{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibx47qf2k32d3c6ar454lqnnh7pbo6h2xpeyo3u4frsps7ngkkgha",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvvokbdkyg2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie6miopbtxgig6jxonjl4s5zpr43jigwzuzb5bph4cf4vbpymmzsm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 188033
},
"path": "/node/186255",
"publishedAt": "2026-06-10T04:00:10.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"جاپان",
"ریچھ",
"علیشا رحمٰن سرکار",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**جاپان میں ایک سیاہ ریچھ بالآخر پکڑ لیا گیا، جس کے ساتھ ہی ایک روز سے جاری تلاش کا عمل ختم ہو گیا۔ ریچھ کے پہلی بار دیکھے جانے کے بعد تمام سکول بند کر دیے گئے تھے۔**\n\nٹوچیگی پریفیکچر کے شہر اُتسونومیا، جہاں تقریباً پانچ لاکھ افراد رہتے ہیں اور جو ٹوکیو سے لگ بھگ 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، کو اس وقت ہائی الرٹ پر رکھا گیا جب ریچھ کو رہائشی علاقے میں دیکھا گیا۔ ملک بھر میں ریچھوں کے حملوں کی بڑھتی ہوئی اطلاعات بھی سامنے آ رہی تھیں۔\n\nجاپانی حکام نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے شہر کے تمام 94 پرائمری اور مڈل سکولز بند کر دیے، جبکہ اُتسونومیا یونیورسٹی نے بھی اپنی تمام کلاسز منسوخ کر دیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمنگل کی دوپہر کو جب ریچھ ایک بار پھر رہائشی علاقے میں نظر آیا تو پولیس اور دیگر گاڑیوں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک پولیس اہلکار موقع پر موجود رہے، کچھ کے پاس لمبی لاٹھیاں تھیں اور کچھ دھاتی ڈھالیں لیے ہوئے تھے، جبکہ قومی ٹی وی چینلز نے ہیلی کاپٹرز سے براہِ راست مناظر نشر کیے۔\n\nتقریباً 100 کلوگرام وزنی ریچھ پر تین بے ہوش کرنے والے ڈارٹس فائر کیے گئے، جن میں سے ایک نشانے پر لگا اور ریچھ کو قابو میں کر لیا گیا۔ بعد ازاں اسے ایک پنجرے میں ڈال کر ٹرک کے ذریعے منتقل کر دیا گیا۔ ایک اہلکار کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ریچھ کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔\n\nتقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع فوکوشیما پریفیکچر کے شہر ایواکی میں بھی منگل کو تین سکولوں کی کلاسز معطل کر دی گئیں، جہاں ایک دن پہلے ریچھ دیکھے جانے کی اطلاع ملی تھی۔\n\nگذشتہ ہفتے فوکوشیما شہر میں ریچھ کے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ایک واقعے کی سکیورٹی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریچھ ایک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے اسے زمین پر گرا دیتا ہے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nجاپان میں ریچھوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یہاں تک کہ شہری علاقوں میں بھی، جس کے بعد حکومت نے رواں سال ایسے واقعات کم کرنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ مالی سال 2025 میں ملک بھر میں 238 افراد ریچھوں کے حملوں کا شکار ہوئے، جن میں 13 اموات شامل ہیں، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔\n\nاگرچہ ایشیائی سیاہ ریچھ کو عالمی سطح پر ایک کمزور نسل قرار دیا جاتا ہے، لیکن جاپان میں ان کی تعداد 2012 کے بعد تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے، جس کی ایک وجہ شکار میں کمی بھی بتائی جاتی ہے۔ جاپانی حکومت نے مارچ میں ریچھوں کی مجموعی تعداد تقریباً 57,800 بتائی تھی۔\n\nحکام نے ریچھوں کی آبادی کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں منظم طریقے سے انہیں کم کرنے کی تجویز شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت اگلے پانچ سال میں بلدیاتی سطح پر ریچھوں کو کنٹرول کرنے والے عملے کی تعداد بڑھا کر 2,500 تک کی جائے گی، جبکہ ریچھ پکڑنے کے جال بھی دوگنا کر دیے جائیں گے۔\n\nماہرین کے مطابق ریچھوں کی انسانی آبادی کے قریب آمد کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، جس کے باعث قدرتی خوراک جیسے بلوط اور بیچ نٹس کم ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں سے آبادی کی منتقلی اور بنجر ہوتی زرعی زمین بھی اس مسئلے میں اضافہ کر رہی ہے۔\n\nجاپان\n\nریچھ\n\nجاپانی شہر ٹوچیگی پریفیکچر کو اس وقت ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا، جب ریچھ کو رہائشی علاقے میں دیکھا گیا اور اس کے بعد شہر کے تمام سکولز بند کر دیے گئے۔\n\nعلیشا رحمٰن سرکار\n\nبدھ, جون 10, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">یہ ہینڈ آؤٹ تصویر جو 25 جون 2023 کو لی گئی اور 22 اگست 2023 کو جاپان کے شمالی ہوکائیڈو صوبے کے قصبے شیبےچا کی جانب سے اے ایف پی کو جاری کی گئی، اس میں ایک ریچھ دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ OSO18 ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nریچھ کی جگہ غلطی سے بھائی کو گولی مارنے والے شخص کی خودکشی\n\nبے رحم کھیل کا شکار ریچھ ’راکی‘ سرگودھا سے اسلام آباد منتقل\n\nپاکستانی کشمیر کے ایک گاؤں کی رونق بنے ریچھ کے دو بچے\n\n’یہ ٹوپیاں صرف پہناوا ہیں، اس کے لیے ریچھ مارنا ضروری نہیں‘\n\nSEO Title:\n\nجاپان: رہائشی علاقے میں نظر آنے والا سیاہ ریچھ بالآخر پکڑا گیا\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/asia/japan/japan-utsunomiya-black-bear-caught-b2992341.html\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "جاپان: رہائشی علاقے میں نظر آنے والا سیاہ ریچھ بالآخر پکڑا گیا"
}