{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicrz7wbnhfra34h34rhucla26t422c3nnyw46m54rmiiub3raqdvu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvh32uayf32"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigfl2bstp7kp6jteogxoiapt24dkwv6wujnphkl77mx4gyonpslx4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 116476
},
"path": "/node/186239",
"publishedAt": "2026-06-09T05:00:13.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"فیلڈ مارشل عاصم منیر",
"لبنان",
"دفاعی شراکت داری",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورت حال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ فوجی تعلقات کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔**\n\nجنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب پاکستان امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔ حالیہ ہفتوں میں جنگ کے اثرات لبنان تک بھی پہنچے ہیں، جس کے باعث خطے میں سکیورٹی صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔\n\nپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات کے دوران ’دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔‘\n\nفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’لبنان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اظہار کیا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان کے مطابق جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہا اور علاقائی امن، استحکام اور بین الاقوامی امن مشنز میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق: ’یہ دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان فوجی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘\n\nجنرل روڈولف ہیکل کی پاکستان آمد سے متعلق خبر 6 جون کو سامنے آئی تھی، جب لبنانی فوج نے کہا تھا کہ اس کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔\n\nروئٹرز نے لبنانی فوج کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ جنرل روڈولف ہیکل اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔\n\nاس کے بعد آج پہلی بار ان کی پاکستان میں مصروفیت سے متعلق خبر سامنے آئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا انہوں نے ملک کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے یا نہیں۔\n\nلبنان اور اسرائیل نے 4 جون کو واشنگٹن میں مذاکرات کے بعد مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، تاہم اس کے بعد بھی اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے کیے اور بیروت پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ لبنان کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات کو ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق بات چیت سے الگ رکھنا چاہتے ہیں۔\n\nتاہم تہران کا اصرار ہے کہ دونوں تنازعات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا تھا کہ بیروت پر کسی بھی حملے کی صورت میں جنگ ’مکمل شدت‘ سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nلبنان\n\nدفاعی شراکت داری\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق: ’دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔‘\n\nانڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, جون 9, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل 9 جون 2026 کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو، راولپنڈی میں ملاقات کے موقعے پر (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nLQ04Ysgh\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان کا لیبین فورسز کو ہتھیار فروخت کرنے کا 4 ارب ڈالر کا معاہدہ\n\nلبنان کی خودمختاری کے احترام کیا جائے: پاکستان کا مطالبہ\n\nلبنان پر حملے، ایران نے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ بند کر دیا\n\nجنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے\n\nSEO Title:\n\nپاکستانی فیلڈ مارشل اور لبنانی فوج کے سربراہ کی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان اور لبنان کا دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم"
}