{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifatpwbzvzlwwafoza7ndmry6dneiryxtyt7qnmvxtocexfesgvzy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnwqjl3rsba2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibqzpt5k2oxgxu7vkcr2jmtmzmvj55tybvdtgqizzqseuoo377bhq"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 57781
  },
  "path": "/node/186263",
  "publishedAt": "2026-06-10T10:49:15.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "پاکستان کے زیر انتظام کشمیر",
    "جموں و کشمیر",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔**\n\nپاکستنا فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار جان سے گئے اور کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا تاہم بیان میں مرنے والے کی تعداد نہیں بتائی گئی۔\n\nبیان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری قائم کر دیا گیا ہے، جو حادثے کی اصل تکنیکی وجوہات کا تعین کرے گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاکستان فوج کے تمام افسران و جوانوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔\n\nڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد نے بھی انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔\n\nتاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے کیونکہ وہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر جا رہے ہیں۔\n\nصدر مملکت آصف علی زرداری نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔\n\nایوانِ صدر سے جاری بیان میں صدر نے حادثے میں اہلکاروں کی اموات پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔\n\nوزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیتی بیان جاری کیے ہیں جب کہ سینیٹ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جان سے جانے والوں کے لیے دعا کی گئی۔\n\nپاکستان\n\nپاکستان کے زیر انتظام کشمیر\n\nجموں و کشمیر\n\nآئی ایس پی آر نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 10, 2026 - 15:45\n\nMain image:\n\n> <p>تین  جون 2009 کو لی گئی اس تصویر میں ایک پاکستانی فوجی MI-17 ہیلی کاپٹر مینگورہ کے نزدیک پرواز کر رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکالعدم کشمیر کمیٹی کے 4 رہنماؤں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان\n\nکشمیر میں احتجاج کرنے والے غدار نہیں، اپنے لوگ ہیں: وزیراعظم\n\nکشمیر کمیٹی کے صرف 3 مطالبے پورے کرنے کا تاثر غلط: حکومت\n\nایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: کشمیری وزیراعظم\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام مسافر جان سے گئے: آئی ایس پی آر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستانی کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام مسافر جان سے گئے: آئی ایس پی آر"
}