{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibdzjkwaa3rsts7iey47aczcyuj6drwfkjdg5j2n4qoerqb24vpsy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnwqjhahrsa2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiht4aqtcgwzdrpihsau4uphxgemhkvz6dctnrrstgolv3cx7vgsie"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 32050
  },
  "path": "/node/186265",
  "publishedAt": "2026-06-10T11:35:41.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "ایران",
    "آبنائے ہرمز",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت میں بہت زیادہ وقت لے لیا ہے اور اب اسے ’قیمت چکانا پڑے گی۔‘**\n\nسوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا: ’مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایک ایسا معاہدہ کرنے میں بہت دیر کر دی جو ان کے لیے بہترین ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘\n\nاپنے بیان میں انہوں نے کہا: ’ایران کی فوج مکمل طور پر انتشار کا شکار ہے۔ اس کے بیشتر شعبے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملی طور پر موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دے دی گئی ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ایران صرف دعووں تک محدود ہے اور عملی اقدامات میں ناکام رہا ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔ مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ ختم ہو چکا ہے۔‘\n\nٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک ایسے معاہدے پر بات چیت میں بہت دیر کر دی جو اس کے حق میں بہتر ہو سکتا تھا، اور اب اسے اس تاخیر کی قیمت چکانا پڑے گی۔\n\nادھر ایران نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے امریکی حملے کے بعد بحرین اور اردن میں ’امریکی فوجی اڈوں‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ کویت نے بھی حملوں کی اطلاع دی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر چار اہداف کو نشانہ بنایا۔\n\nایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایرانی افواج نے اردن کے علاقے الازرق میں واقع ایک فضائی اڈے پر ایف-35 جنگی طیاروں کے ٹھکانوں سمیت چار اہم اہداف اور امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔‘\n\nاس سے قبل امریکی فوج نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے ایران پر فضائی حملے کیے، جس کے دوران تہران کے ’فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول سٹیشنز اور نگرانی کے ریڈار مقامات‘ کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ایران نے بندر عباس اور جزیرہ قشم کے اطراف حملوں کی تصدیق کی، تاہم نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔\n\nایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایران کے خلاف یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد کی گئی، جس کا الزام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران پر عائد کیا تھا۔\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nایران\n\nآبنائے ہرمز\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے حوالے سے معاہدے پر بات چیت میں بہت زیادہ وقت لے لیا ہے اور اب اسے ’قیمت چکانا پڑے گی۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 10, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نو جون 2026 کو نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایرانی حکومت کب تک مقابلہ کر سکتی ہے؟\n\nایران کے بحرین، کویت اور اردن پر حملے، پاکستان کی تحمل کی اپیل\n\nایران نے امریکی ہیلی کاپٹر گرایا، جواب دینا ضروری ہے: ٹرمپ\n\nپاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ جاری: ایران\n\nSEO Title:\n\nایران نے معاہدے پر بات چیت میں بہت دیر کر دی، اب قیمت چکانا ہو گی: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران نے معاہدے پر بات چیت میں بہت دیر کر دی، اب قیمت چکانا ہوگی: ٹرمپ"
}