{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieh4s6vxjqbyiqpksnspplssz62zn2gnr43w72qir53xkmh22zmmi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mnvh2pqtwsn2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiegwbzguadrcokwgloo7qj6q3auvyhsqcykmaff3gusjwxfxfnd7i"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 141494
},
"path": "/node/186241",
"publishedAt": "2026-06-09T07:57:48.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"انڈیا",
"انٹری ٹیسٹ",
"امتحانی پرچہ",
"علیشا رحمٰن سرکار",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**انڈیا کی حکومت نے نیشنل میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے پرچوں کو لیک ہونے کے خطرے کے پیش نظر ان پرچوں کو مرتب کرنے والے ماہرین کو ایک غیر معمولی اقدام کے تحت لاک ڈاؤن میں بھیج دیا ہے۔**\n\nٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق قومی اہلیت و انٹری ٹیسٹ (National Eligibility Entrance Test) یا ’نیٹ‘ کے پرچے کی تیاری، اس کی جانچ پڑتال (ماڈریشن) اور ترجمے میں شامل تمام افراد کو بیرونی دنیا سے رابطہ کرنے اور موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔\n\nحکومت خصوصاً وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو گذشتہ ماہ انٹری ٹیسٹ منسوخ کیے جانے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ ٹیسٹ مبینہ طور پر پرچہ لیک ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا تھا، جس سے ڈاکٹر بننے کے خواہش مند 23 لاکھ امیدوار متاثر ہوئے تھے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nٹیسٹ کی منسوخی کے بعد مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تنازعے کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورت حال اور ذہنی دباؤ کے نتیجے میں کئی نوعمر افراد نے خودکشی کر لی۔ 20 مئی کو ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر بننے کی خواہش مند 18 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر نیٹ ٹیسٹ کی منسوخی کے بعد اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔\n\nدھرمیندر پردھان نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ نریندر مودی حکومت 21 جون کو ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے، جن میں امتحانی مواد کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے لیے فضائیہ کے طیاروں کا استعمال بھی شامل ہے تاکہ پرچہ لیک ہونے کے واقعات سے بچا جا سکے۔\n\nرپورٹ کے مطابق سوالیہ پرچہ تیار کرنے والے افراد کو ایک ’انتہائی محفوظ مرکز‘ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ ماہرین 21 جون تک لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔ یہ وہ دن ہے جب دوبارہ ٹیسٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بج کر 15 منٹ تک لیا جائے گا۔\n\n2 جون 2026 کو ممبئی میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے اور نیٹ ٹیسٹ کے بعد ازاں دوبارہ شیڈول کیے جانے کے خلاف نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے خلاف احتجاج کے دوران انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنان وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔ (اندرانیل مکھرجی / اے ایف پی)\n\n\n\n\nموبائل فون، لیپ ٹاپ، سمارٹ واچز اور دیگر مواصلاتی آلات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ تک رسائی اور بیرونی رابطوں کو بھی سختی سے محدود کر دیا گیا ہے۔ مرکز میں داخلے اور وہاں سے باہر جانے کی تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی اور ریکارڈنگ کی جا رہی ہے اور صرف مجاز افراد کو رسائی حاصل ہے۔\n\nسرکاری حکام نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ سوالیہ پرچہ تیار کرنے والوں کو الگ تھلگ رکھنا امتحانی عمل کے تحفظ کے لیے وضع کیے گئے کثیر سطحی سکیورٹی نظام کی پہلی تہہ ہے۔\n\nدوبارہ ٹیسٹ سے قبل سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ نئے سوالات فروخت کے لیے دستیاب ہیں، تاہم نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ان دعوؤں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔\n\nحکام نے اخبار کو بتایا کہ وہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، میسجنگ ایپس اور آن لائن فورمز کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں تاکہ جعلی سوالیہ پرچوں، غلط معلومات پھیلانے والی مہمات اور مشتبہ سرگرمیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔‘\n\nانڈیا\n\nانٹری ٹیسٹ\n\nامتحانی پرچہ\n\nحکام نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری، جانچ پڑتال اور ترجمے میں شامل تمام افراد کو بیرونی دنیا سے رابطہ کرنے اور موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔\n\nعلیشا رحمٰن سرکار\n\nمنگل, جون 9, 2026 - 13:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">14 مئی 2026 کی اس تصویر میں چنئی میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ مبینہ طور پر لیک ہونے کے باعث نیٹ امتحان کی منسوخی کے خلاف طلبہ فیڈریشن آف انڈیا کے ارکان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے (آر ستیش بابو / اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nجلسے جلوسوں پر پابندی لیکن میڈیکل انٹری ٹیسٹ منسوخ نہ ہوئے\n\nامتحانی پرچہ برائے کرونا وائرس\n\nانڈین طلبہ کے لیے امریکہ کے ’ریکارڈ‘ سٹوڈنٹ ویزے\n\nSEO Title:\n\nانڈیا: میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ بنانے والے بغیر موبائل، انٹرنیٹ کے لاک ڈاؤن میں کیوں؟\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/asia/india/neet-question-leak-paper-setters-lockdown-b2991647.html\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "انڈیا: میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ بنانے والے ’لاک ڈاؤن‘ میں کیوں؟"
}