{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih2xzxytxmuxfgpvsi2f5ckqwpyoos42bdpwnlj5pvw7faptr4xxi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo7k7qkqr5i2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie7aboduyn6ikp5h2cmw2eejval4ym7rvvyzfcz26q4rrwwxtv7xq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 68861
},
"path": "/node/186313",
"publishedAt": "2026-06-13T09:26:16.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"بجٹ",
"برآمدات",
"تنخواہیں",
"ٹیکس",
"وزارت خزانہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"معیشت",
"news"
],
"textContent": "**حکومتی وزرا نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کو ’عوامی بجٹ‘ قرار دیتے ہوئے ہفتے کو کہا ہے کہ اس بجٹ کی مرکزی تھیم ’ایکسپورٹس پر مبنی گروتھ‘ ہے اور اس میں برآمدات اور ٹیکس کے نظام پر کام کیا گیا ہے۔**\n\nحکومت نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ جمعے کو پیش کیا تھا، جس کا مجموعی حجم 18 ہزار 771 ارب روپے سے زائد ہے۔\n\nوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہفتے کو اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ مشترکہ پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس بجٹ میں بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ برآمدات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔\n\nمحمد اورنگزیب نے بتایا کہ بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس ختم کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹرز کے لیے سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے۔\n\nمجوزہ بجٹ میں حکومت نے کاروبار سے 15 کروڑ روپے سے 50 کروڑ روپے تک کی آمدنی کی چھ سلیبز پر عائد سپر ٹیکس جو ایک فیصد سے لے کر ساڑھے سات فیصد کی سطح تک تھا، کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nبقول وزیر خزانہ: ’اس میں ٹیکس کا معاملہ نہیں ہے، فنانسنگ کا بھی معامل ہے، جس کے لیے اضافی 70 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی تاکہ ایکسپورٹرز کو ساڑھے چار فیصد پر فنانسنگ دستیاب ہو۔‘\n\nمحمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں زرعی شعبے کے لیے بھی ریلیف اور اقدامات کا ذکر کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے بتایا کہ بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری اور فری لانسرز کی 0.2 فیصد ایف ٹی آر کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آئی ٹی برآمدات چار کروڑ 50 ارب روپے تک پہنچیں گی۔\n\nوزیر خزانہ کے مطابق اس بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو سب سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔\n\nانہوں نے کہا: ’اس مرتبہ جو سپیس ملی، اسے ہم نے بھرپور استعمال کیا۔۔۔ ہم معاشی ترقی طرف چل پڑے ہیں اور یہ بجٹ اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘\n\nوزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ کو ’تنخواہ دار، صنعت کار اور ایکسپورٹرز کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہر اس شخص کا بجٹ ہے، جو اپنا گھر بنانا چاہتا ہے اور جس کے پاس وسائل نہیں ہیں۔‘\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’چادر کو دیکھ کر پاؤں پھیلاتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا اور ان پر بوجھ کم کیا گیا۔‘\n\nساتھ ہی انہوں نے پنک ٹیکس کے خاتمے کو بھی خواتین کے لیے اہم قرار دیا۔\n\nامریکہ اور ایران کی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ ’اپنی شپنگ فلیٹ ہونا اہم ہے۔‘\n\nبقول بلال کیانی:’یہ ایک عوامی بجٹ ہے۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا اور عوام نے اس پر ان کا ساتھ دیا اور اس کے فوائد عوام تک پہنچے ہیں۔‘\n\nاس موقعے پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ گنجائش راتوں رات پیدا نہں ہوئی، ’وزیراعظم کا وعدہ تھا کہ جیسے ہی گنجائش ہوئی وہ ریلیف دیں گے۔‘\n\nبجٹ\n\nبرآمدات\n\nتنخواہیں\n\nٹیکس\n\nوزارت خزانہ\n\nوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی وزرا کے ہمراہ مشترکہ پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس بجٹ میں بھرپور کوشش کی گئی ہے کہ برآمدات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 13, 2026 - 14:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وزیر خزانہ محمد اورنگزیب (درمیان) 13 جون 2026 کو اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی (دائیں) اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ (بائیں) کے ہمراہ مشترکہ پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران (پی ٹی وی سکرین گریب)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nدفاعی بجٹ 3000 ارب روپے، تنخواہ داروں کے ٹیکس میں کمی: وزیر خزانہ\n\nبجٹ 2026 میں کس کو کتنا ریلیف ملا؟\n\nبجٹ میں برآمدات، صنعتوں کے لیے کوئی خوشخبری نہیں: تاجر\n\nبجٹ تقریر کے دوران قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج\n\nSEO Title:\n\nبجٹ میں برآمدات اور ٹیکس کے نظام پر کام کیا گیا: وزیر خزانہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "بجٹ میں برآمدات اور ٹیکس کے نظام پر کام کیا گیا: وزیر خزانہ"
}