{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiawkfeyskd4bhzqtdjvkxye424gps3ycb4tpqemysvarmjdfz4bou",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo7k75x6rr52"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiglketwfmm4fgxmt4ljlb44hj4wamurgkcmxreqdhealogehrkume"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 69610
},
"path": "/node/186316",
"publishedAt": "2026-06-13T11:42:15.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"آیت اللہ علی خامنہ ای",
"امریکہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز جولائی میں کیا جائے گا، جبکہ انہیں مشہد میں واقع امام رضا کے روضے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔**\n\nایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ رسومات چار اور پانچ جولائی 2026 (19 اور 20 محرم) کو تہران میں امام خمینی کے مزار پر منعقد ہوں گی۔\n\nایران کے سرکاری میڈیا نے یکم مارچ، 2026 کو تصدیق کی تھی کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای امریکہ اور اسرائیل کے 28 فروری کو ہونے والے حملوں میں جان سے چلے گئے تھے۔\n\n**علی خامنہ ای کون تھے؟**\n\nعلی خامنہ ای 1939 میں ایران کے شہر مشہد میں ایک مقامی مذہبی رہنما، جواد خامنہ ای گھر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے نسبتاً غربت میں پرورش پائی۔\n\nانہوں نے مشہد میں ایک مدرسے میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عراق کے شہر نجف سے فقہ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں وہ آیت اللہ خمینی کے طالب علم تھے۔\n\n1960 اور 1970 کی دہائیوں میں خامنہ ای شاہ ایران کے خلاف مظاہروں میں شامل رہے، اور وہ اس وقت جلاوطنی میں رہنے والے آیت اللہ روح اللہ خمینی کے کٹر حامی تھے، اور ایران کو ’مغربی رنگ میں رنگنے‘ کے خلاف تھے۔ اس کی وجہ سے شاہ کی خفیہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے ساواک نے انہیں گرفتار کر لیا۔\n\nایران کے سپریم لیڈر کے دفتر کی جانب سے فراہم کردہ اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں آیت اللہ خامنہ ای کو 19 فروری 2026 کو تہران میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\n1979 کے انقلاب میں شاہ کا تختہ الٹے جانے کے بعد، ایران ایک اسلامی جمہوریہ بن گیا۔ خامنہ ای کو انقلاب کا انتظام سنبھالنے کے لیے قائم کی گئی اسلامی انقلابی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا۔\n\n1982 وہ 95 فیصد ووٹ حاصل کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوئے۔ خامنہ ای ان انتخابات سے دو ماہ قبل قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے تھے، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کا دایاں بازو ناکارہ ہو گیا تھا۔\n\nعراق کے خلاف جنگ میں انہوں نے پاسداران انقلاب کی کمان بھی کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n1989 میں خمینی کی وفات کے بعد خامنہ ای سپریم لیڈر بنے۔ انہیں اسلامی علما کے 88 رکنی ادارے، اسمبلی آف ایکسپرٹس نے نیا لیڈر نامزد کیا تھا۔\n\nوہ صرف روحانی پیشوا نہیں ہیں بلکہ حکومت کی سمت کا تعین کرنے، مسلح افواج کی کمان اور عدلیہ کے سربراہ کی تقرری میں مشاورت تک ان کے فرائض میں شامل تھی۔\n\nخامنہ ای نے ملکی ایٹمی پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا، جس پر امریکہ اور اسرائیل سے مسلسل تصادم ہوا۔\n\n2018 میں ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران نے یورینیم کی افزودگی ہتھیاروں کے درجے کے قریب تک پہنچا دی۔\n\nاندرون ملک، سیاسی جبر اور معاشی بدحالی کے باعث خامنہ ای کو 1997، 2009، 2019 اور 2022 میں مہسا امینی کی موت پر بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا جنہیں سکیورٹی فورسز نے انتہائی سختی سے کچل دیا۔\n\nدسمبر 2025 کے اواخر میں نو کروڑ آبادی والے اس ملک میں دوبارہ شدید معاشی مظاہرے شروع ہوئے جن میں کھلے عام اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔\n\nایران\n\nآیت اللہ علی خامنہ ای\n\nامریکہ\n\nایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز جولائی میں کیا جائے گا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 13, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">یکم فروری، 2026 کی اس تصویر میں ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو تہران میں ایک اجتماع کے دوران دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nمجتبیٰ خامنہ ای کے استاد مصباح یزدی کتنی اہم ایرانی شخصیت ہیں؟\n\nایران آبنائے ہرمز کو بند رکھے گا: مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا بیان\n\nایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا\n\nایرانی سپریم لیڈر کے امیدوار مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟\n\nSEO Title:\n\nآیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات جولائی میں: ایران سٹیٹ میڈیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات جولائی میں: ایران سٹیٹ میڈیا"
}