{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifzsf4xr5ttz5nphzn5ymd4mfpn454zl3ihqtq7oss25hfmnesfc4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvvodejdcn2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigqaox4gid4dtazew3yjyymytv6buh2p4zqp6ctubzduxjkp2d5my"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 88980
},
"path": "/node/186256",
"publishedAt": "2026-06-10T04:18:09.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"timthumb.jpg",
"ایشین گیمز",
"پاکستان",
"انٹرنیشنل کرکٹ",
"جاپان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے، جبکہ عبدالصمد نائب کپتان ہوں گے۔**\n\nایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا اور آئچی میں منعقد ہوں گے، جبکہ مردوں کا ٹی 20 کرکٹ ایونٹ 24 ستمبر سے شروع ہوگا اور تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔\n\nتیس سالہ صاحبزادہ فرحان پاکستان کے لیے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 1,305 رنز بنائے ہیں۔ ان کی کارکردگی میں دو سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ عبدالصمد، جو اب تک پاکستان کی جانب سے پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔\n\n15 رکنی سکواڈ میں عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے چار کھلاڑی ہیں جنہیں ابھی تک پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا موقع نہیں ملا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nمنتخب کیے گئے 15 میں سے 14 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ بھی ہیں، جو 15 جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔\n\nپاکستان ایشین گیمز 2026 سکواڈ: صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر)۔\n\nسپورٹ سٹاف: مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، شین میک ڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، محمد طاہر (فزیوتھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (اینالسٹ و ٹیم آپریشنز کوآرڈینیٹر)۔\n\nپاکستانی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج موجود ہے، جبکہ صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں ٹیم سے ایشین گیمز میں بہتر کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔\n\n## timthumb.jpg\n\nایشین گیمز\n\nپاکستان\n\nانٹرنیشنل کرکٹ\n\nجاپان\n\nایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا اور آئچی میں منعقد ہوں گے، جبکہ مردوں کا ٹی 20 کرکٹ ایونٹ 24 ستمبر سے شروع ہوگا اور تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, جون 10, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">تیس سالہ صاحبزادہ فرحان پاکستان کے لیے 46 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایشین گیمز: تمغے صرف تین مگر سیلفیاں اور سیر سپاٹے؟\n\nچارپائی سے ایشین پیرا گیمز تک: معذور ایتھلیٹ کا خواب سونے کا تمغہ\n\nکرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی\n\nکیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟\n\nSEO Title:\n\nایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، فرحان کپتان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، فرحان کپتان"
}