{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiboe6lavujxix6zc2zmeqze2zrsnrttldlgez7lku4a7km73vhfqe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo4szcnv7522"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreic7yjloc6ar2gvd3kyom5kippt3nl5hm3ysbd4j72wyqwfu2etgti"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 1121968
  },
  "path": "/node/186304",
  "publishedAt": "2026-06-12T16:17:12.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "June 12, 2026",
    "ایران جنگ",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "وائٹ ہاؤس",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "جوہری پروگرام",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "@CMShehbaz",
    "@JDVance"
  ],
  "textContent": "**وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو کہا کہ پاکستان کی بھرپور ثالثی کی کوششوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے حتمی متن پر اتفاق ہو گیا ہے۔**\n\nایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک منظم غلط معلومات پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا ہے تاہم پاکستان ان تمام شور و غوغا سے بالاتر ہو کر صورت حال کو آگے بڑھا رہا ہے۔\n\nوزیر اعظم کے مطابق امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے اور پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔\n\n> Amid ongoing intense mediation efforts by Pakistan, we are fully aware of incessant misinformation campaign being waged by those who want to sabotage the peace deal. Setting aside the noise, we can confirm that a final, agreed upon text of the peace deal has been reached and…\n>\n> — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے باعث خطے میں امن کا موقع پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ گیا ہے۔\n\n**’ایران جوہری پروگرام ختم کرنے پر رضامند‘**\n\nوائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے جمعے کو بتایا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے اور جوہری مواد کو تباہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔\n\nوائٹ ہاؤس کے سینیئر عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’کارکردگی سے مشروط معاہدے‘ کے تحت تہران آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے پر بھی رضامند ہوا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ایران کو اس وقت تک منجمد فنڈز تک رسائی نہیں دی جائے گی جب تک وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا۔\n\n**’ممکنہ معاہدے سے متعلق خبریں جعلی‘**\n\nدوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے متعلق ممکنہ معاہدے پر پھیلنے والی خبروں کو ’غلط معلومات‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ڈیل کے تحت ایران کو فوری طور پر کوئی رقم یا منجمد فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے۔\n\nایکس پر جاری بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ مجوزہ معاہدہ کارکردگی سے مشروط ہے اور اس کا مقصد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تحفظات کو ترجیح دینا ہے۔\n\n> I'm seeing a lot of fake information about a potential deal to reopen the Strait and end Iran's nuclear weapons program. First, the Iranians are not receiving any cash, and no funds are being released for simply signing a deal or attending a meeting. The deal is structured to…\n>\n> — JD Vance (@JDVance) June 12, 2026\n\nان کے مطابق ایران کو معاشی فوائد اسی صورت میں حاصل ہوں گے جب وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل کرے گا۔\n\nانہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کی بنیاد رکھ سکتا ہے تاہم حالیہ خبروں میں اس حوالے سے کئی متضاد اور غیر مصدقہ دعوے سامنے آئے ہیں۔\n\nجے ڈی وینس نے میڈیا رپورٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حلقے غیر مصدقہ سوشل میڈیا معلومات پر یقین کر رہے ہیں، جبکہ وہی لوگ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے بیانات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے اس طرز عمل کو متضاد قرار دیا۔\n\nاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ اور ایران رواں ہفتے کے آخر تک ایک امن معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی۔\n\nتاہم تہران کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک کسی معاہدے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا۔\n\nاگر اس معاہدے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ فروری سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اب تک کی سب سے اہم سفارتی پیش رفت ہوگی۔\n\nاس جنگ میں ہزاروں افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر ایران اور لبنان کے شہری شامل ہیں اور عالمی توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔\n\nرواں ہفتے ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرائے جانے کے بعد ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے اطراف نئے حملوں کا حکم دیا، جس کے جواب میں ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کی، جس کے باعث اپریل کے آغاز میں نافذ ہونے والی کمزور جنگ بندی کی صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی۔\n\nادھر ایران کا کہنا ہے کہ اس نے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔\n\nخبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ زیرِ مذاکرات متن کے بڑے حصے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، تاہم ایران اپنی سرخ لکیروں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nایران\n\nوائٹ ہاؤس\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nجوہری پروگرام\n\nوائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق ایران جوہری پروگرام ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے پر تیار جبکہ جے ڈی وینس نے معاہدے سے متعلق خبروں کو ’غلط معلومات‘ قرار دے دیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, جون 12, 2026 - 21:15\n\nMain image:\n\n> <p>11اپریل 2026 کو اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات کے دوران شہباز شریف امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹرمپ معاہدے کے لیے پرامید، ایران نے ’حتمی فیصلہ نہیں کیا‘\n\nایران پر حملے منسوخ کر دیے، معاہدے کا اعلان جلد کیا جائے گا: ٹرمپ\n\nامریکی حملوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی حملوں کا اعلان\n\nایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے: صدر ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nامریکہ ایران امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہو چکا: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "امریکہ ایران معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہو چکا: پاکستان"
}