{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigrusxa6naqzvbw2u33vzfse6k347fd2qsbwfycu2boa5oiufiplm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3moa6gd2nndp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreih6eqarzoyrpfaenbxwwcdvows76snvncsptjha7yrayfrg5jzada"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 148318
  },
  "path": "/node/186323",
  "publishedAt": "2026-06-14T06:02:02.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "اسرائیل",
    "لبنان",
    "بیروت",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایک سینیئر امریکی عہدے دار نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے میں لبنان بھی شامل ہو گا، جہاں اسرائیل حزب اللہ پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔**\n\nامریکی انتظامیہ کے سینیئر اہلکار نے فون پر صحافیوں کو بتایا ’اس میں لبنان شامل ہے، اس میں ایران شامل ہے، اس میں خلیج کے ساحلی ممالک شامل ہیں اور اس میں اسرائیل شامل ہے۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو آنے والے دنوں میں ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہونے کا ’80 سے 85 فیصد‘ یقین ہے۔\n\nعہدے دار نے بتایا کہ معاہدے میں پابندیوں میں’نمایاں‘ نرمی اور ایرانی اثاثوں کو غیر منجمد کرنا شامل ہو گا، جس کے بدلے میں ایران اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنے اور اپنا ایٹمی مواد حوالے کرنے پر رضامند ہو گا۔\n\nسینیئر عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ’میں اس معاہدے کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔ میرا خیال ہے کہ صدر ایک بہت اچھے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔\n\n’ہم ابھی اختتامی لائن پر نہیں پہنچے، لیکن ہم بہت قریب ہیں۔‘\n\nامریکی اہلکار نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے لیے کسی جگہ اور تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم یورپ کا امکان موجود ہے، جس کی ٹرمپ نے تجویز دی تھی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاہلکار نے مزید کہا ’ہمیں توقع ہے کہ ہم اگلے چند دن میں اس معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ میں آپ کو کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔\n\n’اگر مجھے آپ کو یہ یقین دلانا ہوتا کہ ہم اس معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں تو میں نے شاید آج صبح 75 فیصد کہا ہوتا، اب یہ شاید 80 سے 85 فیصد کے قریب ہے لیکن یہ 100 فیصد نہیں۔‘\n\nامریکی عہدے دار نے کہا کہ معاہدے کی راہ اس وقت ہموار ہونا شروع ہوئی جب ایران نے اس ’وضاحت‘ پر اتفاق کیا کہ اس کے افزودہ یورینیم کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے گا۔\n\nاہلکار نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا یہ بھی خیال تھا کہ اہم آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول کمزور ہو گیا ہے۔\n\nقبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو امید ظاہر کی تھی کہ ایران کے ساتھ اتوار کو امن معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی۔\n\nتاہم ایران کا کہنا ہے کہ اتوار کو معاہدے پر دستخط نہیں ہوں گے۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران\n\nامریکہ\n\nاسرائیل\n\nلبنان\n\nبیروت\n\nٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدے دار نے کہا انہیں ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا ’80 سے 85 فیصد‘ یقین ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, جون 14, 2026 - 11:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">13 جون، 2026 کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے بعد دھواں اٹھ رہا ہے (روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ اتوار کو معاہدے پر دستخط کے لیے پرامید، لیکن ایران نہیں\n\nایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ\n\nلبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت: شہریوں کا انخلا، میئر کی موت\n\nپاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری: ایران\n\nSEO Title:\n\nایران سے معاہدے میں لبنان جنگ بندی بھی شامل: امریکی عہدے دار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران سے معاہدے میں لبنان جنگ بندی بھی شامل: امریکی عہدے دار"
}