{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreia3tsncsmsovkcddqu5raa3cjiqkvewfcw7g5aq4fatmdv7skr7he",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvvovlniwt2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreichkv6bwskm5524fevjcjin3n3lqgj2dwvb4ialpauu6jt73cpf5e"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 108275
  },
  "path": "/node/186251",
  "publishedAt": "2026-06-10T02:43:05.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "سندھ",
    "اونٹ",
    "تھرپارکر",
    "ممتاز جمالی",
    "news"
  ],
  "textContent": "**تھرپارکر میں پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اونٹنی کی آنکھیں نکالنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔**\n\nیہ واقعہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی کے گاؤں بنگل رند میں پیر کو پیش آیا۔ تاہم تاحال اس واقعے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔\n\nوزیر اعلیٰ سندھ نے اونٹنی کی مبینہ طور پر دونوں آنکھیں نکالنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپور خاص سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔\n\nاس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔\n\nبیان میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’بے زبان جانوروں پر ظلم و تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔‘\n\nوزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد لائیو سٹاک محکمہ بھی متحرک ہو گیا ہے۔\n\nلائیو سٹاک تھرپارکر کی ڈاکٹرز ٹیموں نے متاثرہ اونٹنی کا طبی معائنہ مکمل کر کے علاج شروع کر دیا ہے۔\n\nایس ایچ او کھینسر غلام مجتبیٰ بھٹو کے مطابق اب تک دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nغلام مجتبیٰ نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ملزم محمد حنیف اور روشن علی کو حراست میں لیا گیا ہے، مدعی کے بیان لے کر مقدمہ درج کیا جائے گا۔‘\n\nدوسری جانب متاثرہ خاندان اور مقامی افراد نے خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ پڑوسی گاؤں کے بعض افراد اس واقعے میں ملوث ہیں۔\n\nمظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔\n\nسندھ میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ جون 2024 میں بھی سانگھڑ کے علاقے منڈ جمڑاؤ میں ایک شخص کے پالتو اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔\n\nسومر بین نامی شخص کی اونٹنی نے 13 جون کو ضلع سانگھڑ کے علاقہ منگلی میں ایک کھڑی فصل کو نقصان پہنچایا جس پر وہاں موجود ملزمان نے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔\n\nمیڈیا پر واقعے کی کوریج کے بعد زخمی اونٹنی کو سانگھڑ سے کراچی میں جانوروں کے حقوق کی تنظیم سی ڈی آر ایس بینجی پراجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر کے شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا تھا۔\n\nپاکستان\n\nسندھ\n\nاونٹ\n\nتھرپارکر\n\nوزیر اعلیٰ سندھ نے اونٹنی کی مبینہ طور پر دونوں آنکھیں نکالنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپور خاص سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔\n\nممتاز جمالی\n\nبدھ, جون 10, 2026 - 07:30\n\nMain image:\n\n> <p>اونٹنی کی مبینہ طور پر آنکھیں نکالنے کا واقعہ 8 جون 2026 کو ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی کے گاؤں بنگل رند میں پیش آیا (فوٹو: برکت باجیر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکھیت میں گھسنے والی اونٹنی پر تشدد کا مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار: سکھر پولیس\n\nاونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ سیاست کی نذر ہو سکتا ہے: پولیس\n\nزخمی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگنے تک عارضی سہارا بنا کر دیا جائے گا\n\nسانگھڑ: ’فصل کھانے پر‘ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا مقدمہ درج\n\nSEO Title:\n\nتھرپارکر: اونٹنی کی ’آنکھیں نکالنے‘ کے واقعے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "تھرپارکر: اونٹنی کی ’آنکھیں نکالنے‘ کے واقعے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس"
}