق نوجوان سٹار انجری سے مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں، تاہم کیپ وردے کے خلاف میچ میں محدود وقت کے لیے میدان میں اتارے جا سکتے ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, جون 15, 2026 - 16:45\n\nMain image:\n\n> <p>لامین یامال 14 جون 2026 کو اٹلانٹا میں سپین کی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفیفا ورلڈ کپ: بنگلہ دیش میں برازیل اور ارجنٹائن کے فینز کیوں لڑ رہے ہیں؟\n\nفیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پہلی بار تین ریڈ کارڈز\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026: ٹاپ 10 ٹیموں کی جرسیوں پر ایک نظر\n\nفیفا ورلڈ کپ کا جنون، کراچی کے بازاروں میں خریداروں کا رش\n\nSEO Title:\n\nلامین یامال فِٹ لیکن فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے: ہسپانوی کوچ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "لامین یامال فِٹ لیکن فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے: ہسپانوی کوچ"
}