{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiad6oevthytf2ug4rgivpx5ffdldu23aawdonhf5ul4bt4qcd22na",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo7xplyzgai2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreic4bj2xfcfpqxx6xikz5n62xaxnizjujdigko6yp6t2h7bbvasxfe"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 96958
  },
  "path": "/node/186321",
  "publishedAt": "2026-06-14T03:56:19.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "فیفا ورلڈ کپ 2026",
    "فٹ بال",
    "چوری",
    "جرم",
    "انگلینڈ",
    "اے ایف پی",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ ہفتے کو دو افراد پر فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کی 18 ہزار ڈالر مالیت کی کٹ اور سامان چوری کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی۔**\n\nجیکسن کاؤنٹی کی پراسیکیوٹر ملیسا جانسن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مصطفیٰ سالک اور عرفان کمال کو چوری کا سامان اپنے پاس رکھنے کے الزام کا سامنا ہے۔\n\nریاست مسوری کے قانون کے تحت اس جرم کی سزا سات سال تک قید ہے۔\n\nیہ سامان اس وقت گاڑیوں سے چرایا گیا جب اسے فلوریڈا میں انگلینڈ کے ٹریننگ کیمپ سے کنساس سٹی میں ان کے ورلڈ کپ بیس کیمپ منتقل کیا جا رہا تھا۔\n\nجانسن نے کہا ’جیکسن کاؤنٹی ورلڈ کپ کے مہمانوں کو نشانہ بنانے والی کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی، جن میں یہاں مقابلے کے لیے آنے والی بین الاقوامی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔\n\n’ہم کنساس سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ اور اپنے آن کال وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے واقعے کی تیزی سے تفتیش کی اور فوری طور پر فرد جرم عائد کی۔‘\n\nکنساس سٹی کے میئر کوئنٹن لوکاس نے پولیس اور پراسیکیوٹر کے دفتر کی تعریف کی ’جنہوں نے کئی ریاستوں میں پھیلی اس تفتیش کو حل کیا اور جرائم کا شکار ہونے والوں کو راستے میں چوری ہونے والا سامان واپس دلانے میں مدد کی۔‘\n\nاس سے قبل انگلینڈ کے ریزرو گول کیپر ڈین ہینڈرسن نے کہا تھا کہ انہیں اپنے جوتے واپس مل گئے ہیں، جب کہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ زیادہ تر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔\n\nکرسٹل پیلس کے گول کیپر نے سوپ سوکر ولیج میں انگلینڈ کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد کہا ’مجھے وہ واپس مل گئے ہیں، اس لیے سب ٹھیک ہے۔ میرا خیال ہے کہ انہیں سب کچھ واپس مل گیا ہے، اس لیے سب ٹھیک ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nڈیفنڈر ڈین برن اس واقعے کے حوالے سے پرسکون رہے۔\n\nانہوں نے کہا ’ظاہر ہے اس کا تعلق پولیس سے تھا۔\n\n’اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس بارے میں کتنا جانتے ہیں۔ ہم اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے، لیکن مجھے اپنی ساری کٹ اور تمام جوتے مل گئے ہیں۔‘\n\nتھامس ٹوخل کی انگلینڈ ٹیم نے، جو ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ سمجھی جاتی ہے، ہفتے کو مداحوں کی بڑی تعداد کے سامنے ہلکا پھلکا ٹریننگ سیشن کیا۔\n\nوہ بدھ کو کروشیا کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریں گے، جس کے بعد گروپ ایل میں ان کے مزید میچ گھانا اور پانامہ کے خلاف ہوں گے۔\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026\n\nفٹ بال\n\nچوری\n\nجرم\n\nانگلینڈ\n\nدونوں ملزمان پر 18 ہزار ڈالر مالیت کی کٹ اور سامان چوری کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔\n\nاے ایف پی\n\nاتوار, جون 14, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">نو جون، 2026 کو امریکہ کے پام بیچ گارڈنز میں انگلینڈ کے کھلاڑی فیفا ورلڈ کپ میچ سے قبل وارم اپ کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nفٹ بال\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nفیفا ورلڈ کپ: بنگلہ دیش میں برازیل اور ارجنٹائن کے فینز کیوں لڑ رہے ہیں؟\n\nفیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پہلی بار تین ریڈ کارڈز\n\nفیفا ورلڈ کپ 2026: ٹاپ 10 ٹیموں کی جرسیوں پر ایک نظر\n\nفیفا ورلڈ کپ کا جنون، کراچی کے بازاروں میں خریداروں کا رش\n\nSEO Title:\n\nانگلش فٹ بال ٹیم کا سامان چوری کرنے والے دو ملزم گرفتار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "انگلش فٹ بال ٹیم کا سامان چوری کرنے والے دو ملزم گرفتار"
}