{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigza72ztwawnwvol5gh7xikmb3jt3q34s5vfvchwqrf7zcttszjua",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo7ka67z2tp2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigvm7o72ovbf4zd63gs4cxavq3ex54rnzkygurmv2r7aefg44i5dy"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 82067
},
"path": "/node/186308",
"publishedAt": "2026-06-13T04:45:13.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"مانچسٹر",
"سکول",
"چاقو کے حملے",
"استاد",
"طلبہ",
"برطانیہ",
"ہیریٹ باؤچر",
"یورپ",
"news"
],
"textContent": "**برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک سیکنڈری سکول میں چاقو کے حملے کے دوران طلبہ کو بچاتے ہوئے، جس استاد کو چاقو مارا گیا ان کا نام سامنے آ گیا ہے۔**\n\nمنگل کو بلیکلی میں پلانٹ ہل روڈ پر واقع کو-آپ اکیڈمی مانچسٹر میں ہونے والے حملے میں مداخلت کرنے پر 27 سالہ میثم عبداللہ کو ’ہیرو‘ قرار دیا جا رہا ہے۔\n\nاس واقعے کے بعد ایک 14 سالہ لڑکی پر اقدام قتل کے تین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور انہیں جمعے کو لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا گیا۔\n\nگریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں 14 سال کی عمر کے مزید دو طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔\n\nمیثم عبداللہ نے مانچسٹر ایوننگ نیوز کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر پر صحت یاب ہو رہے ہیں اور اب بھی اس واقعے کو ’سمجھنے کی کوشش‘ کر رہے ہیں۔ دی انڈپینڈنٹ نے تبصرے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے۔\n\nدیگر دو متاثرین کو بھی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں کوئی شدید زخم نہیں آئے۔\n\nمانچسٹر کی کو-آپ اکیڈمی جہاں چاقو سے حملہ کیا گیا (گوگل میپس)\n\n\n\n\nمیثم عبداللہ کی اہلیہ صائمہ نے کہا کہ بچوں کو بچانے پر وہ ایک ’ہیرو‘ ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر لکھا: ’(منگل کو) مجھے یہ دلخراش خبر ملی کہ میرے شوہر کو ان کی کلاس میں طلبہ کو چاقو کے ایک خطرناک حملے سے بچانے کی کوشش کے دوران چاقو مار دیا گیا ہے۔‘\n\nصائمہ کے مطابق: ’کوئی بھی کبھی ایسی فون کال موصول ہونے کی توقع نہیں کرتا جس میں انہیں یہ بتایا جائے کہ ان کے کسی پیارے کو چاقو لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔\n\n’میں شکر گزار ہوں کہ ان کے زخم جان لیوا نہیں تھے۔ ان کی گردن اور ہاتھ کے زخم کا علاج ہو گیا ہے، تاہم یہ جسمانی زخم اس صورت حال کا محض ایک حصہ ہیں جس کا ہمارے خاندان کو اب سامنا ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’میرے شوہر نوجوانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے تدریس کے پیشے میں آئے تھے اور ان بچوں کی حفاظت اور دفاع کرنے پر وہ واقعی ایک ہیرو ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’ہماری دعائیں ان دیگر دو طلبہ کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے ہیں اور ان تمام طلبہ اور عملے کے ساتھ بھی جنہوں نے ایسا صدمہ پہنچانے والا واقعہ دیکھا۔‘\n\nحالات کے پیش نظر تحقیقات انسداد دہشت گردی کے اہلکار کر رہے ہیں، لیکن اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا گیا۔\n\nمشتبہ لڑکی کو، جس پر سکول کے احاطے میں دھار دار آلہ رکھنے کے دو الزامات بھی ہیں، دماغی صحت کے قانون کے تحت حراست میں لے کر طبی ماہرین کے معائنے کے بعد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔\n\nکاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ نارتھ ویسٹ کے سربراہ ڈیٹیکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ جوناتھن چاڈوک نے کہا کہ ’یہ ایک کم عمر لڑکی کے خلاف انتہائی سنگین الزامات ہیں اور گریٹر مانچسٹر پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی مدد کر رہے ہیں اور سکول کی وسیع تر کمیونٹی کو بھی تعاون فراہم کر رہے ہیں، جو اس واقعے سے شدید متاثر ہوئی ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: ’اگرچہ اب الزامات عائد کر دیے گئے ہیں، ہماری تحقیقات اب بھی جاری ہیں، اور ہم بلیکلی کے علاقے میں مقامی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘\n\nمانچسٹر\n\nسکول\n\nچاقو کے حملے\n\nاستاد\n\nطلبہ\n\nبرطانیہ\n\nبرطانوی شہر مانچسٹر کے ایک سیکنڈری سکول میں چاقو کے حملے کے دوران 27 سالہ میثم عبداللہ طلبہ کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔\n\nہیریٹ باؤچر\n\nہفتہ, جون 13, 2026 - 09:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">مانچسٹر چاقو حملے میں طلبہ کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے والے استاد میثم عبداللہ (لنکڈاِن اکاؤنٹ)</p>\n\nیورپ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمانچسٹر سے سوات تک: خاتون بائیکر کا 36 دنوں پر محیط منفرد سفر\n\nمانچسٹر: مسجد میں کلہاڑی اور چاقو لانے کے الزام میں شخص گرفتار\n\nمانچسٹر: یہودی عبادت گاہ پر حملہ، دو افراد ’پولیس فائرنگ‘ سے زخمی ہوئے\n\nیہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو اموات: مانچسٹر پولیس\n\nSEO Title:\n\nمیثم عبداللہ، مانچسٹر میں طلبہ کو چاقو حملے سے بچانے والے ’ہیرو‘\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/news/uk/crime/manchester-stabbing-blackley-school-teacher-police-b2994498.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "میثم عبداللہ، مانچسٹر میں طلبہ کو چاقو حملے سے بچانے والے ’ہیرو‘"
}