{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicxcwxtaxivzahqeeutpjpckwapx6vpeg3p4kt4uxnqvjh2uddoma",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moat36ok2yn2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreics63qqbiweli76oth7iymzocqiwpooh3fne74qog26rv65r5uau4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 61115
},
"path": "/node/186327",
"publishedAt": "2026-06-14T11:22:50.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"لبنان",
"اسرائیل",
"امریکہ",
"ایران",
"حزب اللہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے باقر قالیبان نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی صلاحیت نہیں رکھتا تو مذاکرات آگے بڑھانا ممکن نہیں۔**\n\nقالیباف کا کہنا ہے کہ اگر بیروت کے جنوبی علاقے الضاحية پر اسرائیلی حملے بند نہیں ہوتے تو امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنا ممکن نہیں۔\n\nاتوار کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان باقر قالیباف نے کہا کہ ’صہیونیوں کی الضاحية میں دراندازی نے ایک بار پھر یہ ظاہر کر دیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا یا پھر اس کے پاس انہیں پورا کرنے کی منشا نہیں ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی ریجیم کو ’گرین سگنل‘ دے کر آپ رعایتیں حاصل نہیں کر سکتے۔ Bad cop اور good cop کا کھیل اب پرانا ہو چکا ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ کے پاس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی منشا اور صلاحیت نہیں ہے، تو ’راستہ جاری رکھنے‘ کی بات کرنا ممکن نہیں۔‘\n\nان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے جن کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں الضاحية پر حملہ کیا ہے جسے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کنفرم کرتے ہوئے بتایا کہ مذکور علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔\n\nدوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے غبيري میں بھی ایک حملہ کیا گیا ہے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہے اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافات میں یہ حملے کیے ہیں۔\n\nیہ حملے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اعلان کے ایک روز بعد ہوئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ اور ایران نے ایک معاہدے کے الفاظ پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد اپنی جنگ کو ختم کرنا ہے، اور یہ کہ ثالث دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔\n\nجبکہ گذشتہ روز ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایران کے ساتھ معاہدہ ہونے اور آبنائے ہرمز کے کھول دیے جانے کا اعلان کر چکے ہیں۔\n\nاس سے قبل لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی لبنان میں صور، نبطیہ کے قریب واقع جزین کے علاقے ریحان اور سجود سمیت متعدد دیہات کو نشانہ بنایا۔\n\nرپورٹ کے مطابق ریحان میں ایک حملے میں وہاں کے میئر علی بادی کی موت واقع ہو گئی ہے۔\n\nاے ایف پی کے نمائندے کے مطابق نبطیہ شہر تقریباً خالی ہو چکا ہے، جبکہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں رات بھر اور ہفتے کے روز بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔\n\nایک روز قبل بھی علی طاہر کی پہاڑیوں کے اطراف دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسرائیل گذشتہ ماہ دریائے زہرانی کے جنوب کے تمام علاقوں کو ’جنگی زون‘ قرار دے چکا ہے اور اس کے بعد سے وہاں شدید حملے جاری ہیں۔\n\nایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کر رہا ہے کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی معاہدے میں لبنان کو شامل کیا جانا چاہیے۔\n\nایک سینئر امریکی عہدیدار نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے میں لبنان کا معاملہ بھی شامل ہے۔\n\nلبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 3700 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔\n\nادھر حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور حالیہ مشروط معاہدے کو مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اس میں حزب اللہ کے حملے روکنے کی شرط تو شامل ہے، لیکن اسرائیلی فوج کے انخلا یا اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا کوئی ذکر نہیں۔\n\nلبنان\n\nاسرائیل\n\nامریکہ\n\nایران\n\nحزب اللہ\n\nایرانی پارلیمان کے سپیکر اور اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے باقر قالیبان نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی صلاحیت نہیں رکھتا تو مذاکرات آگے بڑھانا ممکن نہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 14, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">12 اکتوبر، 2024 کی اس تصویر میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کو بیروت میں ایک ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nلبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت: شہریوں کا انخلا، میئر کی موت\n\nپاکستان اور لبنان کا دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم\n\nجنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں سات اموات\n\nجنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے\n\nSEO Title:\n\nامریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی صلاحیت نہیں رکھتا تو مذاکرات آگے بڑھانا ممکن نہیں: قالیباف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی صلاحیت نہیں رکھتا تو مذاکرات آگے بڑھانا ممکن نہیں: قالیباف"
}