{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreickozdvjir7exrdv62dax4h2bmwakezjcbxuqxom3hba6neupkc7y",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo23uk7h6362"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifb3x2soy3hgvanmcdxjk63jei2766qnhbvuw6qfyrg3uxjxscbii"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 133667
  },
  "path": "/node/186283",
  "publishedAt": "2026-06-11T10:45:13.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "بلوچستان",
    "معیشت",
    "احتجاج",
    "محمد عیسیٰ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**بلوچستان میں امن کی حالیہ سنگین صورت حال کے باعث جمعرات کو ٹرانسپورٹرز** ، **تاجر تنظیموں، وکلا، سیاسی جماعتوں، ملازمین کے ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ڈاکٹروں کی اپیل پر پہیہ جام اور شٹر ڈوان ہڑتال کی جا رہی ہے۔**\n\nہڑتال کے باعث کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں کاروباری سرگرمیاں، قومی اور بین الاقوامی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔\n\nحکومت بلوچستان محکمہ داخلہ کے معاون بابر یوسفزئی کا کہنا کہ ہڑتال سے متعلق زیادہ تر مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔\n\nان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق اور مظاہرین کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔\n\nاحتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ کئی سالوں سے معدنیات کی گاڑیوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے اور نوشکی، ہرنائی، خضدار، تربت، پنجگور، پشین، ژوب اور دیگر مقامات پر درجنوں گاڑیاں نذر آتش بھی کی گئی ہیں۔\n\nٹرانسپورٹ تنظیموں کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار سے پانچ ہفتوں کے دوران ٹرانسپورٹروں کی درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔\n\n’ہمارا مطالبہ ہے کہ شاہراہوں کو محفوظ بنا کر ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔‘\n\nچیمبر آف کامرس کے صدر محمد ایوب مریانی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ صوبے میں ٹرک جلائے جانے سے ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور مائنز مالکان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔\n\nانہوں نے مطالبہ کیا کہ ’وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر صوبے کی شاہراہوں کو محفوظ بنائیں۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔\n\nوکلا تنظیموں نے بھی صوبے میں بدامنی کے خلاف جمعرات کو عدالتوں میں بایئکاٹ کیا اور وکلا بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔\n\nمختلف ملازمین تنظیموں کے اتحاد پر مشتمل گرینڈ الائنس نے تاجروں، ٹرانسپورٹروں، مائیز مالکان اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان بھر کے سرکاری دفاتر میں سیاہ جھنڈے لہرائے۔\n\nاس حوالے سے سربراہ گرینڈ الائنس عبد القدوس کاکڑ نے بتایا کہ 15 جون کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا اور 15 جون کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔\n\nانہوں نے کہا کہ بجٹ کے دن کوئٹہ میں پرامن دھرنا دیا جائے کہ اور 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد تک احتجاج جاری رہےگا۔\n\nڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بعض ڈاکٹرز تنظیموں کی اپیل پر پانچویں روز بھی او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔\n\nوزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی امور شاہد رند کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔\n\nان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹر تنظیموں کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن وہ بات ماننے پر تیار نہیں اس لیے حکومت بلوچستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، ہڑتال، خلافِ ضابطہ سرگرمیوں اور محکمہ جاتی نظم و ضبط کی پامالی کے معاملات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 23 ڈاکٹروں کو معطل جبکہ 25 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔\n\nپاکستان\n\nبلوچستان\n\nمعیشت\n\nاحتجاج\n\nہڑتال کے باعث کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں کاروباری سرگرمیاں، قومی اور بین الاقوامی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔\n\nمحمد عیسیٰ\n\nجمعرات, جون 11, 2026 - 15:45\n\nMain image:\n\n> <p>بلوچستان میں امن کی سنگین صورت حال کے باعث 11 جون 2026 کو تاجر اور وکلا سمیت دیگر تنظیموں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی (انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nقلم چھوڑ ہڑتال: اضطراری کیفیت یا ٹھوس حکمت عملی؟\n\nخیبر پختونخوا میں منفرد ’سرکاری‘ ہڑتال، تاریخ کیا بتاتی ہے\n\nبلوچستان میں سرکاری ملازمین کی الاؤنس کے لیے ہڑتال\n\nٹیکس قوانین کے خلاف کراچی چیمبر کی کال پر آج ’ملک گیر‘ ہڑتال\n\nSEO Title:\n\nبلوچستان: بدامنی کے خلاف تاجروں، وکلا اور ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "بلوچستان: بدامنی کے خلاف تاجروں، وکلا اور ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال"
}