{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiabszpb25btmvbic6vy2ggr72h6kppmijxbvx3freq7aqml6ujgam",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnx5xsr4fdd2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreievandv5avyppbgk5eulzqdtchjbwsigxx36txkgaqird7rmyvuku"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 23163
  },
  "path": "/node/186268",
  "publishedAt": "2026-06-10T14:32:27.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "بيان",
    "pic.twitter.com/XuXW0TO1Qq",
    "June 10, 2026",
    "ایران جنگ",
    "سعودی عرب",
    "کویت",
    "بحرین",
    "اردن",
    "حملے",
    "مذمت",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news",
    "@KSAMOFA"
  ],
  "textContent": "**سعودی عرب نے بدھ کو ایران کی جانب سے بحرین، کویت اور اردن پر حملوں کو برادر خلیجی و عرب ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔**\n\nسعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایران کے اقدامات بحرین، کویت اور اردن کی خودمختاری اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو ان ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔‘\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ ’مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان حملوں کا تسلسل علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے اور کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔‘\n\n’سعودی عرب بحرین، کویت اور اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور وہ ان برادر ممالک کی جانب سے اپنی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ اور اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔‘\n\n> #بيان | تعرب وزارة الخارجية عن إدانة المملكة العربية السعودية واستنكارها بأشد العبارات الاعتداءات الإيرانية الغاشمة والانتهاكات السافرة لسيادة كلٍ من مملكة البحرين الشقيقة ودولة الكويت الشقيقة والمملكة الأردنية الهاشمية الشقيقة، باعتبارها تهديداً لأمن وسلامة أراضي الدول الشقيقة… pic.twitter.com/XuXW0TO1Qq\n>\n> — وزارة الخارجية (@KSAMOFA) June 10, 2026\n\nسعودی عرب کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں تاخیر کی صورت میں ’اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nرپورٹس کے مطابق امریکی افواج نے ایران میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد ایران نے بھی خطے کے کئی ممالک پر حملے کیے۔\n\nایران نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے امریکی حملے کے بعد بحرین اور اردن میں ’امریکی فوجی اڈوں‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ کویت نے بھی حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔\n\nایران کے پاسداران انقلاب نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر چار اہداف کو نشانہ بنایا۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے کیے گئے۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان نئی کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھی فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کو موقع دیں، کیونکہ نئی فوجی کشیدگی سے بین الاقوامی سطح پر مہینوں سے جاری اس کوشش کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔\n\nایران جنگ\n\nسعودی عرب\n\nکویت\n\nبحرین\n\nاردن\n\nحملے\n\nمذمت\n\nسعودی وزارت خارجہ نے بحرین، کویت اور اردن پر ایرانی حملوں کو ان ممالک کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 10, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>ایران نے اردن کے ایک امریکی اڈے اور خلیج میں 21 اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا، میزائل داغنے کی یہ ویڈیو 10 جون 2026 کو پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کی گئی (روئٹرز)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران پر بہت سخت حملہ کریں گے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران کے بحرین، کویت اور اردن پر حملے، پاکستان کی تحمل کی اپیل\n\nپاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری: ایران\n\nسعودی عرب کی بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "سعودی عرب کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت"
}