{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicw4eqellqh75y75bi6xwbpsltp2n3klavyufsku6lvvcz5bzhm4m",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo7k6xo2xbv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiaaiudxbyf67xg3lhpxxdgyivisjnqzakyb2waomb6y7inbwvxngq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 138255
},
"path": "/node/186318",
"publishedAt": "2026-06-13T12:30:52.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"لبنان",
"اسرائیل",
"حزب اللہ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**لبنان کے جنوبی علاقوں میں ہفتے کو اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی، جبکہ اسرائیلی فوج نے نبطیہ شہر سمیت 24 مقامات کے رہائشیوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔**\n\nیہ حملے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے جمعے کے روز اس اعلان کے بعد ہوئے ہیں کہ امریکہ اور ایران نے ایک معاہدے کے الفاظ پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد اپنی جنگ کو ختم کرنا ہے، اور یہ کہ ثالث دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔\n\nلبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے صور، نبطیہ کے قریب واقع جزین کے علاقے ریحان اور سجود سمیت متعدد دیہات کو نشانہ بنایا۔\n\nرپورٹ کے مطابق ریحان میں ایک حملے میں وہاں کے میئر علی بادی کی موت واقع ہو گئی ہے۔\n\nاے ایف پی کے نمائندے کے مطابق نبطیہ شہر تقریباً خالی ہو چکا ہے، جبکہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں رات بھر اور ہفتے کے روز بھی توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔\n\nایک روز قبل بھی علی طاہر کی پہاڑیوں کے اطراف دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔\n\nاسرائیلی فوج نے نبطیہ اور ساحلی علاقوں کے قریب 24 مقامات کے مکینوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے گھروں کو چھوڑ کر دریائے زہرانی کے شمال کی جانب منتقل ہو جائیں، جو اسرائیلی سرحد سے تقریباً 45 کلومیٹر دور واقع ہے۔\n\nاسرائیل گذشتہ ماہ دریائے زہرانی کے جنوب کے تمام علاقوں کو ’جنگی زون‘ قرار دے چکا ہے اور اس کے بعد سے وہاں شدید حملے جاری ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کر رہا ہے کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی معاہدے میں لبنان کو شامل کیا جانا چاہیے۔\n\nایک سینئر امریکی عہدیدار نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے میں لبنان کا معاملہ بھی شامل ہے۔\n\nلبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 3700 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔\n\nحزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور حالیہ مشروط معاہدے کو مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اس میں حزب اللہ کے حملے روکنے کی شرط تو شامل ہے، لیکن اسرائیلی فوج کے انخلا یا اسرائیلی حملوں کے خاتمے کا کوئی ذکر نہیں۔\n\nحزب اللہ کے رکنِ پارلیمان علی فیاض نے کہا ہے کہ لبنان کو ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے کسی بھی معاہدے سے فائدہ اٹھانا چاہیے، تاہم ریاست کو اسرائیل اور امریکہ کے سامنے کمزور رویہ ترک کرنا ہو گا۔\n\nدوسری جانب لبنان کے صدر جوزف عون نے خبردار کیا ہے کہ ملک ایک ’فیصلہ کن امتحان‘ سے گزر رہا ہے۔\n\nان کے مطابق لبنان یا تو ایک خودمختار ریاست کے طور پر متحد ہوگا جہاں اسلحے پر صرف ریاست کا اختیار ہو گا، یا پھر ملک ملیشیاؤں کا یرغمال بنا رہے گا۔\n\nلبنان\n\nاسرائیل\n\nحزب اللہ\n\nاسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں نبطیہ شہر سمیت 24 مقامات کے رہائشیوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, جون 13, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p>10 جون 2026 کی اس تصویر میں لبنان کے شہر صیدا میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ریسکیو اہلکار گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ کو بجھا رہے ہیں(تصویر: اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nshBDMP5p\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان اور لبنان کا دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم\n\nجنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں سات اموات\n\nجنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے\n\nلبنان کی خودمختاری کے احترام کیا جائے: پاکستان کا مطالبہ\n\nSEO Title:\n\nلبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت: نبطیہ سے شہریوں کا انخلا، الریحان کے میئر کی موت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت: نبطیہ سے شہریوں کا انخلا، الریحان کے میئر کی موت"
}