{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihocv2ix4o5yflyhsh2kuuk2fnxys5hix4jeq4lpq7ux2cvvfhzwa",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mobarf4sjxp2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiego2as6piqyrb73esu5x3xnnafo2ru7ayrr66iv2ivxsjtfnxoyq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 93626
},
"path": "/node/186329",
"publishedAt": "2026-06-14T16:43:31.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"انڈیا",
"کرکٹ",
"ویمنز کرکٹ",
"ورلڈ کپ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اتوار کو برمنگھم میں کھیل گئے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 64 رنز سے ہرا دیا۔**\n\nپاکستانی ٹیم نے اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ کے مضبوط آغاز کے باوجود روایتی اور مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور انڈین ٹیم کے 170 رنز کے جواب میں صرف 106 رنز بنا سکی۔\n\nپاکستان کی جانب سے منیبہ علی 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکیں۔\n\nاس میچ میں بھی پاکستان انڈیا کرکٹ میچوں کے حسب روایت دونوں کپتانوں سے ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔\n\nانڈیا ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں انڈین ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا سکی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانڈیا کی جانب سے سمرتی مندھنا 68 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 36 رنز بنائے۔\n\nان دونوں کے علاوہ رچا گھوش 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔\n\nپاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو دو جبکہ تسمیہ رباب اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔\n\nیہ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ تھا۔ پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔\n\nپاکستان\n\nانڈیا\n\nکرکٹ\n\nویمنز کرکٹ\n\nورلڈ کپ\n\nپاکستانی ٹیم نے اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ کے مضبوط آغاز کے باوجود روایتی اور مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور انڈین ٹیم کے 170 رنز کے جواب میں صرف 106 رنز بنا سکی۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 14, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">14 جون، 2026 کو ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ، برمنگھم میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے میچ میں انڈین کھلاڑی دیپتی شرما کو پاکستان کی کھلاڑی گل فیروزہ کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(تصویر: روئٹرز)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nانڈیا کی پاکستان کو کرکٹ کے علاوہ باقی کھیلوں کی اجازت\n\nکیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟\n\nSEO Title:\n\nویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی"
}