{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihqlwiqy5x3gzwanvz7bxpzfwitvevchgofoaxbk6q7tfpsjuggoy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnwjsmh4fku2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreic4rfjmohfsduqf2dxvfhztudehyx3eeaswa7o7nisveuu2sn6rpi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 66945
  },
  "path": "/node/186261",
  "publishedAt": "2026-06-10T09:10:57.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ٹریفک حادثہ",
    "آتشزدگی",
    "مسافر",
    "سڑک",
    "پولیس",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کو مری ایکسپریس وے پر کحجوٹ (کجھٹ) کے مقام پر ایک مسافر وین میں آتشزدگی کے واقعے میں اب تک چار اموات ہو چکی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔**\n\nنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔\n\nامدادی کارروائیوں میں مصروف ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی تاہم اس کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدوسری جانب پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمبولینسز، فائر ریسکیو سروس اور دیگر ایمرجنسی وسائل کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔\n\nریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور متاثرہ مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔\n\nریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سول ہسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں صورتحال پر قابو پانے اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔\n\nٹریفک حادثہ\n\nآتشزدگی\n\nمسافر\n\nسڑک\n\nپولیس\n\nاطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 10, 2026 - 14:00\n\nMain image:\n\n> <p>نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق 10 جون 2026 کو مری ایکسپریس وے پر کحجوٹ کے مقام پر ایک مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی (سکرین گریب/ ریسکیو 1122)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپنجاب اور بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 23 اموات\n\nچلاس: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 اموات، 21 زخمی\n\nبلوچستان: واشک میں مسافر بس کو حادثہ، 27 افراد جان کھو بیٹھے\n\nکراچی: گل پلازہ آتشزدگی میں 21 اموات، لاپتہ افراد کے اہل خانہ پریشان\n\nSEO Title:\n\nمری ایکسپریس وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 4 اموات: ریسکیو حکام\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "مری ایکسپریس وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 4 اموات: ریسکیو حکام"
}