{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicrhuthflmqjsjfsr4ohtoqqyaynwlis7dp63tyvscgpbsoz6out4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo7k7zaerso2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifrbauql4pb3fqhtlbtwg6lbz3csuvjzexjeh6qt6ki4yselun5ca"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 56371
  },
  "path": "/node/186310",
  "publishedAt": "2026-06-13T06:58:12.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "سی ٹی ڈی",
    "کالعدم تحریک طالبان پاکستان",
    "ٹی ٹی پی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہفتے کو کہا ہے کہ وفاقی حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔**\n\nترجمان سی ڈی سندھ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں اس مشترکہ آپریشن کو ملک کی تاریخ میں ’اپنی نوعیت کی پہلی اور اہم ترین کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ گرفتار ’ملزم طاہر کا بھائی طلال عرف زید بلوچ ٹی ٹی پی کا فعال رکن اور افغانستان میں مقیم ہے۔‘\n\nاسلام آباد کا موقف ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجو افغانستان میں مقیم ہیں اور وہاں سے پاکستان میں حملے کرتے ہیں، جنہیں افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے، تاہم کابل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ’ملزم کوٹی ٹی پی کے لیے الیکٹرانکس سامان، جدید ڈرون، موبائل فون، بیٹریاں، چپس، انورٹرز اور دیگر آلات فراہم کرنے کا ذمہ دار بنا رکھا تھا۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ ’طلال کی ہدایت پر ملزم ڈرون موٹرز، فرہم، پروپیلرز ، بیٹریاں اور آئی ای ڈی بنانے کے لیے مائیکرو کنٹرولرز، نٹ بولٹ، کلپ وائر، ہیٹ شرنک ٹیوب اور دیگر الیکٹرانکس اشیا، ڈرونز اور موبائل فونز خریدتا تھا۔‘\n\nاگرچہ سی ٹی ڈی نے یہ نہیں بتایا کہ ملزم کو کہاں سے گرفتار کیا گیا، تاہم پریس ریلیز کے مطابق ملزم ’یہ سامان کراچی کی مختلف مارکیٹوں مثلاً صدر، بولٹن مارکیٹ، رنچھوڑ لائن اور آن لائن پلیٹ فارم دراز اور Allrc سے منگواتا تھا۔‘\n\nمزید کہا گیا کہ ’ملزم کے اعترافات اور شواہد سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ سامان آئی ڈی بموں، خودکش جیکٹس اور خاص طور پر ڈرون حملوں میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے منگوایا جاتا تھا۔‘\n\nسی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس اداروں نے ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ملزم کے انکشاف پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔\n\nساتھ ہی شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں یا غیر معمولی الیکٹرانکس سامان کی خرید و فروخت کی اطلاع فوری طور پر سی ٹی ڈی ہیلپ لائن (3) 1102 پر دیں۔\n\nسی ٹی ڈی\n\nکالعدم تحریک طالبان پاکستان\n\nٹی ٹی پی\n\nاس مشترکہ آپریشن کو ملک کی تاریخ میں ’اپنی نوعیت کی پہلی اور اہم ترین کامیابی‘ قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم یہ سامان کراچی کی مختلف مارکیٹوں اور آن لائن پلیٹ فارمز سے منگواتا تھا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 13, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">13 جون 2026 کو کالعدم ٹی ٹی پی کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ملزم طاہر اور اس سے برآمد کیے گئے سازوسامان کی تصویر (سی ٹی ڈی سندھ)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nافغانستان ٹی ٹی پی، بی ایل اے کے خلاف اقدامات اٹھائیں: پاکستان\n\nٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے، کابل میں پاکستانی سفیر کی طلبی\n\nٹی ٹی پی ’خطے سے باہر بھی خطرہ‘ بن سکتی ہے: سلامتی کونسل\n\nٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں: وزیراعظم\n\nSEO Title:\n\nٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار: سی ٹی ڈی سندھ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار: سی ٹی ڈی سندھ"
}