{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicx7lbjmc6szw4biylyv3xec7c5wr7h5o7mjfc3etsp57k7d5x3fu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mo23turodi62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreie3jezj6sfl5kjh6omig7bdxetr4ngkttxsc2whirop2q64al6koa"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 44539
  },
  "path": "/node/186285",
  "publishedAt": "2026-06-11T13:16:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "وزیر خزانہ",
    "بجٹ",
    "قرۃ العین شیرازی",
    "معیشت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گذشتہ سال میں مون سون بارشوں، اندرونی اور بیرونی چیلینجز اور مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود پاکستانی معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔**\n\nوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جمعرات کو بجٹ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں مالی سال 2025-26 کے اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز، عالمی غیر یقینی صورت حال، مون سون بارشوں اور مشرق وسطی کے بحران کے باوجود پاکستانی معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی۔\n\nانہوں نے بتایا کہ مارچ تک کے نو ماہ میں بڑے پیمانے کی صنعت میں 6.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مالی سال 2026 میں زرعی شعبے کی نمو 2.89 فیصد رہی، جو مالی سال 2025 میں 1.53 فیصد تھی۔ جبکہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مالیاتی خسارہ 0.7 فیصد رہا۔\n\nوزیر خزانہ کے مطابق توقع ہے کہ جون کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر درآمدات کے تین ماہ کے اخراجات کے برابر ہو جائیں گے۔\n\nوزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال کے آغاز میں امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف کے نفاذ کے باعث غیر یقینی صورت حال پیدا ہوئی، جبکہ مون سون بارشوں نے بھی معیشت کو متاثر کیا۔\n\nقومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی مجموعی افرادی قوت (لیبر فورس) آٹھ کروڑ 31 لاکھ 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے، جن میں سے سات کروڑ 72 لاکھ افراد برسر روزگار ہیں، جبکہ 59 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔ اس طرح بیروزگاری کی شرح میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔\n\nمحمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ زرعی شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصد رہی۔\n\nان کے مطابق ڈیری اور لائیو سٹاک کا زرعی معیشت میں 60 فیصد حصہ ہے۔ جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو 6.1 فیصد رہی اور مینوفیکچرنگ کے 22 میں سے 16 شعبوں میں بہتری دیکھی گئی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمحمد اورنگزیب کے مطابق شرح خواندگی میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سپورٹس مصنوعات کی برآمدات تین ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور آئیندہ فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیا جائے گا۔\n\nانہوں نے کہا کہ فری لانسرز کا حصہ ایک ارب ڈالر تک پہنچ رہا ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور رواں سال 39 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔\n\nاقتصادی سروے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 252 ملین ڈالررہ گیا ہے جبکہ زرعی قرضوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔\n\nوزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ چکی ہے\n\nانہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے پانڈا بانڈ کا کامیاب اجرا کیا ہے۔\n\nمحمد اورنگزیب نے بتایا کہ ملک میں 39 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس سے قبل گذشتہ روز پارلیمان میں جمع کروائے گئے جواب میں وزارت تجارت نے بتایا تھا کہ گذشتہ تین برس میں کوئی بین الاقوامی کمپنی ملک چھوڑ کر نہیں گئی۔\n\nپاکستان\n\nوزیر خزانہ\n\nبجٹ\n\nپاکستان کے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گذشتہ سال میں مون سون بارشوں، اندرونی اور بیرونی چیلینجز اور مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود پاکستانی معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعرات, جون 11, 2026 - 18:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">11 جون، 2026 کو وفاقی وزیرخزانہ اسلام آباد میں پاکستان اکنامک سروے رپورٹ پیش کرتے ہوئے(تصویر: ریڈیو پاکستان)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبجٹ میں ٹیکس بڑھنے کی خبریں، سولر پینلز مہنگے ہو گئے\n\nبجٹ 2026: پنجاب کو کم حصہ ملنے سے صوبے پر کیا اثر ہو گا؟\n\nپاکستان کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان\n\nبجٹ 2026: کاروبار دوست اقدامات اٹھائے جائیں: تاجر\n\nSEO Title:\n\nمشرق وسطیٰ بحران کے باوجود پاکستانی معیشت کی کارکردگی بہتر رہی: وزیر خزانہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود پاکستانی معیشت کی کارکردگی بہتر رہی: وزیر خزانہ"
}